خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
جوار کے بین الاقوامی سال اور میگا فوڈ فیسٹیول 2023 سے متعلق سرگرمیوں پر ریاستوں کے ریزیڈنٹ کمشنروں کے ساتھ سیکرٹری فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی گول میز میٹنگ
Posted On:
10 DEC 2022 9:13AM by PIB Delhi
فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز (ایف پی آئی) کے سکریٹری نے گزشتہ جمعرات 8 دسمبر 2022 کو صبح 11 بجے ریاستوں کے ریزیڈنٹ کمشنروں کے ساتھ ایک گول میز میٹنگ کی صدارت کی۔ گول میز میٹنگ کا ایجنڈا ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مجوزہ میگا فوڈ فیسٹیول (میگا فوڈ ایونٹ) 2023 کے لیے وزارت کے ایکشن پلان سے آگاہ کرنا اور تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
کلیدی خطاب کے دوران سیکرٹری فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز نے ریزیڈنٹ کمشنرز کو بتایا کہ یہ میگا ایونٹ اکتوبر 2023 میں منعقد کیا جائے گا اور اب وزارت اس سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر اس کا تصور کر رہی ہے جو پہلے منعقد کیا گیا تھا۔ یہ تقریب ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ریاست/یو ٹی کے مخصوص مواقع کو ظاہر کرنے، عالمی اور گھریلو کاروباری رہنماؤں کو تعاون کے لیے اکٹھا کرنے کا ایک موقع ہے۔سپلائی کرنے والوں، خریداروں اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور فوڈ پروسیسنگ اور فوڈ ریٹیل سیکٹر کے لیے سرمایہ کاری اور وسائل کو متحرک کرنے میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے تاثرات/ مشورے دیں۔ ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایونٹ میں فعال طور پر شرکت کریں گے اور ساتھ ہی بیداری پیدا کریں گے، سینئر پالیسی سازوں، ایگری فوڈ کمپنیوں، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز(ایف پی او ) /سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) اور میگا فوڈ ایونٹ میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔ اس کام میں وزارت سے تعاون کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔
شرکاء کو یہ بھی بتایا گیا کہ 'جوار کے بین الاقوامی سال(ّئی او وائی ایم)' کے ایک حصے کے طور پر، وزارت کی طرف سے شروع کی جانے والی سرگرمیوں میں سے ایک جوار اور باجرے پر مبنی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے متعدد فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
تمام شریک ہاؤسنگ کمشنرز نے سال 2023 اور میگا فوڈ ایونٹ 2023 کے دوران منصوبہ بند سرگرمیوں میں فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ کچھ تجاویز/فیڈ بیک میں میگا فوڈ ایونٹ کی مرکوز مہم کی ضروریات کے ساتھ ساتھ ملکی اور بین الاقوامی نمائشوں میں باجرے کے فوائد بھی شامل تھے۔ مائیکرو انٹرپرینیورز، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز)/سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کے ساتھ روایتی پہلوؤں اور میگا ایونٹس وغیرہ کو دکھانے کے لیے ریاستی دارالحکومتوں میں منصوبہ بندی کی گئی سمٹ اور نمائشوں کے علاوہ ضلعی سطح کے اجلاسوں کا انعقاد کرنے سیاحت کی صنعت سے ممکنہ تعاون میں مدد ملے گی۔
انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن سیل (انوسٹ انڈیا) کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ تال میل قائم کرے تاکہ شناخت شدہ عملی منصوبے کو نافذ کرنے اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی فعال شرکت کو قابل عمل بنانے کے لیے ضروری تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔
فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز (ایف پی آئی) کے سکریٹری نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا کہ وہ ہندوستانی فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کی صلاحیت کو ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں فعال طور پر حصہ لینے کے لئے وزارت کے ساتھ مشغول ہوں تاکہ میگا ایونٹ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔
******
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-13604
(Release ID: 1882324)
Visitor Counter : 143