کوئلے کی وزارت
نومبر میں کوئلے کی کُل پیداوار 75.87ملین ٹن ہوئی اور اس میں 11.66فیصد کااضافہ بھی شامل ہے
کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار میں 16.28فیصد کااضافہ ہوا
Posted On:
06 DEC 2022 12:04PM by PIB Delhi
نومبر 2022 کے دوران ہندوستان میں کوئلے کی کُل پیداوار 75.87 ملین ٹن ہوئی جبکہ نومبر 2021 میں یہ پیداوار 66.94ملین ٹن تھی اس طرح کوئلے کی پیداوار میں 11.66 فیصد کااضافہ ہوا۔ کوئلے کی وزارت کے تازہ ترین اعداد وشمارکےمطابق نومبر 2022کے دوران کول انڈیا لمیٹیڈ نے 12.82 فیصد کااضافہ درج کیا جبکہ سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹیڈ (ایس سی سی ایل) اور کیپٹیو مائنس / دیگر نے بالترتیب 7.84فیصد اور 6.87 فیصد کااضافہ درج کیا۔
کوئلے کی پیداوار میں چوٹی کی 37کانوں میں سے کم وبیش 24 کانوں نے 100فیصد سے زیادہ کوئلہ پیدا کیا اور 5 کانوں کی پیداوار 80 او ر100 فیصد کے درمیان رہی۔
بجلی کی کمپنیوں نے نومبر 2022کےدوران 3.55فیصد سے 62.34 میٹرک ٹن تک بجلی کی فراہمی میں اضافہ کیا جبکہ سابقہ سال میں یہ 60.20 فیصد میٹرک ٹن تھا۔
کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار میں نومبر 2021کے مقابلے نومبر 2022 میں 16.28 فیصد کااضافہ درج کیا گیا اور نومبر 2022 میں بجلی کی مجموعی پیداوار نومبر 2021 میں پیدا کی گئی بجلی کے مقابلے 14.63 فیصد زیادہ رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ح ا۔ ع ن۔
U-13344
(Release ID: 1881107)
Visitor Counter : 141