عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

انتظامی اصلاحات  اور اچھی حکمرانی سے متعلق ڈی اے آر پی جی کا اشتراک ، حکومت مہاراشٹر کے ساتھ

Posted On: 02 DEC 2022 11:29AM by PIB Delhi

حکومت مہاراشٹر کی کمیٹی برائے اچھی حکمرانی  کے چیئر مین  جناب سریش کمار آئی اے ایس  (ریٹائرڈ ) کی دعوت پر ڈی اے آر پی جی  کے سکریٹری   وی سری نواس  کی زیر قیادت   6  ممبران  پر مشتمل   ڈی اے آر پی جی  نے یکم دسمبر 2022 کو ممبئی کا دورہ کیا تاکہ ڈی اے آر پی جی اور حکومت مہاراشٹر  کے درمیان  انتظامی اصلاحات  اور اچھی حکمرانی  کے بارے میں  اشتراک کے لئے روڈ کو  مستحکم کیا جاسکے ۔ ڈی اے آر پی جی کے وفد نے تین میٹنگیں (1) چیئرمین  اور کمیٹی برائے اچھی حکمرانی کے ممبران  کے ساتھ میٹنگ(2)چیف سکریٹری  جناب منوکمار سریواستو اور جی اے ڈی  کی ایڈیشنل چیف سکریٹری محترمہ سجاتا سونک  اور حکومت مہاراشٹر کے سینئیر عہدے داران کے ساتھ میٹنگ اور (3) ڈویژنل کمشنرز  ، ضلع کلکٹر ز   ،  ضلع پریشد کے  سی ای اوز  اور مہاراشٹر کے تمام اضلاع کے میونسپل کمشنر ز کے ساتھ میٹنگ منعقدکیں۔

           اشتراک  کے لئے مندرجہ ذیل رو ڈ میپ تیار کیا گیا:

1-ای –سروسز، ای –آفس کے وقت مقررہ  کی تکمیل کے لئے  اور تاخیر ، وفد  ، ڈیسک آفیسر سسٹم کے اختیار کرنے  اور مرکزی رجسٹریشن  یونٹوں   کے ڈجیٹل بنانے  پر مشتمل ریاستی سکریٹریٹ  میں   فیصلہ سازی میں   اثر انگیزی  کو بڑھانے کی غرض سے  حکومت ہند کی  پہل قدمی کی نقل کے لئے  روڈ میپ تیا رکیا گیا۔

2-جنوری  2023 کے لئے ممبئی میں ای- حکمرانی پر علاقائی کانفرنس   کی تجویز پیش کی گئی ۔

3- بہترین طریقوں  اور مہاراشٹر کے اضلاع کی انتظامی  اختراعات   کی دستاویز سازی  گڈگورننس پورٹل   اور پی ایم ایوارڈز پر اپ لوڈ  کی گئی ۔

4- ڈجیٹل مہاراشٹر اسٹیٹ سکریٹریٹ  کی طرف بڑھنے کی غرض سے آفس پروسیجر 2023 کے رہنما خطوط کودوبارہ لکھنا ۔

          اس وفد نے مہاراشٹرکے عزت  مآب سے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور انہیں اشتراک کے لئے مجوزہ روڈ میپ اور کیا جانے والے غوروخوض کے بارے میں واقف کرایا ۔

          ڈ ی اے آ ر پی جی کا وفد سکریٹری جناب وی سرینواس   ، جوائنٹ سکریٹری   جناب این بی ایس راجپوت  ، ڈائریکٹر  جناب  کے سنجیان ، نائب سکریٹریز  جناب پارتھا سارتھی بھاسکر ،  محترمہ سریتا تنیجہ  اور انڈر سکریٹری  جناب سنتوش کمار  پر مشتمل تھا۔

*************

ش ح۔ا ک  ۔ رم

U-13210



(Release ID: 1880444) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil