وزارت آیوش

آیوش دواؤں کے معیاری کنٹرول کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات

Posted On: 13 DEC 2022 5:08PM by PIB Delhi

 آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  جیسا کہ ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ 1940 اور اس کے تحت بنائے گئے ضابطے1945 میں تجویز کیا گیا ہے،کوالٹی کنٹرول سے متعلق قانونی شقوں کا نفاذ اور آیوروید، سدھا، یونانی اور ہومیو پیتھک کےادویات کے ڈرگ لائسنس  جاری کرنے کا اختیار ،  متعلقہ ریاست / مرکز کے زیر انتظام  علاقے کی حکومت کے ذریعہ مقرر کردہ  ریاستی ڈرگ کنٹرولرز/ ریاستی لائسنسنگ اتھارٹیز کودیا گیا ہے۔ ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ضابطوں میں ، 1945 میں ضابطہ 158-بی آیورویدک، سدھا، یونانی ادویات کی تیاری کے لیے لائسنس جاری کرنے کا ریگولیٹری رہنما خطوط فراہم کرتا ہے اورڈرگس اینڈ کاسمیٹکس  ضابطے، 1945 میں ضابطہ 85(اے سے ایک تک)  ہومیو پیتھک ادویات کی تیاری کا لائسنس  جاری کرنے کے لیے ریگولیٹری رہنما خطوط فراہم کرتا ہے۔مینوفیکچررز کے لیے یہ لازمی ہے کہ وہ مینوفیکچرنگ یونٹوں اور ادویات کے لائسنس کے لیے مقرر کردہ تقاضوں پر عمل کریں جس میں  تحفظ اوراثر پذیر ی کا ثبوت، ادویات کی تیاری کے بہترین طور طریقوں کے ساتھ عمل آوری   ہواورادویات کے شیڈیول ٹی اوردواؤں کے  شیڈیول ایم –آئی اور کاسمیٹکس ضابطے 1945 کے مطابق ہو۔اس کے علاوہ  متعلقہ فارماکوپیا میں دی گئی دواؤں کے کوالٹی معیارات کے مطابق ہو۔

ملک میں آیوش دواؤں کے معیاری کنٹرول کو یقینی بنانے کے لئے آیوش کی وزارت نے مختلف اقدامات کئے ہیں۔

  1. آیورویدک ادویات کی پیداوار میں امداد کی اسکیمیں: 2014سے 2021 تک قومی آیوش مشن (این اے ایم) کے تحت، دیگر خدمات کے علاوہ ریاستی سرکار کے آیوش اور صحت فارمیسس کو مستحکم کرنے کے لئے امداد یعنی گرانٹ این ایڈ بھی فراہم کی گئی ہے۔فی الحال، آیوش اوشدھی گن وتا ایوام اُتپادن سموردھن یوجنا (اے او جی یو ایس وائی) کے لیے سنٹرل سیکٹر اسکیم سال 2021-2026  کے کے لیے نافذ کی گئی ہے۔ آیوش اوشدھی گن وتا ایوام اُتپادن سموردھن یوجنا (اے او جی یو یو ایس وائی) اسکیم کے اجزاء درج ذیل ہیں۔

A. اعلیٰ معیارات حاصل کرنے کے لیے آیوش فارمیسس اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کو مضبوط اور مستحکم کرنا اور اس کی تجدید کاری۔

 B. گمراہ کن اشتہارات کی نگرانی سمیت  اے ایس یو اور ایچ ڈرگس کی فارما کو ویجلینس۔

C. آیوش ادوایت کے لئے تکنیکی ،انسانی وسائل اور صلاحیت سازی کے پروگراموں سمیت   مرکز اور ریاستی ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط بنانا ۔

D. بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس)، کوالٹی کنٹرول آف انڈیا (کیو سی آئی) اور دیگر متعلقہ سائنسی اداروں اور صنعتی آر اینڈ ڈی مراکز کے اشتراک سے آیوش پروڈکٹس اور مواد کے معیارات اور ایکریڈیشن/سرٹیفیکیشن کے فروغ  کے لئے تعاون ۔

ii        انڈین میڈیسن اور ہومیو پیتھی کے لئے فارمو کوپیا کمیشن، آیوش کی وزارت کے تحت ایک ذیلی دفتر نے آیوروید ،سدھا ، یونانی ، ہومیوپیتھی دواؤں کے لئے  فارموں کوپیل معیارات اور  فارمولری خصوصیات وضع کئے ہیں جو ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس قانون 1940 کے دائرہ اختیار کے تحت کئے گئے ہیں جو اس میں شامل کی گئی دواؤں کی کوالٹی جاننے کے لئے سرکاری کمپینڈیا کے طور پر کام کرتے ہیں۔ایک ایپی لینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ لیباریٹری کے طور پر پی سی آئی ایم اور ایچ ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس قانون اور ضابطوں کے مطابق سرکاری ایجنسیوں سے نمونے حاصل کرتی ہےتاکہ ان کی کوالٹی جان سکیں ۔2021 میں آیوش کی وزارت کے ایک ذیلی دفتر فارموکوپیا کمیشن فار انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی ، غازی آباد نے آیوروید کے معیارات کو فروغ دینے اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق میڈیسن کے دیگر بھارتی نظام کو فروغ دینے کے لئے امریکن ہربل فارمو کوپیا کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے تھے  ۔اس کے علاوہ پی سی آئی ایم اینڈ ایچ اور انڈین فارمو کوپیا کمیشن نے ایک ہرب ایک معیار کو فروغ دینے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔

