ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین ریلوے کی پروڈکشن یونٹیں  2022-23 میں ریکارڈ  پروڈکشن کا مقصد  حاصل کرنے کی راہ پر  تیز رفتار رواں دواں


اس سال نومبر 2022 تک 614 الیکٹرک لوکوموٹیوز تیار کیے گئے

لوکوموٹیو کے پروڈکشن  میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 25.3 فیصد اضافہ ہوا

Posted On: 08 DEC 2022 3:26PM by PIB Delhi

انڈین  ریلوے کی پروڈکشن یونٹیں  یعنی چترنجن میں چترنجن لوکوموٹیو ورکس (سی ایل ڈبلیو)، وارانسی میں بنارس لوکوموٹیو ورکس (بی ایل ڈبلیو)، پٹیالہ میں پٹیالہ لوکوموٹیو ورکس (پی ایل ڈبلیو)، 2022-23 میں ریکارڈ پروڈکشن  حاصل کرنے کی راہ پر تیزی سے گامزن ہیں۔

مالی سال 2022-23 میں 614 الیکٹرک لوکوموٹیوز کے پروڈکشن کے ساتھ، 30 نومبر تک، انڈین  ریلوے نے اسی مدت کے لیے گزشتہ سال کے مقابلے میں 25.3 فیصد اضافہ درج  کیا ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 490 الیکٹرک  لوکو مویٹیوز کا پروڈکشن کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-13514           


(Release ID: 1881816) Visitor Counter : 128


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Punjabi