عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ سول سروسیز امتحان(سی ایس ای-2022 ) سے سی ایس ای -2030 کے درمیان سی ایس ای کے توسط سے ہر سال براہ راست آئی ایس افسروں کو بھرتی کرنے کی سفارش کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے
Posted On:
14 DEC 2022 1:32PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت آزادانہ چارج ،وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عوامی شکایات ،پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ سول سروسیز امتحان(سی ایس ای-2022 ) سے سی ایس ای -2030 کے درمیان سی ایس ای کے توسط سے ہر سال براہ راست آئی ایس افسروں کو بھرتی کرنے کی سفارش کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ سی ایس ای کے ذریعہ آئی پی ایس کو بھرتی کرنے میں اضافہ کیا گیا ہے اور یہ اضافہ سی ایس ای 2020 سے سی ایس ای کے ذریعہ 200 تک کیا گیا ہے جبکہ 2022 میں آئی ایف ایس کو بھرتی کرنے کی تعداد میں 150 تک کااضافہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے سی ایس ای-2021 تک سول سروسز ایگزامینیشن (سی ایس ای) کے ذریعے آئی اے ایس افسران کی سالانہ بھرتی کرنے کی تعداد میں 180 تک کا اضافہ کیا ہے۔
منظور شدہ تعداد اور 01.01.2022 تک آل انڈیا سروس کے افسران کے عہدوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
خدمات
|
منظورشدہ تعداد
|
آفیسرز ان پوزیشن
|
آئی اے ایس
|
6789
|
5317
|
آئی پی ایس
|
4984
|
4120
|
آئی ایف ایس
|
3191
|
2134
|
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سینٹرل اسٹافنگ اسکیم (سی ایس ایس) کے تحت حکومت ہند کے مختلف محکموں اور وزارتوں میں ڈپٹی سکریٹریز/ ڈائرکٹر/ جوائنٹ سکریٹریز/ ایڈیشنل سکریٹریز/ سکریٹریز کے عہدوں کی بھرتی کے لئے سی ایس ایس کے تحت مختلف حصہ لینے والی خدمات کے افسران کے بارے میں غور کیا جاتا ہےتاکہ ان عہدوں کو برقرار رکھنے کے لیے فہرست سازی کی جاسکے اور انہیں برقرار رکھا جاسکے۔ان افسران میں سے جو لوگ ڈیپوٹیشن کے لیے آپشن دیتے ہیں ان کو ان عہدوں پر تقرری کے لیے سمجھا جاتا ہے۔
اسامیوں کا ہونا اور پُر کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔مرکزی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ خالی اسامیوں کو تیزی سے پُر کیا جائے۔ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) ہر سال آئی اے ایس، آئی پی ایس اور آئی ایف ایس میں براہ راست بھرتی کی بنیاد پر خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے امتحانات کا انعقاد کرتا ہے۔ پروموشن کوٹہ میں خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے ذریعہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کی میٹنگیں ہوتی ہیں۔
***********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.13800
(Release ID: 1883379)
Visitor Counter : 90