یو پی ایس سی

امیدواروں کو نوٹس برائے درستگی

Posted On: 05 DEC 2022 2:53PM by PIB Delhi

حوالہ: دہلی کی این سی ٹی حکومت کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن  کے محکمہ تعلیم میں نائب پرنسپل کی 131 عہدوں (45 مرد اور 86 خواتین) پر بھرتی کے لئے یونین پبلک سروس کمیشن کا اشتہار نمبر 10/2022 ، آئٹم نمبر09 ، 28.05.2022 کو شائع کیا گیا۔ خالی اسامیوں کی تعداد 22051009328۔ آن لائن درخواستوں کو جمع کروانے کی اختتامی تاریخ  16.06.2022 رات 23:59 بجے تک۔

معذور اشخاص کے لئے دہلی کی این سی ٹی کے کورٹ آف اسٹیٹ کمیشن کی ہدایت کے مطابق دہلی کی این سی ٹی حکومت کی درخواست پر کیس نمبر 2657/1016/2022/06 میں کمیشن نے مندرجہ ذیل ہدایت کی ہے:

الف) کمیشن نے مذکورہ عہدے کے لئے درخواست دینے کی خاطر 01.12.2022 سے 09.12.2022 (16:59 بجے)  تک دونوں ہاتھوں سے معذور(بی اے) درخواست دہندگان کے لئے درخواست ونڈو کھول دی ہے۔

درخواست داخل کرنے کا لنک

 https://upsconline.nic.in/

پر دستیاب ہے۔

ب) صرف دونوں ہاتھوں سے معذور (بی اے) درخواست دہندگان مذکورہ مدت کے دوران درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

ج) بھرتی ٹیسٹ کی تاریخ (آر ٹی) طے شدہ تاریخیعنی 11.12.2022 کے مطابق رہے گی۔

بھرتی ٹیسٹ (آر ٹی) اسکیم اور نصاب وغیرہ کی تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹ:

www.upsc.gov.in

پر دستیاب ہے۔

د) مذکورہ اشتہار کی دیگر شرائط اورضوابط میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

......

ش ح ۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1881015) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Marathi , Tamil