وزارت دفاع
پارلیمنٹ میں رکشا منتری کے بیان کا ترجمہ
Posted On:
13 DEC 2022 1:09PM by PIB Delhi
13 دسمبر 2022 کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کے بیان کا ترجمہ درج ذیل ہے:
‘‘عزت مآب اسپیکر/چیئرمین،
میں اس معزز ایوان کو 9 دسمبر 2022 کو اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں ہماری سرحد پر ایک واقعہ کے بارے میں آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔
9 دسمبر 2022 کو، پی ایل اے کے فوجیوں نے توانگ سیکٹر کے یانگستے علاقے میں ایل اے سی کی خلاف ورزی کرنے اور یکطرفہ طور پر جوں کی توں حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ چین کی اس کوشش کا ہمارے فوجیوں نے مضبوط اور پرعزم انداز میں مقابلہ کیا۔ اس کے بعد پیش آمدہ واقعات کے نتیجے میں ایک جسمانی جھڑپ ہوئی جس میں ہندوستانی فوج نے بہادری سے پی ایل اے کو ہمارے علاقے میں داخل ہونے سے روکا اور انہیں اپنی پوسٹوں پر واپس جانے پر مجبور کردیا۔جھڑپ کے نتیجے میں دونوں جانب سے چند اہلکار زخمی ہوئے۔ میں اس ایوان کے ساتھ یہ شیئرکرنا چاہتا ہوں کہ ہماری طرف سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے یا سنگین طور پر کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔
بھارتی فوجی کمانڈروں کی بروقت مداخلت کی وجہ سے پی ایل اے کے سپاہی اپنے مقامات پر واپس چلے گئے۔ اس واقعے کی پیروی کے طور پر، علاقے کے مقامی کمانڈر نے 11 دسمبر 2022 کو اپنے ہم منصب کے ساتھ ایک فلیگ میٹنگ کی تاکہ اس مسئلے پر قائم شدہ طریقہ کار کے مطابق بات چیت کی جا سکے۔ چینی فریق سے کہا گیا کہ وہ ایسی کارروائیوں سے باز رہے اور سرحد پر امن و امان برقرار رکھے۔ اس معاملے کو سفارتی ذرائع سے چینی فریق کے ساتھ بھی اٹھایا گیا ہے۔
میں اس ایوان کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہماری افواج ہماری علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور اس پر کی جانے والی کسی بھی کوشش کو ناکام بناتے رہیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ پورا ایوان ہمارے سپاہیوں کی بہادرانہ کوششوں کی حمایت میں متحد رہے گا۔
جے ہند!‘‘
***********
ش ح۔ ا ک- ج
Uno-13740
(Release ID: 1883026)
Visitor Counter : 242