ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے نے نومبر 2022 تک فریٹ لوڈنگ سے 105905 کروڑ روپے کمائے ہیں


مال برداری کی آمدنی گزشتہ سال کی اسی مدت (91127 کروڑ روپے) کے مقابلے میں 16 فیصد بڑھ گئی

ریلوے نے، نومبر -22 تک 978.72 ایم ٹی  کی مال برداری حاصل کی - پچھلے سال کے مقابلے میں مال برداری میں 8 فیصد کی بہتری

Posted On: 01 DEC 2022 4:58PM by PIB Delhi

مشن موڈ پر، اس مالی سال 23-2022کے پہلے آٹھ مہینوں کے لیے بھارتی ریلویز کی فریٹ لوڈنگ گزشتہ سال کی لوڈنگ اور اسی مدت کی آمدنی کو عبور کر گئی۔

اپریل سے نومبر - 22 تک مجموعی بنیادوں پر، 978.72 ایم ٹی کی مال برداری حاصل کی گئی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 903.16 ایم ٹی کی لوڈنگ ہوئی تھی، جو کہ 8فی صد کی بہتری کا مظاہرہ کرتی ہے۔ ریلوے نے گزشتہ سال کے 91127 کروڑ روپے کے مقابلے میں  105905 کروڑ روپے کمائے ہیں جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔

نومبر، 22 کے مہینے کے دوران، 123.9 ایم ٹی کی ابتدائی مال برداری حاصل کی گئی ہے جبکہ  نومبر،21 میں 116.96 ایم ٹی کی مال برداری حاصل ہوئی تھی، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔ اکتوبر،21 میں 12206 کروڑ روپے کی مال برداری کی آمدنی کے مقابلے  میں13560 کروڑ روپے کی مال برداری سے حاصل کی گئی ہے، اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد کی بہتری دکھائی دیتی ہے۔

منتر، "کارگو کے لیے بھوکا" کے بعد، ہندوستانی ریلوے نے کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مسابقتی قیمتوں پر خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں جس کے نتیجے میں روایتی اور غیر روایتی اشیاء، دونوں راستوں سے ریلوے میں نئی مال برداری ہدایتیں مل رہی ہیں۔ تجارت کے فروغ کی اکائیاں، کسٹمر سینٹرک اپروچ اور کام، چست پالیسی نے ریلوے کو اس تاریخی کامیابی میں مدد کی ہے۔

**********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-13185


(Release ID: 1880416) Visitor Counter : 118