ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی

Posted On: 08 DEC 2022 2:45PM by PIB Delhi

شناخت شدہ سنگل یوز پلاسٹک کی اشیاء پر پابندی 12 اگست 2021 کو نوٹیفائی کی گئی تھی اور یہ یکم جولائی 2022 سے نافذ العمل ہو گئی تھی۔ ممنوعہ سنگل یوز پلاسٹک بنانے والے یونٹس کو متبادل کی طرف منتقل کرنے کے لیے منتقلی کا وقت فراہم کیا گیا تھا۔ مائیکرو، چھوٹی اوردرمیانے درجہ کی صنعتوں کی وزارت کے پاس ایم ایس ایم ای یونٹس کو معاونت فراہم کرنے کے لیے اسکیمیں ہیں، جن میں متبادل/دیگر مصنوعات کی طرف جانے کے لیے ممنوعہ سنگل استعمال شدہ پلاسٹک کی اشیاء کی تیاری میں شامل ایسے یونٹس کی مدد شامل ہے۔ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق یہ اسکیمیں، ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن، بیداری پیدا کرنے، مارکیٹنگ کی مدد، بنیادی ڈھانچہ جاتی معونت کے سلسلے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ متبادل کی تیاری سے روزگار کے نئے مواقع اور کاروباری ماڈل پیدا ہوں گے۔ جی ایس ٹی کونسل سیکرٹریٹ کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ جی ایس ٹی کی شرحوں کو ایڈجسٹ کرے تاکہ ممنوعہ واحد استعمال کی اشیاء کے متبادل کو اپنانے میں اضافہ ہو سکے۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.13488

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1881981) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Gujarati , Tamil , Telugu