سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ بایو ٹکنالوجی کے محکمے نے  بایو ٹیک –کسان  کے 51 مرکزوں  کے لئے فنڈ فراہم کئے ہیں جو  کسانوں کو بہترین سائنسدانو ں اور اداروں سے جوڑتے ہیں


وزیر موصوف نے کہا کہ پروگرام کا مقصد سائنسی اقدامات  اور کھیتی کے بہترین طریقہ کار کے ذریعہ  بہتر  زرعی  پیداوار کی خاطر چھوٹے اور محروم کسانوں کے ساتھ کام کرنا ہے

پروگرا م میں کسانو ں کی زرعی  پیداوار اور آمدنی میں اضافہ کرکے چار لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ  پہنچایا ہے اور دیہی علاقوںمیں  200 صنعت کار  بنائے ہیں

Posted On: 14 DEC 2022 12:30PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی   ،زمینی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر ،عملے ، عوامی شکایات ، پنشن  ، ایٹمی توانائی اور خلاء  کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ بایوٹکنالوجی کے محکمے نے 51 بایو ٹیک –کسان  مراکز  کو فنڈ فراہم کئے ہیں  جس میں سے 44 کام کررہے ہیں۔ یہ مراکز ملک کے  15زرعی –آب ہوا  کے زون   میں واقع ہیں اور   169 اضلاع میں سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

 لوک سبھا میں  ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  بایوٹکنالوجی کا محکمہ (ڈی بی ٹی ) ‘‘ بایوٹیک –کرشی  انوویشن سائنس ایپلی کیشن نیٹ ورک  (بایوٹیک- کسان ) نامی کسانوں پر مرکوز  ایک مشن پروگرام کو نافذکررہا ہے ۔ یہ پروگرام  بھارتی کسانوں کو  بہترین سائنسدانوں اور اداروں سے جوڑتا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ پروگرام کا مقصد  سائنسی اقدامات  اور  بہترین کھیتی کے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے  بہتر زرعی  پیداوار کے لئے  چھوٹے اور محروم کسانوں  کے ساتھ  کام کرنا ہے۔ پروگرام  کی اہم سرگرمیوں  میں  مقامی کسانوں کے مسائل کو سمجھنا ،دستیاب ٹکنالوجی   کی سفارش کرنا ،  پروگرام سے متعلق مظاہرے کرنا  ، سائنسدانوں –کسانوں  کی بات چیت کا ایک مضبوط  پلیٹ فارم تیار کرنا   ،کسانوں کے لئے  تربیتی پروگرام اور سائنسدانوں  کے لئے بہتری کے پروگرام  منعقد کرنا  ، منتخب کسانوں   اور خواتین کسانوں کو  موضوعاتی فیلو شپ فراہم کرنا شامل ہیں۔

اس  پروگرام  کے مطلوبہ فوائد میں  تکنیکی اقدامات  کے ذریعہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا اور دیہی علاقوں میں    بایو پر مبنی  انٹر پرائز قائم کرنا شامل ہے ۔ پروگرام سے چار لاکھ سے کسانوں کی (براہ راست یا بالواسطہ ) آمدنی میں  اضافے کے ساتھ  فائدہ  پہنچا ہے۔ یہ  پروگرام دیہی علاقوںمیں  200  اینٹر پرینیور  تیار کرنے میں بھی کامیاب ہوا ہے ۔ محکمے نے اب تک   اس پروگرام  کے لئے 9554.146 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی ہے۔

اس کےعلاوہ حکومت ہند کی وزارتیں / محکمے  ملک میں  سائنس لیباریٹریوں   اور کسانوں  کے درمیان   براہ راست  ضابطے قائم کرنے کے لئے مختلف  پروگرام نافدکررہی ہیں۔ زرعی تحقیق اور تعلیم کا محکمہ ( ڈی اے آر ای ) / زرعی تحقیق کی بھارتی  کونسل (آئی سی اے آر ) 731کرشی وگیان کیندروں  ( کے وی کے ) کو تعاون کررہی ہیں اور  میرا گاؤں  میرا گورو (ایم جی ایم جی ) ،  درج فہرست ذاتوں کا ذیلی منصوبہ  (ایس سی ایس پی )  اور  کسان فرسٹ  جیسے پروگراموں کو نافذ کررہی ہے ۔ سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل  (سی ایس آئی آر ) کی لیباریٹریاں  سی آئی ایم اے پی  لکھنؤ کا نیشنل بوٹینیکل  ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  ( این بی آر آئی ) کسانوں کو  تربیتی پروگراموں  اور  زراعت  ،سائنس اور ٹکنالوجی کے مختلف پہلوؤں  پر ہنر مندی کے فروغ  کے پروگراموں کے ذریعہ کسانوں کو تکنیکی امداد اور  مشورے  فراہم کررہے ہیں۔ بایوٹیک –کسان کے علاوہ محکمہ   کسانوں کو اپنے سماجی  پروگرام کے ذریعہ  بھی مددفراہم کررہا  ہے۔

*************

ش ح۔وا ۔ رم

U-13790



(Release ID: 1883358) Visitor Counter : 104