بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کے وی آئی سی چیئرمین نے آگرہ اور بارہ بنکی میں جوتے بنانے والی مشینیں اور 200 بی-باکس تقسیم کیے

Posted On: 14 DEC 2022 10:34AM by PIB Delhi

کھادی اور دیہی صنعتوں کے  کمیشن ، حکومت ہند کے چیئرمین جناب منوج کمارنے 13 دسمبر 2022 کو آگرہ ضلع میں لیدر پائلٹ پروجیکٹ کے تحت جوتے تیار کرنے والی مشین اور بارہ بنکی جنپد میں‘دیہی صنعتوں کی ترقی کی اسکیم’ کے تحت بی-باکس  یعنی شہد کی مکھیوں کو  پالنے والے ڈبوں کو ڈیجیٹل طریقے پر تقسیم کیا۔

استفادہ کنندگان کو بارہ بنکی ضلع کے دو سیلف ہیلپ گروپوں "ویشنو اور گیان" سے 5 دن کی تربیت دی گئی ہے۔ جن کے مابین شہد مشن کے تحت آج شہد کی مکھیوں کو پالنے کے لئے کام آنے والے  200 باکس اور ٹول کٹس تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر کے وی آئی سی کے چیئرمین نے شہد کی مکھیوں کے پالنے کے کام سے متعلق مسائل کے بارے میں استفادہ کنندگان سے بات چیت کی اور انہیں اپنے علاقے میں شہد کی مکھیوں کو پالنے کے کام کو آگے بڑھانے کی ترغیب دی۔ بعد میں ان کے بارے میں رائے(فیڈ بیک) بھی لی گئی اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ جو کام کر رہے ہیں اسے آگے بڑھائیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے لیدر کرافٹ مشن کے تحت 10 مستفیدین کےمابین جوتے بنانے کے کام آنے والی مشینیں اور سازوسامان بھی تقسیم کیا، انہوں نے آگرہ  ضلع کے سی ایف ٹی آئی، آگرہ میں 50 دن کی ٹریننگ لی تھی۔ مستفدین سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین نے  خود  ان سے ،فراہم کردہ تربیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور انہیں اس پروجیکٹ سے فائدہ اٹھا کر چمڑے کی صنعت کے قیام کی ترغیب دی۔ چیئرمین نے خود کفیل ہندوستان کے وزیر اعظم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے اور کھادی اور دیہی صنعت کمیشن کے ذریعہ نافذ کردہ مختلف اسکیموں کے ذریعہ  اپنا روزگار آپ کے نئے مواقع پیدا کرنے پر بھی زور دیا۔ ریاستی دفتر لکھنؤ اور ڈویژنل دفتر میرٹھ کے افسران، اتر پردیش کھادی اور دیہی صنعت بورڈ اورسی ایس آئی آر کے نمائندےاس  موقع پر موجود تھے۔

*****

ش ح۔ م م - ج

Uno-13778



(Release ID: 1883281) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu