شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی ہندوستان کی کا شتکاری کی صنعت سے جڑی مشہور و معروف ہستی- این ای آر سی آر ایم ایس کی پہل کی کامیابی کی کہانی، جو شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے زیراہتمام ایک رجسٹرڈ سوسائٹی ہے
Posted On:
08 DEC 2022 2:17PM by PIB Delhi
منی پور کے اکھرول ضلع میں، زرعی موسمی حالات سیب کی کاشت کے لیے سازگار ہیں۔ سال 2019 میں، ایپل کی کم ٹھنڈک والی اقسام کو اکھرول ضلع میں نارتھ ایسٹرن ریجن کمیونٹی ریسورس مینجمنٹ سوسائٹی(جی او آئی، این ای سی، این ای آر سی آر ایم ایس) نے انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین بائیو ریسورس ٹیکنالوجی(سی ایس آئی آر- آئی ایچ بی ٹی)، پالم پور، ہماچل پردیش کے تعاون سے متعارف کرایا تھا۔ اس اقدام کے لئے کاشتکار برادری کے ساتھ ساتھ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی طرف سے زبردست ردعمل سامنے آیا۔
اس پہل قدمی کے تحت ، پوئی گاؤں، اکھرول، منی پور کی رہائشی محترمہ اگسٹینا اونگشی شمرے، کا سیب کی کاشت کے لیے استفادہ کنندہ کے طور پر انتخاب کیا گیا۔ وہ ان کسانوں میں سے ایک تھیں جنہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین بائیو ریسورس ٹیکنالوجی (سی ایس آئی آر- آئی ایچ بی ٹی)، پالم پور، ہماچل پردیش میں تربیت حاصل کی۔ صلاحیت سازی کا سہارا حاصل کرتے ہوئے، محترمہ شمرے نے اپنے باغ میں کامیابی سے سیب کی کاشت کی ۔ اس کاشت کی پہلی پیداوار کے طور پر ، ا نہوں نے تقریباً 160 کلو سیب حاصل کئے جسے ا نہوں نے 200 روپے فی کلو کی منافع بخش قیمت پر فروخت کیا۔
ان کی کامیابی سے متاثر ہو کر چند اور کسانوں نے سیب کے باغ لگانے کا کام شروع کیا۔ ان کی مثالی کوششوں کے لیے، منی پور کی وزیر اعلیٰ جناب این بیرن سنگھ نے اُنہیں مبارکباد پیش کی۔ بعد میں، اُنہوں نے ریاستی حکومت سے سیب کی کاشت اور اس کی فصل کے بعد کے انتظام کی تربیت کے لیے مالی مدد بھی حاصل کی۔
محترمہ شمرے نے اپنی زندگی کو تبدیل کرنے اور انہیں معاشی طور پر خود کفیل بننے کی کوششوں میں امداف فراہم کرنے کے لیے این ای آر سی آر ایم ایس، این ای سی،حکومت ہند( جی او آئی) کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ آج، ا نہوں نے آتم نربھر بھارت کے ایک نئے معنی کو محسوس کیا ہے اور ان کی کامیابی کی یہ کہانی شمال مشرقی ہندوستان کی پوری کسان برادری کے لیے ایک تحریک کی حیثیت رکھتی ہے۔
*************
ش ح۔ س ب ۔ رض
U. No.13538
(Release ID: 1882028)
Visitor Counter : 94