سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تعمیرات کے کاموں میں استعمال ہونے والا گھٹیا درجے کا میٹریل

Posted On: 08 DEC 2022 12:46PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اس طرح کی کوششیں   کی گئی ہیں کہ قومی شاہراہیں  ،سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت   /  میں وضع کئے گئے کوالٹی معیارات   اور انڈین روڈ کانگریس   (آئی آر سی ) کے ضابطو ں اور خصوصیات  کے مطابق ہوں ۔  انہوں نے کہا کہ جب تک سڑکیں  ،ضابطوں اور خصوصیات کے مطابق تعمیر نہیں کی جائیں گی، ٹھیکوں کو مکمل نہ سمجھا جائے ۔تعمیرات کی کوالٹی کو یقینی بنانے کے لئے  کنسلٹینٹس  (اتھارٹی کے انجنئر /آزاد انجنئیر)، وزارت کی جانب سے مقرر کئے جائیں اور اس کی عمل آوری  کرنے والی ایجنسیاں  روز مرہ کی بنیاد پر اس جگہ  کاموں کی نگرانی/ جانچ  کریں ۔ جانچ کے دوران اگر کوئی خامی پائی جاتی ہے تو ضروری  احتیاطی اقدامات  کرنے کےلئے ٹھیکیداروں کے نوٹس میں یہ بات سامنے  لائی جائے ۔

*************

ش ح۔ح ا ۔ رم

U-13473


(Release ID: 1881719) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Tamil , Telugu , Malayalam