اسٹیل کی وزارت
اسٹیل ریسرچ اینڈ ٹکنالوجی مشن آف انڈیا ایک رجسٹرڈ سوسائٹی ہے:ا سٹیل کے مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلاستے
Posted On:
07 DEC 2022 3:46PM by PIB Delhi
اسٹیل اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلاستے نے کہا ہے کہ اسٹیل ریسرچ اینڈ ٹکنالوجی مشن آف انڈیا (ایس آر ٹی ایم آئی) صنعت پر مبنی ایک پہل ہے، جو 1860 کے سوسائٹی رجسٹریشن قانون XXI کے تحت رجسٹرڈ ہے، تاکہ صنعت، قومی تحقیق وترقی کی لیبارٹریز اور تعلیمی اداروں میں باہمی تعاون کے ساتھ تحقیق کی جا سکے۔
لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، جناب کلاستے نے کہا کہ اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل)، راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل)، ٹاٹا اسٹیل، جے ایس ڈبلیو اسٹیل، جے ایس پی ایل، ایم ایم ڈی سی اور ایم ای سی اواین، ایس آر ٹی ایم آئی گورننگ بورڈکے اراکین ہیں۔ صنعت سے تعلق رکھنے والے ممبروں میں سے ہرایک گورننگ بورڈ کی صدارت باری باری سے کرتا ہے۔ وزارت اسٹیل کےجوائنٹ سکریٹری بھی ، ایس آر ٹی ایم آئی کے گورننگ بورڈ کے رکن ہیں۔ تمام فیصلے گورننگ بورڈ کرتے ہیں۔ تحقیق وترقی منصوبوں پر بحث اور منظوری، گورننگ بورڈ کی طرف سے دی جاتی ہے۔
ایس آر ٹی ایم آئی ایک رجسٹرڈ سوسائٹی ہے۔ یہ حکومت کا خود مختار ادارہ نہیں ہے۔ لہٰذا، حکومت اپنے تحقیقی منصوبوں، اور نہ ہی ان کے اثرات، انسانی وسائل کی تعیناتی، یا دیگر دوسرے اقدامات کا جائزہ نہیں لیتی۔
*****
(ش ح - اع - ر ا)
U.No.13409
(Release ID: 1881538)
Visitor Counter : 114