صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے یوم بحریہ پر وشاکھاپٹنم میں ہندوستانی بحریہ کے آپریشنل مظاہرے کا مشاہدہ کیا
دفاع، سڑک نقل وحمل و قومی شاہراہوں ، اور قبائلی امور کی وزارتوں کے مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا
ہندوستانی بحریہ پر، ہندوستان کے قومی بحری مفادات کے لئے سکیورٹی کی چھتری کو یقینی بنانے کی بہت بڑی ذمہ داری ہے: صدر مرمو
Posted On:
04 DEC 2022 7:42PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (4 دسمبر 2022) یوم بحریہ کے موقع پر وشاکھاپٹنم میں ہندوستانی بحریہ کے آپریشنل مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے وزارت دفاع، سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت اور قبائلی امور کی وزارت کے مختلف منصوبوں کا ورچوئل طور پر افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے تمام افسران اور جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو یوم بحریہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ دن 1971 کی جنگ میں ہندوستانی بحریہ کے بہادرانہ اقدامات کی یاد میں مناتے ہیں، جس نے ہندوستان کی تاریخی فتح میں حصہ ڈالا تھا۔ یہ ہمارے شہداء کو یاد کرنے اور ان کی عزت کرنے کا دن ہے جنہوں نے تاریخ میں اپنے لیے ایک مستقل جگہ بنائی اور ہر نسل کو متاثر کرتے رہے۔ یہ دن ہمیں ہندوستان کو آگے لے جانے، امرت کال کے ذریعے، ایک عظیم مستقبل کی طرف لے جانے کے لیے خود کو دوبارہ وقف کرنے کی یاد دلاتا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم فطری طور پر سمندری قوم ہیں جس کے تین طرف سمندر اور چوتھے طرف بلند پہاڑ ہیں۔ یہ قدرتی بات ہے کہ سمندر ہندوستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ہندوستانی بحریہ کے پاس ہندوستان کے قومی بحری مفادات کی حفاظت کی چھتری کو یقینی بنانے کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔
صدر جمہوریہ نے نوٹ کیا کہ ہندوستانی بحریہ اپنی اقدام میں ثابت قدم، عزم میں پختہ ، قابلیت کے فروغ میں مستقبل رخی اور عمل میں نتائج پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بحریہ کے اس دن کے تھیم ’’جنگی طور پر تیار، قابل اعتماد، مربوط اور مستقبل کے نقطہ نظر سےچوک سے پاک‘‘ (کمبیٹ ریڈی،کریڈیبل،کوہیسیو اینڈفیوچر پروف فورس) سے بھی واضح ہوتا ہے ۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ سپریم کمانڈر کے طور پر، وہ پراعتماد ہیں کہ ہندوستانی بحریہ ایک نئے اور ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی رہے گی۔
جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا اور جن کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا ، ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ پروجیکٹ ہندوستان کی جامع اور شمولیت پر مبنی ترقی میں بہت زیادہ تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خلا کو پر کرنا ہوگا تاکہ تمام ہندوستانی فخر کے ساتھ آگے بڑھیں اور نئے اور ترقی یافتہ ہندوستان میں قدم رکھ سکیں۔
صدر جمہوریہ کی تقریر کے لیے یہاں کلک کریں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 13282
(Release ID: 1880849)
Visitor Counter : 184