بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ہماچل پردیش اور گجرات کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات اور پانچ ریاستوں کے 6 اسمبلی حلقوں اور اتر پردیش میں ایک پارلیمانی حلقے کے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی

Posted On: 07 DEC 2022 6:12PM by PIB Delhi

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سی ای سی جناب راجیو کمار، الیکشن کمشنر مسٹر انوپ چندر پانڈے اور مسٹر ارون گوئل کی قیادت میں آج ہماچل پردیش و گجرات کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات کے سلسلے میں۔ 116 اسمبلی حلقے اور ایک پارلیمانی حلقہ میں گنتی مراکز پر ووٹوں کی گنتی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

کمیشن نے وقتاً فوقتاً ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے تفصیلی ہدایات اور ایس او پی جاری کیے ہیں جن کا اطلاق مذکورہ حلقوں کے حوالے سے ووٹوں کی گنتی کے دوران بھی ہوگا۔

  1. ہماچل پردیش اور گجرات کی قانون ساز اسمبلیوں کے 250 اسمبلی حلقوں اور اڈیشہ، راجستھان، بہار، چھتیس گڑھ میں ایک ایک، اتر پردیش کے دو اسمبلی حلقوں اور اتر پردیش کے ایک پارلیمانی حلقے کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ہونے والے ووٹوں کی  گنتی 08.12.2022 (جمعرات) کو صبح 8.00 بجے سے ہوگی۔
  2. ہماچل پردیش، گجرات اور مذکورہ اسمبلی حلقوں میں جہاں ضمنی انتخابات ہوئے تھے، فی اسمبلی حلقہ میں ایک کاؤنٹنگ آبزرور کو تعینات کیا گیا ہے۔ ہماچل پردیش اور گجرات میں دو خصوصی مشاہدین کاؤنٹنگ کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے موجود ہوں گے۔
  3. تمام گنتی مراکز پر مناسب اور سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام اسٹرانگ رومس، جہاں پولنگ کے بعد ای وی ایم رکھے جاتے ہیں، اندرونی دائرے میں تعینات مرکزی مسلح افواج کے ساتھ تین سطحوں والی سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ تمام اسٹرانگ رومس کی 24X7 کوریج دستیاب ہے۔
  4. انتخابات کے دوران ای وی ایم کی تعیناتی کے ہر قدم میں سیاسی جماعتیں/امیدوار شامل ہیں۔
  5. ہر مرحلے میں، ہر ای وی ایم کا سیریل نمبر (بشمول وہ ای وی ایم جو پول ہو چکے ہیں) سیاسی پارٹیوں/امیدواروں کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔
  6. پولنگ والی ریاستوں میں، ضلعی انتظامیہ نے گنتی ہالوں کے ارد گرد سی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ کر دی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ امن کی کوئی خلاف ورزی نہ ہو۔
  7. گنتی کے دن صبح 8 بجے سے پہلے موصول ہونے والے پوسٹل بیلٹس کی گنتی کی جائے گی ۔
  8. ایس او پی کے مطابق ووٹوں کی گنتی سے متعلق اہم نکات درج ذیل ہیں۔
  • پوسٹل بیلٹس کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی اور اس کے مکمل ہونے تک جاری رہے گی۔ ای ٹی پی بی ایس اور پوسٹل بیلٹس کی گنتی کے لیے تمام موجودہ ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔
  • ای وی ایم ووٹوں کی گنتی پوسٹل بیلٹ کی گنتی شروع ہونے کے 30 منٹ کے وقفے کے بعد صبح 8:30 بجے شروع ہوگی۔ ای سی آئی کی 18 مئی 2019 کی ہدایات کے مطابق، پوسٹل بیلٹ گنتی کے مرحلے سے قطع نظر ای وی ایم کی گنتی جاری رہے گی۔
  • گنتی کے ہر دور کے بعد، نتائج کو ایک مقررہ شکل میں ٹیبل کیا جاتا ہے۔ اس پر آر او اور آبزرور کے دستخط ہوتے ہیں، اور ایک کاپی امیدواروں کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔ مرحلہ وار نتائج کے اعلان کے بعد موجودہ ہدایات کے مطابق اگلے راؤنڈ کی گنتی کی جائے گی۔
  • پوسٹل بیلٹ کے نتائج بھی امیدواروں کے ایجنٹوں کے دستخط حاصل کرنے کے بعد مقررہ فارمیٹ میں شیئر کیے جائیں گے۔
  • 2019 کے بعد سے، وی وی پی اے ٹی پرچیوں کو ہر اسمبلی حلقہ/حصہ میں پانچ تصادفی طور پر منتخب پولنگ اسٹیشنوں سے ای وی ایم کی گنتی کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔
  • آر او ای این سی او آر ای میں راؤنڈوار نتائج درج کرے گا، جو پھر ای سی آئی کی انتخابی نتائج کی ویب سائٹ (https://results.eci.gov.in)پر دکھائے جاتے ہیں۔
  • اگر گنتی کے وقت جیت کا تناسب مسترد شدہ پوسٹل بیلٹس کی تعداد سے کم ہے تو، تمام مسترد شدہ پوسٹل بیلٹس کو نتیجہ کے اعلان سے پہلے آر او کے ذریعے دوبارہ تصدیق  18 مئی 2019 کو جاری الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق کرائی جائےگی۔ جب بھی اس طرح کی دوبارہ تصدیق کی جاتی ہے تو  21 جنوری 2009 کو ای سی آئی کی ہدایات کے مطابق اس پوری کارروائی کی ویڈیو گرافی کی جانی چاہیے۔
  1. راؤنڈ وار رجحانات کی اطلاع دینے کے لیے ہر کاؤنٹنگ سینٹر پر میڈیا سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ میڈیا  کے لئے پاس بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ میڈیا کو گنتی مراکز میں داخلے کے لیے 6000 سے زائد اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔
  2. کاؤنٹنگ ہال کے اندر صرف مجاز افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
  3. رجحانات اور نتائج 08.12.2022 کو صبح 8.00 بجے کے بعد معلومات کی ترسیل کے لیے تمام گنتی مراکز کے علاوہ درج ذیل ذرائع پر دستیاب ہوں گے:
  1. یہ نتائج الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ (https://results.eci.gov.in) پر دکھائے جاتے ہیں اور ہر حلقے کے موجودہ دور کے رجحانات اور نتائج کی عکاسی کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ ہوتے رہتے ہیں۔
  2. یہ رجحانات اور نتائج ’گوگل پلے اسٹور‘اور ’ایپل ایپ اسٹور‘ پر موبائل ایپ "ووٹر ہیلپ لائن ایپ" کے ذریعے بھی دستیاب ہیں۔ اس ویب سائٹ/موبائل ایپ پر متعلقہ گنتی مراکز سے ریٹرننگ افسران کی داخل کردہ معلومات سسٹم میں ظاہر ہوں گی۔ الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسران کی طرف سے سسٹم میں داخل کی گئی معلومات کو ان کے متعلقہ گنتی مراکز سے ظاہر کرے گا۔
  1. الیکشن کمیشن گنتی کے عمل کے پرامن اور صاف و شفاف انعقاد کے لیے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سمیت تمام متعلقہ افراد سے مکمل تعاون کا خواہاں ہے۔

************

ش ح۔ ج ق   ۔ م  ص

 (U: 13449)


(Release ID: 1881665) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu