پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

ایس اے ٹی اے ٹی اسکیم کے تحت نشانے

Posted On: 08 DEC 2022 2:41PM by PIB Delhi

اکتوبر 2018 میں شروع کئے گئے کم خرچ نقل و حمل کے پائیدار متبادلات (ایس اے ٹی اے ٹی) اقدام کے تحت کمپریسڈ بایو گیس (سی بی جی) تیار کرنے والے پانچ ہزار پلانٹوں کے قیام کی گنجائش تھی، جہاں 2023-24 تک پندرہ ملین میٹرک ٹن سالانہ سی بی جی کی پیداوار ہوگی۔


اکتیس اکتوبر 2022 تک تیل اور گیس کمپنیوں نے جو ایس اے ٹی اے ٹی میں شامل ہوئی ہیں، صنعت کاروں کو 3694 لیٹرز آف کونٹنٹ (ایل او ایل) جاری کئے تھے، جو ان کی تیار کردہ سی بی جی کی خریداری سے متعلق تھے۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے نیشنل بایو اینرجی پروگرام کے پہلے مرحلے کی مجموعی اسکیم کے تحت دیگر کے علاوہ ہر قسم کے بایو گیس پلانٹوں کے لئے سبسڈی، مرکز کی جانب سے مالی امداد میں 31 مارچ 2026 تک کی توسیع دی گئی ہے۔


فوسل ایندھن میں درآمدات پر ملک کے انحصار کو کم کرنے کے لئے حکومت نے کئی اقدامات کئے ہیں اور بہت سے پالیسی اقدامات بھی کئے ہیں تاکہ خام تیل اور گیس کی اندرون ملک پیداوار کو بڑھایا جا سکے۔


یہ اطلاع پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1881962) Visitor Counter : 112


Read this release in: Kannada , English , Tamil , Kannada