وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

 سیاحت کی وزارت نے 10 بین الاقوامی زبانوں سمیت 12 زبانوں میں ساتوں دن 24 گھنٹے کثیر لسانی  ٹورسٹ انفو – ہیلپ لائن  قائم کی ہے: جی کشن ریڈی کا بیان

Posted On: 12 DEC 2022 4:07PM by PIB Delhi

سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سیاحوں کی سلامتی اور تحفظ    ایک ریاستی سرکار  کا لازمی  جزو ہے۔ البتہ سیاحت کی وزارت ، سیاحوں کی سلامتی کے تعلق سے ہونے والی تشویش سے بخوبی آگاہ ہے اور اس نے سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے اور انہیں ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کےلئے  سبھی ممکنہ اقدامات کئے ہیں۔

ماضی میں سیاحت کی وزارت نے  تمام ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ  کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا ہے اور سیاحوں کو   ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کےپہلو کو دہرایا ہے۔ اگر کسی سیاح کے خلاف کسی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو  ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قانون و انتظام کا ایک مضبوط نظام ہونا چاہیے اور متاثرہ سیاحوں کو اطمینان بخش حل فراہم کیا جانا چاہیے۔

 سیاحت کی وزارت کی کوششوں کے ساتھ آندھرا پردیش، دہلی، گوا، کرناٹک، کیرلا، مہاراشٹر، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، پنجاب، راجستھان، سکم اور اترپردیش کی ریاستی سرکاروں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ نے  کسی نہ کسی شکل میں سیاحتی پولیس تعینات کی ہے۔

سیاحت کی وزارت نے  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورزم اور ٹریول منیجمنٹ (آئی آئی ٹی ٹی ایم) کی جانب سے کرائے گئے ایک مطالعہ کو حاصل کیا ہے۔ تاکہ سیاحتی پولیس کی ضرورت کو سمجھا جاسکے اور سیاحوں کی ضرورت کےلئے  قائم کی گئی سیاحتی پولیس کو حساس بنایا جاسکے۔ یہ انسٹی ٹیوٹ سیاحت کی وزارت کے کنٹرول کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔ سیاحت کی وزارت نے بہترین طور طریقے کے دستاویزات اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سیاحت پولیس کے کام کاج کے عنوان سے اس  مطالعاتی رپورٹ کی ایک نقل    تمام ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجی ہے۔ یہ رپورٹ اس درخواست کے ساتھ بھیجی گئی ہے تاکہ متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پولیس کی الگ الگ یونٹ  قائم کی جاسکیں اور انہیں سیاحوں کی ضرورتوں  کے بارے میں احساس دلایا جاسکے۔

سیاحت کی وزارت ریاستی سرکاروں کے ساتھ اس معاملے کو اٹھانے کے لئے داخلی امور کی وزارت کی حمایت بھی حاصل کررہی ہے۔

ایک جامع فریم ورک کو فروغ دینے کے لئے پولیس کی تحقیق اور ترقی کے بیورو (بی پی آر اینڈ ڈی) نے سیاحتی پولیس اسکیم سے متعلق ایک مطالعہ  شروع کیا ہے۔ سیاحت کی وزارت نے  ملک کی سطح پر یکساں ٹورسٹ پولیس اسکیم نافذ کرنے کےلئے نئی دہلی میں 19 اکتوبر 2022 کو ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کے پولیس محکمے کےڈی جیز / آئی جیز کی ایک قومی کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔

سیاحت کی وزارت نے 10 بین الاقوامی زبانوں سمیت 12 زبانوں میں  ایک ٹول فری نمبر 1800111363 یا ایک مختصر کوڈ 1363 پر  ہفتے میں 24 گھنٹے کثیر لسانی ٹورسٹ انفو ہیلپ لائن قائم کی ہے۔ جن زبانوں میں یہ ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے ان میں  جرمن، فرینچ، اسپینش، اطالوی، پرتگالی زبان، روسی زبان، چینی، جاپانی، کورین اور  عربی  شامل ہیں۔  ہندوستان میں سفر سے متعلق معلومات کے لحاظ سے گھریلو اور غیر سیاحوں کو ہندی اور انگلش میں  معاون خدمات فراہم کی جائیں گی اور  ہندوستان میں سفر کے دوران پریشانی میں مبتلا ہونے والے سیاحوں کی مناسب طور پر  رہنمائی کی جائے گی۔

 سیاحت کی وزارت  نےتمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سیاحوں کے محکموں سمیت سبھی فریقوں کے ساتھ  محفوظ اور قابل احترام سیاحت کے لئے مثالی  ضابطہ اخلاق اپنایا ہے جو  رہنما خطوط کا ایک  خاکہ ہے تاکہ سیاحوں  اور مقامی لوگوں ، خصوصاً خواتین اور بچوں کو استحصال سے نجات  دلانے اور تحفظ اور وقار جیسے بنیادی حق کےلئے  احتراماً کی جانے والی سیاحتی سرگرمیوں کی حوصلہ  افزائی کی جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا گ۔ ن ا۔

U-13720           



(Release ID: 1882982) Visitor Counter : 149