کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل کا کہنا ہے کہ خودکفالتی  کو حاصل کرنے کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کا صنعتی ترقی سے متعلق 5 ایف یعنی  فارم سے فائبر ، فائبر سے فیکٹری ، فیکٹری سے فیشن ، فیشن سے فارن  کو یاد رکھیں


کسی بھی صنعت کو،معیار کو ترجیح بنانا چاہئے ،جس کو  تسلیم کیا جائے ، عزت کی جائے اور نوازا جائے : جناب پیوش گوئل

Posted On: 28 OCT 2022 11:12PM by PIB Delhi

حکومت  ہند  کے تجارت وصنعت ، امور صارفین  وخوراک  اورعوامی نظا م تقسیم  اور ٹیکسٹائل  کے عزت مآب وزیر جناب پیوش گوئل نے  حیدر آباد میں   تلنگانہ سی سی آئی  کے فیڈریشن کے ذریعہ  منعقدہ  ‘ہندوسانی مینوفیکچررس کے لئے عالمی مواقع کو بڑھانا’ کے موضوع پر ایک  تقریب میں شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28102204YCTY.jpg

صنعت کے تمام میدانوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں  کے ساتھ  وزیر موصوف کی بات چیت کے ساتھ اجلاس کی شروعات ہوئی۔ بات چیت کے دوران  انہوں   نے ان کی طرف سے درخواستیں  وصول کیں اورانہیں یقین دلایا کہ  وزیراعظم   مودی   کی اہل قیادت کے تحت  مرکزی حکومت  متعلقہ پالیسی تبدیلیاں  کرکے  انہیں حل کرے گی، جو خاص طور سے صنعت اور مجموعی  طورپر ہندوستان کے لئے مفید ہوں گی۔

انہوں نے  عالمی بازار میں  مقابلہ جاتی ہونے کے لئے اشیاء اور خدمات  دونوں کے معیار کی اہمیت  پر زور دیا۔  انہوں نے صنعت کے نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ  ہماری ثقافت میں  معیار لائیں  تاکہ ہندوستان کو  ہمیشہ کے لئے  بدلاجاسکے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی  صنعت کو  کوالٹی کنٹرول  کی  پیروی کرنی چاہئے  تاکہ پروڈکٹ کو  پوری دنیا میں آر آر آر مووی کی  طرح تسلیم کیا جائے ،عزت دی جائے اور نوازا جاسکے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2810220580LV.jpg

صنعتی ایکوسسٹم کو ترقی دینے سے متعلق کچھ سوالوںکا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا :‘‘ خودکفالتی کے حصول   اور 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے حصول کے لئے وزیر اعظم جناب نریندرمودی کے  صنعتی ترقی سے  متعلق    پانچ ایف  یعنی  فارم سے فائبر ،  فائبر سے فیکٹری ،فیکٹری سے فیشن ، فیشن سے فارن  کو یاد رکھیں ۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28102206O5LZ.jpg

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  جناب گوئل نے ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے پنچ   -پرن   کو یاد کیااور اس سمت میں اجتماعی فرض  پر زور دیا۔ انہوں نے  صنعت کے نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ    مصنوعات  مارکیٹنگ کی آبیاری کریں  اور ‘‘میک ان انڈیا ’’ کو زبردست کامیاب  بنانے کے  لئے ایک دوسرے کی مدد کریں ۔ انہوں نے اس موقع  پر حیدرآباد میں قائم  بھارت بایوٹیک کی کوششوں کی ستائش کی ،جس  نے  کووڈ -19 ایک ٹیکہ  ، کوویکسین کو تیار کیا ہے۔

انہوں نے تمام سیاحوں  کو  دئے جانے والے وزیر اعظم کے مشورے کا حوالہ دیا کہ وہ اپنے اخراجات کا  پانچ فیصد  مقامی اشیا کی خرید میں خرچ  کریں  ۔انہوں نے صنعت کے قائدین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بجٹ کا کم سے کم پانچ فیصد حصہ  دوردراز علاقوںمیں  تجارت کرنے والے لوگوں کی مدد کے لئے خاص کریں ،جس کے مستقبل قریب میں

  ہندوستان کو خودکفیل بنانے اور دنیا کا  ایک قائد بنانے میں   انقلابی اثرات  مرتب ہوں  گے۔

Shri @PiyushGoyal, Hon'ble Minister for @CimGOI, @fooddeptgoi, @TexMinIndia, and Consumer Affairs participated in the event on 'Enhancing Global Opportunities for Indian Manufacturers' organized by @FTCCI at #Hyderabad . pic.twitter.com/HDUhZCOUnY

— PIB in Telangana 🇮🇳#AmritMahotsav (@PIBHyderabad) October 28, 2022

'Any industry should follow quality control, so that product will be Recognized, Respected and Rewarded worldwide like #RRR Movie.

~Shri @PiyushGoyal at interactieve meeting with manufacturers organized by @FTCCI pic.twitter.com/B2OQgHZP4S

— PIB in Telangana 🇮🇳#AmritMahotsav (@PIBHyderabad) October 28, 2022

Remember PM @narendramodi's 5Fs on industrial development.
Farm to fibre;
fibre to factory;
factory to fashion;
fashion to foreign.

-Shri @PiyushGoyal at @FTCCI interactieve session, #Hyderabad pic.twitter.com/7C0ogCYo6r

— PIB in Telangana 🇮🇳#AmritMahotsav (@PIBHyderabad) October 28, 2022

*************

ش ح۔ا ک ۔ رم

U-13397


(Release ID: 1881351)
Read this release in: English , Hindi , Telugu