ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکنو ٹیکس 2023  کاممبئی میں 22 سے 24 فروری 2023 تک  انعقاد کیا جائےگا


ٹیکنو ٹیکس 2023 اسٹارٹ اپس سے جڑے کاروباریوں کے لیے ایک اچھا موقع فراہم کرتا ہے:وزیرمملکت برائے ٹیکسٹائلز درشنا جاردوش

‘‘ٹیکنوٹیکس 2023 کا انعقاد انتہائی مناسب وقت پر کیا جا رہا ہے، جب ہندوستان نے جی20 کی صدارت سنبھال لی ہے’’

Posted On: 05 DEC 2022 4:46PM by PIB Delhi

ممبئی، 5 دسمبر 2022

ٹیکنیکل ٹیکسٹائل پر ہندوستان کا پریمیئر شو – ‘ٹیکنوٹیکس 2023’ ممبئی میں 22 سے 24 فروری 2023 تک منعقد ہوگا۔ ہندوستان میں ٹیکنکل ٹیکسٹائل صنعت کی سب سے بڑی تقریب کی اصل توجہ کا مرکز سرفہرست سی اوز، مینوفیکچرز، ہندوستان اور دنیا بھر سے صنعت سے جڑے ہم پیشہ افراد، خریداری کے منتظمین اور سپلائرز سے ملاقات کے لئے اس پروگرام میں شرکت کرنے والوں کی رسائی  اور نیٹ ورکنگ کے واقع فراہم کرنا ہے۔ اس تقریب کا اہتمام ٹیکسٹائل کی وزارت، حکومت ہند نے فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس انڈسٹری کے اشتراک سے نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن(این ٹی ٹی ایم) کے تحت کیا ہے۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ٹیکنوٹیکس  2023 کا انعقاد انتہائی مناسب وقت پر کیا جا رہا ہے جب ہندوستان نے جی-20 کی صدارت سنبھال لی ہے۔ ‘‘ جی-20کی صدارت ہندوستان کو عالمی سطح پر انتہائی اہمیت کے حامل معاملات پر عالمی ایجنڈے میں اپنا کردار ادا کرنے کا  ایک غیر معمولی موقع فراہم کرتی ہے’’۔

آج ممبئی میں ٹیکنوٹیکس 2023 کے لیے ایک افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر مملکت درشنا جاردوش نے کہا کہ ٹیکنوٹیکس 2023  اسٹارٹ اپس سے جڑے کاروباریوں کے لیے ایک اچھا موقع فراہم کرتا ہے جو دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کرنے والے زمرے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ‘‘ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے میدان میں اسٹارٹ اپ کی اعلی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ٹیکنوٹیکس 2023  اسٹارٹ اپ وینچرز کو بااختیار بنانے، بہترین طور طریقوں کے حوالے سے معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے اور اسٹارٹ اپس کے لیے کاروباری ماحولیاتی نظام کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے بات چیت پر توجہ مرکوز کرے گا’’۔ پروگرام کی  افتتاحی تقریب  کا اہتمام ہندوستان میں غیر ملکی مشنوں، میڈیا ہاؤسز اور معروف ٹیکنیکل ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اس تقریب کی اہمیت، وزارت کی جانب سے اس شعبے کو دی جانے والی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنے اور سربراہی اجلاس کو نتیجہ خیز بنانے  کی غرض سے  بامعنی غور و فکر کے لیے ترتیب دینے کے لیے کیا گیا تھا۔

وزیرموصوف نے صنعت کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ بڑھتی ہوئی عالمی تکنیکی ٹیکسٹائل مارکیٹ کی صلاحیتوں سے استفادہ کریں۔مضبوط عالمی منڈی صنعتی برادری کی پیش رفت کا انتظار کر رہی ہے کیونکہ گھریلو کھپت اور برآمد دونوں میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم عالمی صنعت کے ساتھ مضبوط رابطہ قائم کریں، گھریلو اور عالمی سرمایہ کاری کو راغب کریں اور ساتھ ہی ہندوستان کی  صلاحیتوں ، اقدامات اور سہولیات کو پیش کریں۔

ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت نے بتایا کہ حکومت تکنیکی ٹیکسٹائل کو فروغ دینے کے لیے تمام کوششیں کر رہی ہے اور اس سمت میں پی ایل آئی اسکیم، ایچ ایس این کوڈز، نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کی تشکیل جیسے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔‘‘ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کی مصنوعات کا آخری استعمال صنعتوں کی ایک وسیع  تعداد کا احاطہ کرتا ہے، اس طرح ہندوستان میں ایک اعلی قدر کے شعبے کے طور پر بڑی تعداد میں مواقع  فراہم کرتا ہے’’۔

مہاراشٹر کی حکومت کے ٹیکسٹائل کے وزیر چندرکانت پاٹل نے کہا کہ تکنیکی ٹیکسٹائل کا شعبہ ہندوستانی معیشت کے کلیدی اجزاء میں سے ایک ہے اور آتم نربھر بھارت پر حکومت کی توجہ کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی  ذکر کیا کہ مہاراشٹر کی ٹیکسٹائل پالیسی کا مقصد 10 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرنا ، 36,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنااور مسابقتی بجلی کے نرخوں اور کیپٹل سبسڈی میں اضافہ سمیت بہت سے فوائد فراہم کرنا ہے ۔

ہندوستانی ٹیکسٹائل کی صنعتوں میں تکنیکی ٹیکسٹائل کی رسائی کا عالمی منڈیوں کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے، جوائنٹ سکریٹری، ٹیکسٹائل کی وزارت،  بھارتی حکومت کے راجیو سکسینہ؛ ٹیکسٹائل کمشنر روپ راشی؛ نائب چیئرمین، انڈین ٹیکنیکل ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن(آئی ٹی ٹی اے)، اویناش مسار؛ اور چیئرمین اور سرپرست، ایف آئی سی سی آئی ٹیکنوٹیکس ایس ایم ای آرگنائزنگ کمیٹی اور چیئرمین، موہن کاوری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ وزارت اور صنعت فروری 2023 میں 15,000 سے زیادہ کاروباری زائرین اور حکومت ہند کے ساتھ ساتھ بیرون ملک صارف صنعتوں کے ساتھ بشمول تمام سفارت کار اور سی ای او وغیرہ، ایونٹ کے دس سالہ ایڈیشن میں زبردست تعامل کے منتظر ہیں ۔

*************

 

ش ح۔ س ب ۔ رض

 

U. No.13332



(Release ID: 1881085) Visitor Counter : 157


Read this release in: Hindi , English , Marathi , Tamil