وزارت دفاع

دفاع کے وزیر مملکت اجے بھٹ نے ہندوستان کے پہلے چیف آف ڈیفینس اسٹاف (سی ڈی ایس ) جنرل بپن راوت کی پہلی برسی کے موقع پر نئی دلی میں ان کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

Posted On: 10 DEC 2022 6:50PM by PIB Delhi

دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے 10دسمبر 2022 کو نئی دلی میں  یونائٹیڈ سروس انسٹی ٹیوشن آف انڈیا  میں ہندوستان کے  پہلے چیف آف ڈیفینس اسٹاف سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی  پہلی برسی کے موقع پر ان کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر منعقد ایک تقریب کے دوران وزیر دفاع اجے بھٹ نے جنرل بپن راوت کو زبردست خراج عقیدت  پیش کیا۔ موجودہ  چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل انل چوہان ، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری  ، بحریہ کے سربراہ آر ہری کمار ، چیف آف دی آر می اسٹاف جنرل منوج پانڈے اور  دیگر موجودہ اور ریٹائرڈ فوجی  برادری کے ارکان نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مسلح افواج  اور یونائٹیڈ سروس انسٹی ٹیوشن آف انڈیا نے ایک چیئر آف ایکسی لینس  قائم کرنے  کی پہل کی ہے اور  انسٹی ٹیوشن میں  جنرل بپن راوت کی  یاد میں  ایک یادگاری لیکچر بھی  کرانے کے سلسلے میں  پہل کی ہے ۔ ان کی بہترین اور شاندار خدمات کے دوران ہندوستان کے پہلے سی ڈی ایس کو  پی وی ایس ایم ، یو وائی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ،  وائی ایس ایم ،  ایس ایم  ،  وی ایس ایم اور  بعداز مرگ پدم وبھوشن  عطا کیا گیا تھا ۔وہ ایک مثالی لیڈر اور اسکالر فوجی تھے جو  اپنی پیشہ ورانہ  ، اصولوں  ،عزم  اوربروقت  فیصلہ لینے کے لئے جانے جاتے تھے۔

چار دہائیوں  تک فوج میں  خدمات انجام دیتے ہوئے جنرل بپن راوت نے جنگ کے مکمل  پہلوؤں سے زبردست  اور وسیع   تجربہ حاصل کیا تھا ۔ ایک بریگیڈئیر کی حیثیت سے انہوں  نے سوپور میں  دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیوں کی قیادت کی تھی اور  جمہوریہ ری  پبلک کانگوں میں اقوام متحدہ کے تحت ایک کثیر قومی بریگیڈ کی کامیابی کے ساتھ کمانڈ کی تھی  ۔ ایک میجر جنرل کی حیثیت سے  انہوں نے شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول سے متصل علاقے میں  ایک  انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ  بھی کی تھی ۔ کورکمانڈر  کی حیثیت سے انہوں  نے  میانما میں  ہندوستانی فوج کے خصوصی دستوں  کی طرف سے انجام دی گئی  دہشت گرد گروپوں  کے  خلاف   کارروائی  کرتے ہوئے  ان کے  سرگر م تعاقب   کے دوران  کی گئی  کارروائی کی نگرانی کی تھی ۔ یہ ہندوستان کی کلیدی ثقافت میں تحمل کے بجائے  اظہار کی جانب تغیر کا آغاز تھا۔بعد میں مسلح افواج کے نائب سربراہ کی حیثیت سے انہوں نے  پاکستا ن کے زیرقبضہ کشمیر میں پاکستانی دہشت گرد گروپوں کے خلاف سرجیکل اسٹرائک  میں نمایاں رول ادا کیا تھا۔

آرمی اسٹاف کے سربراہ کی حیثیت سے جنرل راوت کی حصولیابیاں فوج  اور قومی  سلامتی کے امور کے  تمام شعبوں میں انتہائی غیرمعمولی رہیں ۔ انہوں نے اپنے فوجی کیریئر کے دوران  ایک رہنما اصول  کے طورپر   خود کو  ہندوستانی فوج کی خدمت کے   اپنے  عز م  کو اپنا یا ۔ پہلے سی بی ایس کی حیثیت سے انہوں نے  ڈھانچہ جاتی اور تنظیمی اصلاحات کے لئے اقدامات  کئے تاکہ مسلح افواج  کو   مستحکم اور مضبوط بنایا جاسکے اور اسے  متحرک  کیا جاسکے ۔تغیراتی اقدامات اور  شہری اور فوجی تال میل ان کی   وراثت رہے گی۔

*************

ش ح۔ح ا ۔ رم

U-13657

 



(Release ID: 1882626) Visitor Counter : 116


Read this release in: Telugu , English , Marathi , Hindi