الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان آج دنیا کا سب سے بڑا ‘ مربوط ’ ملک ہے جس سے  800 ملین سے زیادہ براڈ بینڈ صارفین جڑے ہوئے ہیں:  وزیرمملکت  جناب  راجیو چندر شیکھر


انڈیا انٹرنیٹ گورننس فورم 2022 کی اختتامی تقریب سے خطاب

Posted On: 12 DEC 2022 9:11AM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا ہے کہ ہندوستان آج 800 ملین سے زیادہ براڈ بینڈ صارفین کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا ‘کنیکٹڈ’ملک ہے۔ وہ کل یہاں انڈیا انٹرنیٹ گورننس فورم 2022 کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جس کا موضوع تھا ‘بھارت کو بااختیار بنانے کے لیے ٹیکیڈ (ٹیکنالوجی  اور ڈیجٹائزیشن ) کا فائدہ اٹھانا’۔ اس موقع پر ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری جناب الکیش کمار شرما اور دیگر معززین موجود تھے۔

1.jpg

وزیرمملکت جناب راجیو چندر شیکھر آئی آئی جی ایف  2022 سے خطاب کر تے ہوئے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ ہم 800 ملین ہندوستانی صارفین کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی ’کنیکٹڈ‘ قوم ہیں۔ بھارت نیٹ پر جی 5  اور سب سے بڑے دیہی براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی نیٹ ورک پروجیکٹ میں 1.2 بلین ہندوستانی صارفین ہوں گے جو عالمی انٹرنیٹ پر موجود واحد سب سے بڑی تعداد قرار دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہے کہ مزید تکنیکی اختراعات کے ساتھ ساتھ تازہ ترین ریگولیٹری پالیسیاں بھی  اپنی اہمیت برقرار رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی گہری شمولیت اس عالمی معیاری سائبر لا فریم ورک کا تیسرا مرحلہ ہوگا جس سے ہم یہ توقع کرتے ہیں  کہ یہ  ہندوستانی انٹرنیٹ اور معیشت کو متحرک کرے گا۔

2.jpg

وزیرمملکت نے کہا کہ ہندوستان کے پاس اب دنیا کے  سامنے پیش کرنے کے لئے ایک زبردست اثر انگیز تحفہ موجود ہے،  اور وہ ہے ایپلی کیشنز کے ایک بہت ہی متنوع اور بھرپور سلسلے  کے لیے شناخت کی توثیق، اور اس کے ساتھ ہی  جنوبی دنیا کے ان ممالک کے لیے انٹرنیٹ تک رسائی میں بہتری بھی،  جو اس طرح کی ترقی اور تخلیق کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کی رفتار ان کی معیشتوں کو انٹرنیٹ کے نظام سے منسلک کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی 20 صدارت کے دوران، وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ وہ گلوبل ساؤتھ میں ان تمام ممالک کو یہ پلیٹ فارم پیش کرنے کے لیے ہندوستان کے دروازے  کھلے رکھنا چاہتے ہیں جو اپنی ڈیجیٹل معیشت اور اپنے گورننس ماڈل کو ہندوستان کے طور پر تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ہندوستانی انٹرنیٹ کا ملٹی اسٹیک ہولڈر فن تعمیر بہت سخت کوششوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے چند سالوں میں، اس ملٹی اسٹیک ہولڈر کی رابطہ کاری کو فکری علمی بحث  کے حدودسے آگے بڑھنا چاہیے تاکہ انٹر نیٹ کی ترقی کو اور اختراعات میں اضافے کو  یقینی بنایا جا سکے، جبکہ ساتھ ہی ساتھ ان دونوں کو  ہندوستان کے تمام ایک ارب ڈیجیٹل شہریوں کے لیے محفوظ، قابل اعتماد اور جوابدہ  رکھا جائے۔

3.jpg

سیکرٹری، وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، جناب الکیش کمار شرما آئی آئی جی ایف 2022 سے خطاب کر تے ہوئے۔

  آئی آئی جی ایف کے دوسرے ایڈیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی  کی وزارت کے سکریٹری جناب الکیش کمار شرما نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام گھریلو صنعت میں حاصل کی گئی ایک مثالی کامیابی کی  داستاں کو بیان کرتے ہوئے  ڈیجیٹل خواندگی  میں اقدامات کرنے  ہنر مندیوں کے ساتھ ہندوستان کے مشن کو بڑھاتا ہے، جس نے نئے ہندوستان کی تشکیل میں تکنیکی ترقی کے ساتھ دنیا میں اپنا ایک نمایاں مقام بنا لیا ہے۔ آئی آئی جی ایف 2022 کا تھیم ‘‘بھارت کو بااختیار بنانے کے لیےٹیک ایڈ کا فائدہ اٹھانا’’ مناسب ہے کیونکہ ہندوستان غیر منسلک لوگوں کو بہترین انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے ساتھ جوڑنے کی بڑی پہل قدمی کے بارے میں غورکر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسے قوانین بنانے پر غور کر رہے ہیں جو ہمارے شہریوں کی رازداری، تحفظ، ڈیٹا، سیکوریٹی کو یقینی بناتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم  اس پہلو پر بھی غوروخوض کر رہے ہیں کہ اگلے تین سالوں میں ٹریلین ڈالر کی ڈیجیٹل معیشت کیسے تشکیل دی  جائے۔

 آئی آئی جی ایف کے بارے میں

انڈیا انٹرنیٹ گورنمنٹ فورم  ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جو یو این انٹرنیٹ گورننس فورم (یو این- آئی جی ایف)  کے ساتھ وابستہ ایک پہل قدمی ہے۔ انٹرنیٹ گورننس فورم (آئی جی ایف) ایک ملٹی اسٹیک ہولڈر پلیٹ فارم ہے جو انٹرنیٹ سے متعلق عوامی پالیسی کے مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مختلف گروپوں کے نمائندوں کو اکٹھا کرتا ہے۔

*************

 

ش ح۔ س ب ۔ رض

 

U. No.13655


(Release ID: 1882615) Visitor Counter : 244