زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر زراعت جناب تومر نے ’’زرعی سرمایہ کاری پورٹل‘‘ کے قیام کا افتتاح کیا


جناب تومر نے محترمہ میلنڈا گیٹس کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ حکومت کی پوری توجہ خواتین کسانوں پر ہے

Posted On: 05 DEC 2022 6:19PM by PIB Delhi

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی شریک چیئرپرسن، محترمہ میلنڈا فرنچ گیٹس نے آج نئی دہلی میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران، جناب تومر نے زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے ذریعے ایک مربوط "زرعی سرمایہ کاری پورٹل" کی تشکیل کا افتتاح کیا۔ میٹنگ میں جناب تومر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی پوری توجہ ملک میں خواتین کسانوں کو فروغ دینے پر ہے۔

میٹنگ میں جناب تومر نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں بہت سے چیلنجز ہیں، جن کو حل کرنے کے لیے حکومت ہند وزیر اعظم جناب مودی کی قیادت میں مسلسل مؤثر طریقے سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں چھوٹے کسانوں کی تعداد زیادہ ہے، حکومت کا ماننا ہے کہ اگر ان کی طاقت بڑھے گی تو زرعی شعبے میں بہتری آئے گی اور پیداوار بھی بڑھے گی، حکومت اس سمت میں کام کر رہی ہے۔

جناب تومر نے کہا کہ ہندوستان میں زراعت کے شعبے میں روایتی کاشتکاری کے طریقے چلتے تھے، اب موجودہ تناظر میں زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے بہت سی اصلاحات شروع کی ہیں، زراعت میں ٹیکنالوجی کو شامل کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اہل کسانوں کو شفافیت کے ساتھ امداد فراہم کی جائے، ملک میں ڈیجیٹل ایگریکلچر مشن بھی شروع کیا گیا ہے۔

جناب تومر نے بتایا کہ زراعت میں مزید سرمایہ کاری کو بڑھانے کے مقصد سے حکومت ہند نے آتم نر بھر بھارت ابھیان کے تحت زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے لیے 1.5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا خصوصی پیکیج مختص کیا ہے۔ ان دفعات پر کام شروع کر دیا گیا ہے، اس میں1 لاکھ کروڑ روپے کا زرعی انفراسٹرکچر فنڈ بھی شامل ہے۔ ان کے لاگو ہونے کے بعد، ہندوستانی زراعت کا شعبہ پھر سے بحال و آباد  ہو جائے گا۔

جناب تومر نے کہا کہ خواتین کی ایک بڑی تعداد ہندوستان میں زراعت کے شعبے میں بھی کام کر رہی ہے۔ ان کی تعداد بڑھانے اور ان کی مسلسل ترقی کے لیے مرکزی وزارت دیہی ترقی خواتین کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اسکیم بھی چلا رہی ہے، جس میں زراعت کی وزارت شریک ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزارت زراعت اپنے بجٹ کا ایک خاص حصہ خواتین کسانوں کی بہتری کے لیے خرچ کرتی ہے۔ جناب تومر نے کہا کہ "کرشی نویش پورٹل" (زرعی سرمایہ کاری پورٹل) زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے معاملے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا، جو کہ زرعی سرمایہ کاروں کے لیے لاگو کی گئی زراعت اور متعلقہ شعبوں سے متعلق مختلف محکموں کے ذریعے مختلف سرکاری اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے کے لیے ایک مرکزی ون اسٹاپ پورٹل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورٹل سرمایہ کاروں کے لیے کارآمد ثابت ہوگا، انہیں اس سے کافی مدد ملے گی۔ گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے ہندوستان میں مختلف شعبوں میں کئے جا رہے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے، جناب تومر نے امید ظاہر کی کہ فاؤنڈیشن کے ذریعہ ہندوستان میں زراعت کے شعبے میں کام کرنا ایک اچھا تجربہ ثابت ہوگا۔

محترمہ میلنڈا گیٹس نے کہا کہ انہیں وزارت زراعت کے ساتھ کام کرنے میں خوشی ہوگی۔ وہ چاہتی ہیں کہ خواتین کسانوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن کئی ممالک میں کام کر رہی ہے اور اس کا ہندوستان میں اچھا تجربہ ہے۔ محترمہ میلنڈا گیٹس نے ہندوستان کو G-20 کی صدارت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ہمیشہ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ مرکزی زراعت سکریٹری جناب منوج آہوجا اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ(آئی  سی اے آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک نے بھی میٹنگ میں اپنے خیالات پیش کئے۔ جوائنٹ سکریٹری جناب پروین سیموئل نے ایک پریزنٹیشن دیا۔ اس موقع پر وزارت زراعت، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی ) کے دیگر عہدیدار اور گیٹس فاؤنڈیشن کے ہندوستانی دفتر کے نمائندے موجود تھے۔

************

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-13324


(Release ID: 1881043) Visitor Counter : 145


Read this release in: Tamil , Telugu , English , Marathi