وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وشاکھاپٹنم میں یوم بحریہ  پر آپریشنل مظاہرہ


اس سال پہلی بار یوم بحریہ کی تقریبات  قومی راجدھانی کے باہر منعقد کی جا رہی ہیں

Posted On: 02 DEC 2022 4:47PM by PIB Delhi

ہندوستان ہر سال  4 دسمبر کو ہندوستانی بحریہ کے رول کو تسلیم کرنے اور 1971 کی بھارت- پاک  جنگ کے دوران ’آپریشن ٹرائیڈنٹ‘ میں اس کی کامیابیوں کو یاد کرنے کے لیے یوم  بحریہ  مناتا ہے۔

اس سال، جبکہ ہندوستان اپنی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے آغاز کے ساتھ ’امرت کال‘   میں داخل ہو رہا ہے، ہندوستانی بحریہ 4  دسمبر  2022 کو بروز اتوار  وشاکھاپٹنم میں ایک ’آپریشنل ڈیموسٹریشن‘ کے ذریعے ہندوستان کی جنگی صلاحیت اور اہلیت  کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہے۔  صدر  جمہوری ہند اور مسلح افواج کی سپریم کمانڈر محترمہ دروپدی مرمو مہمان خصوصی کے طور پر اس تقریب   میں شرکت کریں گی۔ اس تقریب میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے کئی معززین کی شرکت متوقع ہے جس کی میزبانی چیف آف دی نیول اسٹاف  ایڈمرل آر ہری کمار کریں گے۔

روایتی طور پر یوم بحریہ  کی تقریبات نئی دہلی میں صدر جمہوریہ اور دیگر معززین کی موجودگی میں منعقد کی جاتی ہیں۔ اس سال پہلی بار یوم بحریہ کی تقریبات قومی  راجدھانی کے باہر منعقد کی جا رہی ہیں۔ ہندوستانی بحریہ کے جہاز، آبدوزیں، طیارے اور مشرقی، مغربی اور جنوبی بحری کمان کے خصوصی دستے ہندوستانی بحریہ کی صلاحیت اور استعداد کا مظاہرہ کریں گے۔ تقریب کا اختتام غروب آفتاب کی تقریب اور لنگر خانے پر بحری جہازوں کے ذریعے روشنی کے ساتھ ہوگا۔

یوم بحریہ کی تقریبات کا مقصد ہمارے شہریوں کے درمیان  سمندری شعور کی تجدید اور قومی سلامتی کے لیے بحریہ کے رول  کو اجاگر کرنا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 13241                         


(Release ID: 1880546) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil