اسٹیل کی وزارت

ایس اے آئی ایل نے آر سی ایس  اُڑان اسکیم کے تحت راؤرکیلا ائیر پورٹ  پر تجارتی آپریشن کی سہولت بہم  پہنچانے کے لئے اے اے آئی کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کئے

Posted On: 28 OCT 2022 6:59PM by PIB Delhi

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی ایل ) اور ائیر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی ) نے ریاست اوڈیشہ   کے راؤرکیلا سے  تجارتی  آپریشنز کی سہولت بہم پہنچانے کی غرض سے آج نئی دلی میں  ایک آپریشن اور مینجمنٹ ( او اینڈ ایم )  معاہدے پر دستخط کئے ۔

ایس اے آئی ایل نے 2018 میں  تجارتی   پروازوں   کے آپریشن کے لئے   اُڑان اسکیم کے تحت   خود اپنے ائیر پورٹ کے استعمال کے لئے  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے تھے۔اب  راؤرکیلا سے تجارتی پروازوں کے آغا زکی سہولت بہم پہنچانے کی غرض سے  اپنے راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ کے ذریعہ  ایس اے آئی ایل نے  اے اے آئی کے ساتھ  ایک او اینڈ ایم  معاہدے پردستخط کئے ہیں۔ شہری ہوابازی کی وزارت نے   اس ائیر پورٹ کے اپ گریڈیشن کے لئے  مالی مدد فراہم کی ہے ۔ اوڈیشہ کی حکومت   دوسری مقامی   کلئیرنسز  کےساتھ  مدد کرنے کے علاوہ   سلامتی  ،فائر  اور ایمبولینس کی خدمات  مہیا کرے گی۔ اے اے آئی   ایس اے آئی ایل   - راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ  کی طرف سے ائیر پورٹ  کا آپریشن اور انتظام کرے گا۔

یہ ائیر پورٹ   راؤرکیلا کے صنعتی    اور گردوپیش کے علاقے  سے تعلق رکھنے و الے تمام ہوائی سفر کرنے والوں کو  راحت مہیا کرے گا۔ ائیر خدمات کی شروعات   آنے والے ہاکی ورلڈ کپ کے مدنظر  بھی اہم ہے، جہا ں کل 44 میچوں میں  سے  20 جنوری  2023  میں  راؤرکیلا میں  منعقد کئے جارہے ہیں۔  اس عالمی  ایوینٹ  میں   اس مدت کے دوران راؤرکیلا میں  زبردست آمدہوگی اور  لاجسٹیکل وجوہات کی وجہ سے شہر تک ہوائی رابطے کی ضرورت   اہم  ضرورت ہوگی۔

ایس  اے آئی ایل ، جو کہ ملک میں سب سے بڑی اسٹیل کمپنیوں  میں سے ایک ہے  اور ایک ‘ مہارتنا ’سی پی ایس ای ہے ،   اپنے پروڈکشن سہولیات کے ارد  گرد  پیری فیرل علاقوں کی  ترقی  میں  فعال طورپر حصہ لیتا رہا ہے۔ مفاد عامہ  کے بارے میں  اس کوشش سے ممکنہ طورپر خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ  ملے گا۔

*************

ش ح۔ا ک ۔ رم

U-13387



(Release ID: 1881325) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Odia , Kannada