شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
’شمال مغربی خطے کی ناری شکتی: محترمہ یوبینا لنگدوہ مارشیلانگ- این ای آر سی آر ایم ایس کی ایک متاثر کن کہانی‘ – شمال مشرقی خطے کی فروغ کی وزارت کے ای ای سی کے زیراہتمام ایک رجسٹرڈ سوسائٹی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 DEC 2022 5:08PM by PIB Delhi
محترمہ یوبینا لنگدوہ مارشیلانگ، میگھالیہ کے مغربی خلاصی ہلز کے جگ ہونگ گاؤں کی رہائشی ہے۔ ایک بہت دور دراز کے علاقے سے آنے والی، ان کے پاس اپنی زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ میں اعتماد کی کمی تھی، جس کی وجہ سے کامیاب کاروباری بننے کا خواب صرف خواب ہی رہ گیا۔ سال 2001 تک، حکومت کے نارتھ ایسٹرن ریجن کمیونٹی ریسورس مینجمنٹ پروجیکٹ (این ای آر سی او آر ایم پی) کے ذریعے ہندوستان کی مداخلت اس کے گاؤں میں آئی۔

این ای آر سی او آر ایم پی، نارتھ ایسٹرن ریجن کمیونٹی ریسورس مینجمنٹ سوسائٹی(این ای آر سی آر ایم ایس)، نارتھ ایسٹرن کونسل، ہندوستان کا مشترکہ طور پر زرعی فروغ کے لیے بین الاقوامی فنڈ (آئی ایف اے ڈی) کے ساتھ حکومت کا ذریعہ معاش کا ایک اقدام تھا، جس کا صدر دفتر روم میں ہے۔
اس پروجیکٹ کے تحت، محترمہ یوبینا سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) یعنی ’کا بُت کا لونگ کا بور‘ (علم ہی طاقت ہے) کی رکن بنی۔ ایس ایچ جی کی تشکیل 16 اپریل 2002 کو ہوئی تھی۔ جلد ہی، وہ اپنی قائدانہ خوبیوں اور انتظامی صلاحیتوں کی وجہ سے اس گروپ کی چیئرمین بھی بن گئیں۔
این ای آر سی او آر ایم پی،پورے گاؤں کے لیے فائدہ مند تھا۔ کھلے میں رفع حاجت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے، پراجیکٹ کے تحت شروع کی گئی انٹری پوائنٹ پہل ،سستی بیت الخلاء کی سہولیات کا قیام تھا۔ اس پہل کی گاؤں والوں نے خوب پذیرائی حاصل کی اور اس کے مطابق انہوں نے صفائی اور حفظان صحت کے بارے میں سیکھا۔
ایک اور اقدام جس کی حمایت پراجیکٹ کے ذریعے کی گئی وہ تھا ایس ایچ جیزکو ملنے والا مرغولاتی فنڈ۔ ابتدائی طور پر، ایس ایچ جی کو ایک لاکھ روپے کی کل فنڈ سپورٹ ملی۔ محترمہ یوبینا نے اس فنڈ سے ایس ایچ جی کے تحت 14000روپے کا قرض لیا۔ اور گاؤں کے اندر ایک پنساری کی دکان قائم کی۔ پراجیکٹ کے تحت ملنے والی صلاحیت سازی کی مدد کے ذریعے، اس نے اپنی کاروباری صلاحیتوں کو تیز کیا اور کاروبار کو مزید وسعت دی۔ آہستہ آہستہ اس نے گاؤں میں ہی ایک اور کریانے کی دکان کھول لی۔

گاؤں میں پنساری کی دو دکانیں کامیابی کے ساتھ کھولنے کے بعد، اس نے اپنی پیداوار کو شہری مراکز جیسے میرانگ اور شیلانگ میں فروخت کرنے کا بھی منصوبہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں وہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت میں تبدیل ہو گئی ہیں۔
محترمہ یوبینا ایس ایچ جی کے دیگر اراکین کے ساتھ میرانگ اور شیلانگ میں اپنا سامان فروخت کرتی ہیں۔ چونکہ یہ گروپ براہ راست شہری مراکز پر اپنی پیداوار فروخت کر رہا ہے، اس لیے وہ اب 10,000سے 15,000 روپے روزانہ کما رہے ہیں۔ اس نے دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی کی اور نئے ایس ایچ جیز بنائے۔ تقریباً 70 ممبران ہیں۔
این ای آر سی او آر ایم پی،نے اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ ایس ایچ جی کے دیگر اراکین کی زندگی میں بھی ایک فرق پیدا کیا۔ اس سے ان کے مجموعی معیار زندگی میں بہتری آئی ہے۔
محترمہ یوبینا لنگدوہ مارشیلانگ نے این ای آر سی آر ایم ایس، این ای سی، جی او آئی سے آتم نربھارتا کے ایک نئے معنی کو سمجھنے میں جاکھونگ گاؤں کے دیہاتیوں کی مدد کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
*****
U.No.13606
(ش ح - اع - ر ا)
(ریلیز آئی ڈی: 1882363)
وزیٹر کاؤنٹر : 143