ریلوے کی وزارت

جناب اشونی ویشنو نے بی ایچ یو اور آئی آئی ٹی، بی ایچ یو کے طلباء سے بات چیت کی


اسٹیشنوں کی اس طرح سے تعمیر نو کی جارہی ہے جس سے  شہر کی شناخت  ظاہر ہوتی  ہے: جناب ویشنو

وزیر ریلوے نے کہا - گنجائش اتنی بڑھائیں کہ ویٹنگ لسٹ کی پریشانی ختم ہو جائے

Posted On: 10 DEC 2022 6:28PM by PIB Delhi

ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج وارانسی میں بی ایچ یو اور آئی آئی ٹی، بی ایچ یو کے طلباء سے بات چیت کی۔

طلباء سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں، ہندوستانی ریلوے نیشن فرسٹ،آل ویز فرسٹ یعنی  قوم سب سے پہلے ، ہمیشہ سب سے پہلے، کے جذبے کے تحت بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ مختلف شہروں کے ریلوے اسٹیشنوں میں شہر کی شناخت نظر آئے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریلوے اسٹیشن شہر کے دونوں حصوں کو ملانے والا ہونا چاہیے۔ اس مقصد کے لیے ریلوے اسٹیشن کی توسیع کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو  ویٹنگ لسٹ ، پریشانیوں اور ٹرینوں کی نقل و حرکت میں تاخیر سے نجات مل سکے۔

جناب ویشنو نے کہا کہ دس سال پہلے ملک میں ریل اور الیکٹرانکس سمیت دیگر شعبوں میں بہت کم مینوفیکچرنگ ہوتی تھی۔ آج ہندوستانی انجینئروں کے تعاون سے ملک کے اندر ہی بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کی جاتی ہے۔

جناب ویشنو نے بتایا کہ جدید سہولیات سے آراستہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں پورے ملک میں چلیں گی۔ اس  مقصد کے حصول  کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وارانسی جنکشن اور کاشی اسٹیشن کو عالمی معیار کے اسٹیشنوں میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ ان اسٹیشنوں کو اگلے 50 سالوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی کابینہ نے ملک میں احمد آباد، گاندھی نگر، چارباغ لکھنؤ، چنئی، بنگلورو کینٹ، مدورائی سمیت 50 ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو کو منظوری دی ہے۔ 45 ریلوے اسٹیشنوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے پورے ملک کو جوڑنے کا کام کرتا ہے۔ کاشی تمل سنگمم  ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے وزیر اعظم کے ویژن کی تکمیل کرتا ہے۔

قبل ازیں جناب اشونی ویشنو نے بنارس ہندو یونیورسٹی کے طلبہ سے بات چیت کی۔ انہوں نے مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کے مجسمے کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ اس وقت ہندوستان دنیا کا دوسرا سب سے بڑا موبائل بنانے والا ملک بن گیا ہے۔ ہندوستان دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے، جو موبائل ٹاورز اور 5 جی ٹیکنالوجی کی انڈ ٹو انڈ سہولیات سے آراستہ ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ 2047 تک ملک کو ترقی یافتہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ 5جی کے میدان میں بھی کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کی 100 یونیورسٹیوں میں 5 جی لیبز قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی  ہر ہفتے 2500 ، 5 جی  ٹاورز لگانے کا ہدف دیا گیا تھا لیکن اگلے سال جنوری تک وزیراعظم نے ہر ہفتے 10,000 ، 5 جی ٹاورز لگانے  کو کہا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اگلی دیوالی تک 5 جی نیٹ ورک ملک کے بیشتر حصوں تک پہنچ جائے گا۔

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 13626



(Release ID: 1882385) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu