وزارت خزانہ

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے ڈی آر آئی کے 65ویں یوم تاسیس تقریبات کا افتتاح کیا


بھارت میں اسمگلنگ رپورٹ 2021-22  جاری

وزیر خزانہ نے ڈی آر آئی کے عہدیداروں کو این ڈی پی ایس معاملات میں اصل ہینڈلرز اور مجرموں / مالی معاونین کو پکڑنے اور ان کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کی تاکید کی

خزانہ کے وزیر مملکت نے این ڈی پی ایس کے معاملات میں عدم برداشت کی پالیسی پر زور دیا

ممبئی زونل یونٹ سے محترمہ مشال کوئینی ڈی کوسٹا اور کولکاتہ زونل یونٹ سے جناب بپل بسواس کو ان کی مثالی بہادری کے لیے ’ڈی آر آئی بہادری ایوارڈ برائے سال 2022‘ دیا گیا

انڈین ریوینیو سروس (کسٹمز اینڈ سنٹرل ایکسائز) کے 1964 بیچ کے افسر جناب آر گوپال ناتھن کو ان کی ممتاز اور پرعزم خدمات کے لیے ڈی آر آئی’اتکرشٹ سیوا سمان، 2022‘ سے نوازا گیا

Posted On: 05 DEC 2022 6:08PM by PIB Delhi

سنٹرل بورڈ آف اِن ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) کے زیراہتمام کام کرنے والی اعلیٰ انسداد اسمگلنگ انٹیلی جنس اور تحقیقاتی ایجنسی  ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے نئی دہلی میں اپنا 65 واں یوم تاسیس منایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BSPU.jpg

اس جشن کا آغاز مرکزی وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری کی موجودگی میں کیا۔ ریوینیو سکریٹری، جناب سنجے ملہوترا؛ چیئرمین-سی بی آئی سی، جناب وویک جوہری؛ اور بورڈ کے ممبران اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈی آر آئی جناب موہن کمار سنگھ کے ساتھ موجود تھے۔ تقریب میں سی بی آئی سی کے سابق چیئرپرسن اور ممبران، ڈی آر آئی کے سابق ڈی جی سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں جسمانی طور پر تقریباً  400 شرکاء نے شرکت کی۔ اس تقریب کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے لائیو اسٹریم بھی کیا گیا جس میں ڈی آر آئی، سی بی آئی سی، بین الاقوامی تنظیموں اور حکومت ہند کے دیگر افسران کی موجودگی رہی۔

مرکزی وزیر خزانہ نے ’’ہندوستان میں اسمگلنگ رپورٹ 2021-22‘‘ (https://dri.nic.in/writereaddata/smuggling_in_india_report_2021_2022.pdf) بھی جاری کی جس میں سونے کی اسمگلنگ، نارکوٹکس ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپکس، سبس ٹانسیز وائلڈ لائف وغیرہ، تجارتی دھوکہ دہی اور بین الاقوامی تنفیذی کارروائیاں اور تعاون جیسے رجحانات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ ڈی آر آئی کے ڈی جی جناب ایم کے سنگھ نے معززین کا خیرمقدم کیا اور گزشتہ مالی سال میں ڈی آر آئی کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی۔

محترمہ سیتا رمن نے ڈی آر آئی اور اس کے افسران کو ان کی کارکردگی اور قابل ستائش خدمات پر مبارکباد دی۔ وزیر خزانہ نے ڈی آر آئی اور اس کے افسران کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ ڈی آر آئی نے ہر سال بہتر اہداف حاصل کرنے کے لیے اپنے بینچ مارک کو بہتر کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈی آر آئی کی مثالی کارکردگی نے دیگر تنفیذی اداروں (انفورسمنٹ ایجنسیز) کے معیار کو مزید بلند کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وہ بھارت میں اسمگلنگ کی نشان دہی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، خاص طور پر منشیات اور سونے کی اسمگلنگ پر۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022Z0O.jpg

محترمہ سیتا رمن نے اس بات کی تعریف کی کہ ڈی آر آئی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران ملک کے 14 مقامات پر 44,000 کلوگرام سے زیادہ منشیات کو تباہ کیا اور کہا کہ یہ ڈی آر آئی کی کارکردگی اور طاقت کا ایک غیر معمولی مظاہرہ ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اب مقصد یہ ہونا چاہیے کہ این ڈی پی ایس کے مقدمات کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور ان معاملات میں ملوث مرکزی ہینڈلرز اور مجرموں/مالی معاونین کو پکڑ کر ان کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ وزیر خزانہ نے ٹیکنالوجی کو اپنانے، پیٹرن پر کام کرنے، اسمگلروں سے آگے رہنے کے لیے ڈیٹا کے تجزیہ اور سونے اور این ڈی پی ایس کی اسمگلنگ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ان کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے منفی کھلاڑیوں (ایڈورس پلیئرس)  کی طرف سے ڈیٹا کی دراندازی کو روکنے کے لیے سخت نگرانی رکھنے پر بھی زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VE4E.jpg

اس موقع پر، ’ڈی آر آئی بہادری ایوارڈ برائے سال 2022‘ محترمہ مشال کوئینی ڈی کوسٹا، ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈی آر آئی، ممبئی زونل یونٹ اور جناب بپل بسواس، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، ڈی آر آئی، کولکاتہ زونل یونٹ کو بہادری کا مثالی کارنامہ انجام دینے کے لئے دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004H6OM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005BENJ.jpg

اس موقع پر ممتاز اور پرعزم خدمات کے لیے انڈین ریوینیو سروس (کسٹمز اینڈ سنٹرل ایکسائز) کے 1964 بیچ کے افسر جناب آر گوپال ناتھن کو ڈی آر آئی ’اتکرشٹ سیوا سمان، 2022‘ سے نوازا گیا۔

اس تقریب میں مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری نے شرکت کی، انھوں نے اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کیا۔ وزیر موصوف نے اس بات کی تعریف کی کہ ڈی آر آئی نے سائز میں چھوٹا ہونے کے باوجود خود کو ایک بہت مؤثر تنفیذی ایجنسی کے طور پر نمایاں کیا ہے۔ جناب چودھری نے ماضی قریب میں این ڈی پی ایس کے کچھ بڑے ضبطی کی کارروائیوں کا بھی ذکر کیا اور ان معاملات میں ڈی آر آئی کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر موصوف نے منشیات کی اسمگلنگ اور نوجوانوں پر اس کے اثرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے این ڈی پی ایس کے معاملات میں عدم برداشت کی پالیسی اپنانے پر زور دیا۔

اپنے خطاب میں، ریوینیو سکریٹری جناب سنجے ملہوترا نے ڈی آر آئی کو 65 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان 65 سالوں کے دوران ڈی آر آئی کا بہت طویل اور ممتاز ریکارڈ رہا ہے اور آنے والے سالوں میں چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈی آر آئی کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یوم تاسیس کی تقریبات کے بعد  8ویں ریجنل کسٹمز انفورسمنٹ میٹنگ (آر سی ای ایم) کا انعقاد کیا گیا، تاکہ پارٹنر کسٹمز تنظیموں اور عالمی کسٹمز آرگنائزیشن، اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) جیسے بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ مؤثر طریقے سے سرگرم عمل ہوا جاسکے۔

افتتاحی تقریب کا اختتام ڈی آر آئی دہلی زونل یونٹ کے پرنسپل اے ڈی جی جناب ابھئے کمار سریواستو کے شکریے کی تحریک (ووٹ آف تھینکس) کے ساتھ ہوا۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 13327



(Release ID: 1881052) Visitor Counter : 116