سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے اتر پردیش اور چھتیس گڑھ میں 1121.95 کروڑ روپے مالیت  کے قومی شاہراہ کے  اپ گریڈیشن کے کاموں کو منظوری دی

Posted On: 08 DEC 2022 4:01PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے سلسلہ وار ٹویٹس میں بتایا کہ امیٹھی، اتر پردیش میں امیٹھی بائی پاس ( این ایچ-931)  کو پیوڈ شولڈر کے ساتھ 2 لین کا بنانے  کے لئے  283.86 کروڑ روپے کے بجٹ کو منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس  پروجیکٹ سے ٹریفک میں آسانی ہو گی، زرعی پیداوار کی نقل و حمل آسان ہو گی اور یہ تجارتی اور صنعتی ترقی میں مددگار ثابت ہو گا جس سے خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

جناب گڈکری نے چھتیس گڑھ میں کہا کہ ای پی سی موڈ کے تحت کونڈاگاؤں اور نارائن پور اضلاع میں  این ایچ 130-ڈی پر  پیوڈ شولڈر  کے ساتھ 2 لین کا سڑک  اپ گریڈیشن کا کام 322.40 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ موجودہ پریشانی کو ختم کرے گا اور چھتیس گڑھ کے انتہائی حساس علاقے میں قومی شاہراہ کے ٹریفک کی محفوظ اور موثر  آمد و رفت  کو یقینی بنائے گا۔وزیر موصوف نے کہا  کہ اس سیکشن کی ترقی سے  لمبے روٹ  کے  ٹریفک کی  آمد و رفت اور مال کی ڈھلائی میں مجموعی  طور پر بہتری آئے گی  اور اس سے ہموار اور محفوظ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ پروجیکٹ کے نفاذ سے خطے میں بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئے گی، جو بالآخر خطے کی مجموعی اقتصادی ترقی کا باعث بنے گی۔

جناب گڈکری نے بتایا کہ اتر پردیش کے بلرام پور ضلع میں این ایچ -730  پر 2 لین فٹ پاتھ کے ساتھ بلرام پور بائی پاس کی تعمیر کو ای پی سی  موڈ کے تحت 515.69 کروڑ روپے کی لاگت سے منظوری دی گئی ہے۔ یہ پروجیکٹ این ایچ 330 اور این ایچ-730  پر بھیڑ بھاڑ والے بلرام پور شہر میں داخل ہوئے بغیر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-13517


(Release ID: 1881880) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Punjabi