وزارت سیاحت

مرکزی وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے پڈوچیری میں سودیش درشن اسکیم کے تحت منظور شدہ 4 پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا


جی-20 کی اپنی صدارت کے دوران، ہمارے پاس جی-20  ممالک کے معززین اور مہمانوں کو ہندوستان کے ‘‘اتیتھی دیو بھوا’’کے فلسفے سے متعارف کرانے کا موقع ملا: جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 13 DEC 2022 4:50PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

بھارتی پارک میں 1.33 کروڑ روپے کی لاگت سے ‘آئی منڈپم’ کی تزئین و آرائش اور ڈائنامک لائٹنگ، تھروکانچی میں 5.82 کروڑ روپے کی لاگت  سے سری گنگائی ورگھا نتھیشورار مندر میں مقدس دریا کے کنارے یاتریوں کی سہولیات اور گھاٹ کی ترقی، تھرونلر کرائیکل میں 7.40 کروڑ روپے کی لاگت سے اسپریچوئل  پارک کی ترقی اور چنا ویرمپٹنم میں 3.51 کروڑ روپے کی لاگت سے ایڈن بیچ کے ترقیاتی کاموں  کا افتتاح کیا گیا۔

سیاحت، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی  کے  مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے 13 دسمبر 2022 کو پڈوچیری کے اپنے دورے کے دوران کئی سیاحتی پروجیکٹوں کو قو م کے نام وقف کیا۔ ان منصوبوں کو وزارت سیاحت نے سودیش درشن اسکیم کے تحت منظوری دی ہے۔ جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ان میں بھارتی پارک میں 1.33 کروڑ روپے کی لاگت سے‘آئی منڈپم’ کی تزئین و آرائش اور ڈائنامک لائٹنگ،تھروکانچی میں 5.82 کروڑ روپے کی لاگت سے سری گنگائی ورگھا نتھیشورار مندر میں مقدس دریا کے کنارے یاتری سہولیات اور گھاٹ کی ترقی، تھرونلر کرائیکل میں 7.40 کروڑ روپے کی لاگت سے اسپریچوئل پارک کی ترقی اورچنا ویرامپٹنم میں 3.51 کروڑ روپے کی لاگت سے ایڈن بیچ کی ترقی شامل ہیں۔

مرکزی وزیر نے پڈوچیری شاپنگ فیسٹیول 2022 کے لوگو کا بھی افتتاح کیا جس کا مقصد کاروباری سیاحت اور تجارت کو فروغ دینا ہے، خاص طور پر پڈوچیری آنے والے سیاحوں کے لیے خریداری کے منفرد تجربات کے مواقع  پیدا کرکے۔

 مرکز کے زیر انتظام علاقہ پانڈی چیری کے محکمہ سیاحت کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "پڈوچیری ہندوستان میں ایک متحرک مقام ہے جو پوری دنیا کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ وزارت سیاحت کے سودیش درشن کے تحت منظور شدہ 4 پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کرتے ہوئے مجھے خوشی ہے''۔

مرکزی وزیر نے مزید کہاکہ‘‘ہندوستان ہزاروں سالوں سے اپنی روحانی دولت، ثقافتی ورثے اور تنوع کے لیے جانا جاتا ہے۔ گزشتہ 8 برسوں میں، ہندوستان کو عالمی معیار کی سہولیات، بہترین بنیادی ڈھانچے اور سہولیات و ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے زندگی گزارنے میں آسانی (ایز آف لیونگ) کے لیے جانا جاتا ہے۔ اب ہندوستان صرف دیکھنے اور گھومنے کی جگہ نہیں ہے بلکہ تجربہ کرنے اور زندگی میں تبدیل ہونے کی ایک منزل ہے۔

پڈوچیری میں 3 پروجیکٹوں کے لیے سودیش درشن اسکیم کے تحت سیاحت کی وزارت نے کل148.31 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ ان میں  شامل ہیں:

پروجیکٹ کا نام

منظور شدہ رقم

تھروکنچ- کرائیکل- ینم میں اسپریچوئل سیاحت پانڈچیری کی ترقی

34.96 کروڑ روپے

کرائیکل، ماہے اور ینم میں فرینکو تمل گاؤں کی ترقی

54.91 کروڑ روپے

ڈبرایاپیٹ، اریکامیڈو، ویرمپٹنم، کالاپیٹ، پڈوچیری اور ینم کی ترقی

58.44 کروڑ روپے

 

 

 

 

 

 

 

 

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا، ’’وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کو مسلسل حمایت اور رہنمائی ملی ہے۔ اپنی جی-20 صدارت کے دوران، ہمارے پاس جی-20 ممالک کے معززین اور مہمانوں کو ہندوستان کے فلسفہ "اتیتھی دیو بھوا" سے متعارف کرانے کا موقع ملا ہے - جہاں مہمان کو بھگوان سمجھا جاتا ہے۔ سیاحت کی وزارت پڈوچیری میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے اور اس سلسلے میں مرکزی وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے کہا، ‘‘ سودیش درشن 2.0 کے تحت یو ٹی انتظامیہ کی طرف سے کاموں کی کامیابی سے تکمیل کی بنیاد پر، پڈوچیری اور کرائیکل کو مزید ترقی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔  ہم نے پرشاد اسکیم کے تحت پڈوچیری اور کرائیکل کی بھی شناخت کی ہے تاکہ مشہور روحانی مقامات کو ترقی دی جا سکے’’۔

انہوں نے مزید کہا، ‘‘آج، میں پڈوچیری کی حکومت سے بھی درخواست کرنا چاہوں گا کہ وہ اس شعبے میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے مہمان نوازی کی صنعت میں روزگار پیدا کرنے کے لیے صلاحیت سازی کے ایک پروگرام پر بھی غور کرے۔ پڈوچیری اور ہندوستان کو سب سے پسندیدہ سیاحتی مقام بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے’’۔

*****

ش ح۔  م م- ج

Uno-13773



(Release ID: 1883377) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil