بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

بہت چھوٹی ،چھوٹی او راوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای )سیکٹر میں  غیرملکی سرمایہ کاری

Posted On: 12 DEC 2022 1:29PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی ،چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورمانے آج راجیہ سبھا  میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ایف ڈی آئی ایک ایسی  پالیسی ہے ، جو سرمایہ لگانے والی مجاز کمپنیوں      کے لئے  باقاعدہ  طورپر قابل اطلاق ہے چاہے ان کمپنیوں کا پیمانہ او ر حجم کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو۔ ایف ڈی آئی  کو فروغ دینے کے لئے حکومت نے  سرمایہ کاروں کے موافق  پالیسی   اپنائی ہے ، جہاں حکمت عملی کے اعتبارسے اہم سیکٹروں  اور سرگرمیوں  کو  چھوڑ کر    بہت  چھوٹی ،چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں  سمیت  بیشتر سیکٹر / سرگرمیوں    کے لئے  100فیصد ایف ڈی آئی  کے لئے کھلی ہیں۔   یہ خود بخود روٹ  سیکٹورل قوانین   ریگولیشن ، ضابطوں  ،سکیورٹی شرائط اور ریاست / مقامی / قوانین / ریگولیشن کے تحت کھلی ہیں۔

وزارت کی جانب سے  مقابلہ جاتی اور  ٹھوس پوائنٹ کے اعتبار سے ایم ایس ایم ای سیکٹر میں  غیرملکی سرمایہ کاری کے فائدے اور  نقصانات پر کوئی خاص مطالعے کا اہتمام  نہیں کیا گیا ہے ۔

 بہت چھوٹی ،چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت   مختلف اسکیمیں  اور پروگرام نافذ کرتی ہے  جن کا مقصد ملک میں ایم ایس ایم ای سیکٹر اور اس کو فروغ دینا ہے۔

ان اسکیموں اور پروگراموں  میں    ایم ایس ایم ای چیمپئنز اسکیم  ، کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ  برائے   ایم ایس ایم ای   ، وزیراعظم کے روز گار کے مواقع  پید اکرنے کا پروگرام ،   بہت چھوٹی ،چھوٹی  صنعتوں – کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت نے  آتم نربھر  بھارت ابھیان کے تحت  بہت سے اقدامات کئے ہیں تاکہ  بہت چھوٹی ،چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے سیکٹر کی مدد کی جاسکے ۔ ان میں سے کچھ  اقدامات حسب ذیل ہیں۔

  1. ایم ایس ایم ای سمیت ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم کے تحت کاروبار کے لئے 5 لاکھ  کروڑروپے کے کولیٹرل  مفت  آٹومیٹک قرضے ۔
  2. خودکفیل انڈیا فنڈ کے ذریعہ  50 ہزار کروڑروپے کی  اکیوٹی انفیوژن  ۔ اس اسکیم میں  حکومت ہند کی طرف سے 10 ہزارکروڑروپے کے کارپس کی گنجائش ہے۔
  3. ایم ایس ایم ایز کی زمرہ بندی کے لئے نیا نظرثانی شدہ ضابطہ ۔
  4. کاروبار کی آسانی کے لئے ادیم رجسٹریشن کے ذریعہ  ایم ایس ایم ایز کا نیا رجسٹریشن   ۔
  5. 200 کروڑروپے  تک کی خریداری کے لئے  عالمی  ٹینڈر کی ضرورت نہیں ۔
  6. 2 جولائی  2021 تک  ایم ایس ایم ای کی حیثیت سے خردہ اور تھوک تجارت کی شمولیت ۔ 
  7. ایم ایس ایم ای کے اسٹیٹس میں  اوپر کی طرف بڑھتی ہوئی تبدیلی کی  صورت میں   تین سال کے لئے  غیر ٹیکس کے فائدے  بڑھائے گئے ۔
  8. وزارت محنت  اور روزگار کی ادیم پورٹل اور نیشنل کیرئیر سروس (این سی ایس)کو  باہم مربوط کرنے سے حاصل ہونے والا نتیجہ یہ ہے کہ ایم ایس ایم ای اب  این سی ایس  پر روز گار کے خواہاں لوگوں کو  تلاش کررہی ہے۔

 

*************

ش ح۔ح ا ۔ رم

U-13685



(Release ID: 1882695) Visitor Counter : 102


Read this release in: Telugu , English , Marathi , Tamil