مذکورہ باتوں کے علاوہ برآمدات میں آسانی پیدا کرنے کے لئے آیوش کی وزارت آیوش مصنوعات کے حسب ذیل سرٹیفکیشن کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جن کی تفصیلات نیچے دی گئی ہیں:

  • ہربل پروڈکٹس  کے لئے ڈبلیو ایچ او گائڈ لائن کے مطابق دوا سازی کی مصنوعات کا سرٹیفکیشن ۔
  • بین الاقوامی معیارات کی تعمیل کی صورتحال کے مطابق کوالٹی کی تیسرے فریق  کی تشخیص کی بنیاد پر آیورویدک  ،سدھا اور یونانی مصنوعات کے لئے آیوش پریمیم مارک کی گرانٹ کے لئے کوالٹی کونسل آف انڈیا کی طرف سے لاگو کی گئی کوالٹی سرٹیفکیشن اسکیم۔

iv       27 اسٹیٹ ڈرگ ٹیسٹ لیباریٹریوں، ان کے بنیادی ڈھانچے اور کام کاج کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ان کی مدد کی گئی ہے۔ اب تک آیوروید ،سدھا اور یونانی ڈرگس اور خام مال کی کوالٹی ٹیسٹنگ کے لئے ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ضابطے1945 کے شقوں کے تحت 81 لیبارٹیریز کو منظوری دی گئی ہے یا انہیں لائسنس دیا گیا ہے۔

v        آیوش کی وزارت کی مرکزی اسکیم کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں قائم آیوروید ،سدھا ،یونانی اور ہومیو پیتھی دواؤں  کے لئے فارما کوویجلینس  مراکز قائم کئے گئے ہیں۔جن کی متعلقہ ریاستی ریگولیٹری اتھارٹیز  کے ذریعہ گمراہ کن اشتہارات کی نگرانی کی جاتی ہے اور ان کے بارے میں  اتھاریٹیز کورپورٹ کرنے کا پابند بنایا جاتا ہے ۔

نیشنل فارماکوویجیلنس کوآرڈینیشن سینٹر (این پی وی سی سی)،انٹرمیڈیری فارماکو ویجیلنس سینٹرز (آئی پی وی سی ایس) اور پیریفرل فارماکوویجیلنس سینٹرز (پی پی وی سی ایس) پر مشتمل تین درجے کا ڈھانچہ قائم کیا گیا ہے۔ آیوش کی وزارت کے تحت آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے)، نئی دہلی، آیوروید، سدھا، یونانی اور ہومیوپیتھی ادویات کے لیے نیشنل فارماکو ویجیلنس پروگرام کے نفاذ کے لیے نیشنل فارماکو ویجیلنس کوآرڈینیشن سینٹر (این پی وی سی سی) ہے۔ قابل اعتراض اشتہارات کی اطلاع متعلقہ ریاستی لائسنسنگ اتھارٹیز کو پی پی وی سی کے ذریعے وقفے وقفے سے دی جا رہی ہے۔

آیوش کی وزارت میں سنٹرل آیوش ڈرگس کنٹرولر کے دفتر کے قیام کے لئے کُل 09 آسامیاں یعنی ڈرگ انسپکٹرز کی 04 پوسٹیں (ہر اسٹریم میں ایک ایک یعنی آیوروید میں ایک ، سدھا میں ایک ، یونانی میں ایک  اور ہومیو پیتھی میں ایک) 04 آسامیاں (ایک آیوروید، ایک سدھا، ایک یونانی اور ایک ہومیو پیتھی کے لیے) اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر (اے ایس یو اینڈ ایچ) کی ایک اسامی نکالی گئی ہے ۔آیوش کی وزارت نے مورخہ 27،09،2022 کو گزٹ نوٹیفکیشن ایس او4562 ای کے ذریعہ کسی اضافی معاوضے کے  بغیر آیوش کی وزارت میں  ان کی نارمل ڈیوٹیوں کے علاوہ 9 اسامیوں جن کا اوپر ذکر کیا گیا ہے کے ایڈشنل چارج کے لئے اپنے 9 افسروں کو مقرر کیا ہے۔ آیوش کی وزارت یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے مشورے سے باقاعدہ بنیادوں پر مرکزی آیوش ڈرگس کنٹرولر کے دفتر کے قیام کے لیے بنائی گئی 09 سامیوں کو بھرنے کے عمل سے گزر رہی ہے۔

***********

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.13771



(Release ID: 1883320) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Marathi , Telugu