بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی بونگئی گاؤں نے توانائی کے تحفظ کا قومی دن منایا

Posted On: 14 DEC 2022 6:04PM by PIB Delhi

این ٹی پی سی بونگئی گاؤں نے توانائی کے تحفظ کا قومی دن منایا جس میں مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

این ٹی پی سی  نے ملک کے باقی حصوں کے ساتھ ساتھ بونگئی گاؤں نے اپنے احاطے میں توانائی کے تحفظ کے قومی دن کی تقریبات منائی ۔

توانائی کا تحفظ، آب و ہوا میں تبدیلی کو کم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس سے غیر قابل تجدید وسائل کو قابل تجدید تونائی میں بدلنے میں مدد ملتی ہے۔ توانائی کا تحفظ ، توانائی کی قلت کا سب سے سستہ طریق کار ہے اور یہ توانائی کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی بنسبت ماحولیاتی طور پر زیادہ سازگار ہے۔ قصبے کے ملازمین کے کنبے اور بچوں کے لیے تین تین مضمون نگاری کے مقابلے اور نعروں جیسی مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

بھارت میں،  توانائی کے تحفظ کا دن ہر سال 14 دسمبر کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد توانائی کی اہمیت اور توانائی کا کم استعمال کر کے اس کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنا ہے۔

این ٹی پی سی بونگئی گاؤں کے سی جی ایم جناب کرونا کرن داس نے اس موقعے پر تحفظ کا حلف لیا۔ اس موقعے پر او اینڈ ایم کے جی ایم جناب اومیش سنگھ ، ایف ایم کے جی ایم جناب ایس کے جھا ، دیکھ بھال کے جنرل  مینیجر جناب اندوری ایس ریڈی ، پروجیکٹ کے جنرل منیجر جناب ارونا ہسیس داس،  انتظامیہ کے جنرل منیجر  جناب سوسوون داس اور ای ای ایم ی محکمہ کے سینئر افسران اور اسٹیشن کے ملازمین بھی موجود تھے۔  جناب داس نے روزمرہ کی زندگی میں توانائی کے معقول استعمال، صفر کی ضیاع کو یقینی بنانے اور صحت مند ماحول اور پائیدار مستقبل کے لیے توانائی کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلانےپر روشنی ڈالی۔

 ۔۔۔

ش ح ۔ اس ۔ ت ح                                               

U 13822


(Release ID: 1883609) Visitor Counter : 176
Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi