وزارات ثقافت

وزارت ثقافت نے محکمہ ڈاک کے ساتھ مل کرلیٹر رائٹنگ کارنیول "ڈاکروم" کا اہتمام کیا

Posted On: 04 DEC 2022 7:28PM by PIB Delhi

 

اہم جھلکیاں:

اس موقع پر ایک قسم کے خط لکھنے کے پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں فلیٹلی، خطاطی، سٹیشنری ڈیزائن، ہینڈ رائٹنگ میں بہتری، گرافولوجی، اوریگامی کے ارد گرد تخلیقی سرگرمیوں سے تعاون کیا گیا۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام، وزارت ثقافت نے محکمہ ڈاک کے ساتھ مل کر ایک قسم کا خط لکھنے کے پروگرام کا اہتمام کیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ میلہ اتوار کی صبح تقریباً 10 بجے گاندھی اسمرتی اور درشن سمیتی کے وائس چیئرمین جناب وجے گوئل اور وزارت ثقافت اور انڈیا پوسٹ کے مہمانوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ دیگر معاون شراکت داروں کی موجودگی میں شروع ہوا۔

ثقافت کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ اوما نندوری نے کہا کہ "ہمیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ڈاک روم جیسا اقدام ہاتھ سے لکھے ہوئے مواصلات کو بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے - جو ہماری تاریخ اور ثقافت کا ایک بھرپور حصہ ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام، ہم لوگوں کے لیے صحت اور تندرستی کے شعبے میں سرگرمیوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ ڈیجیٹل ڈیٹوکسیفیکیشن وقت کی ضرورت ہے اور اس طرح کے اقدامات لوگوں کو خطوط لکھنے کے ساتھ ساتھ سیکھنے کے ایک طاقتور ذریعہ کے طور پر قلم اور کاغذ لینے کی ترغیب دیں گے۔

انوکھے کارنیوال کا تصور بچوں اور بڑے سامعین کو اختراعی، تخلیقی اور دل چسپ طریقوں سے خط لکھنے سے دوبارہ متعارف کروانے کے لیے کیا گیا۔ تحریر اور ڈاک کے ارد گرد مقابلوں اور ورکشاپس کی بھی میزبانی کی گئی۔ اس میں موسیقی، تھیٹر، رقص، اسٹینڈ اپ کامیڈی،  شاپنگ، کھانا اور محکمہ ڈاک کی طرف سے انٹرایکٹو ڈیمو بھی شامل تھے، جو ہر عمر کے لوگوں کو خط لکھنے کے لیے پرجوش کرنے کے لیے تفریحی طریقے استعمال کئے گئے۔

اس موقع پر فلیٹلی، خطاطی، سٹیشنری ڈیزائن، ہینڈ رائٹنگ میں بہتری، گرافولوجی، اوریگامی کے ارد گرد تخلیقی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں۔

***

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-13281



(Release ID: 1880853) Visitor Counter : 107