کوئلے کی وزارت

مشن کوکنگ کول کے تحت پیداوار بڑھانے کی کوششیں

Posted On: 14 DEC 2022 1:01PM by PIB Delhi

حکومت نے اگست 2021 میں 'مشن کوکنگ کول' کا آغاز کیا تاکہ 2030 تک ہندوستان میں گھریلو کوکنگ کول کی پیداوار اور استعمال کو بڑھانے کے لیے روڈ میپ تجویز کیا جا سکے۔ مشن کوکنگ کول دستاویز میں بڑی حد تک نئی تلاش، پیداوار میں اضافہ، دھلائی کی صلاحیت میں اضافہ، کوکنگ کول کی نئی کانوں کی نیلامی، ملکی خام کوکنگ کول کی پیداوار 2030 تک 140 ایم ٹی  (سی آئی ایل کے ذریعہ   105 ایم ٹی اور مختص کوکنگ کول بلاکس سے 35 ایم ٹی] تک پہنچنے کا امکان ہے۔

سی آئی ایل نے موجودہ کانوں سے خام کوکنگ کول کی پیداوار کو 26 ایم ٹی تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے اور مالی سال 2025 تک تقریباً 22 ایم ٹی کی پی آر سی کے ساتھ دس نئی کانوں کی نشاندہی کی ہے۔ اس کے علاوہ، سی آئی ایل  نے نجی شعبے کو آمدنی کے اشتراک کے ماڈل پر2 ایم ٹی ،پی آر سی کے ساتھ آٹھ بند شدہ کوکنگ کول کانوں کی پیشکش کی ہے۔

سی آئی ایل  9 نئی کوکنگ کول واشریز قائم کر رہی ہے اور موجودہ کوکنگ کول واشریز کی دھونے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے نئے سرے سے تیار کر رہی ہے۔

کوئلہ کی وزارت نے گزشتہ دو سالوں کے دوران 22.5 ایم ٹی کے پی آر سی کے ساتھ 10 کوکنگ کول بلاک نجی شعبے کو نیلام کیے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر بلاکوں کی پیداوار 2025 تک شروع ہونے کی امید ہے۔

وزارت نے چار کوکنگ کول بلاکوں کی بھی نشاندہی کی ہے اور سی ایم پی ڈی آئی اگلے دو ماہ میں 4 سے 6 نئے کوکنگ کول بلاکوں کے لیے جی آر کو حتمی شکل دے گی۔ یہ بلاک ملک میں گھریلو خام کوکنگ کول کی سپلائی کو مزید تیز کرنے کے لیے نجی شعبے کے لیے نیلامی کے بعد کے ادوار میں پیش کیے جا سکتے ہیں۔

22.05.2022 اور 19.11.2022 کے درمیان، اینتھرا سائیٹ اور کوکنگ کول کی درآمدات نے صفر درآمدی ڈیوٹی [صفر بی سی ڈی اورصفر آے آئی ڈی سی] کو  راغب کیا۔ 19.11.2022 سے، اینتھراسائٹ اور کوکنگ کول کی درآمدات، دیگر اقسام کے کوئلے کے ساتھ، 2.5فیصد کسٹمز ڈیوٹی [Iفیصد بی سی ڈی اور 1.5فیصد اے آئی ڈی سی] کی رعایتی شرح کو راغب کرتی ہیں۔ حکومت نے یہ اقدام مالی سال 2030 تک درآمدی کوکنگ کول کے ساتھ ملکی کوکنگ کول کے 10-12 فیصد کی موجودہ ملاوٹ کو 30فیصد تک بڑھانے اور کوکنگ کول کی درآمد کو کم کرنے کے لیے کیا ہے۔

سی آئی ایل موجودہ کوکنگ کول پیدا کرنے والی کانوں کی توسیع اور نئے کوکنگ کول بلاکوں کے نفاذ کے ذریعے صلاحیت میں اضافہ کے ذریعے کوکنگ کول کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے مسلسل کوششیں کرتی ہے۔ گھریلو خام کوکنگ کول کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے سی آئی ایل کی یو جی  مائنز میں بڑے پیمانے پر پیداواری ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔ سی آئی ایل سرمایہ کاروں کو آمدنی کی تقسیم کی بنیاد پر پیداوار کے لیے کوکنگ کول مائنز کی پیشکش کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔

*****

ش ح۔ م م - ج

Uno-13799



(Release ID: 1883374) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Tamil , Telugu , Kannada