شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ سندھیا نے ملک کے تین ہوائی اڈوں کے لیے ڈیجی یاترا کا آغاز کیا


چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہوائی اڈوں پر مسافروں کے رابطے کے بغیر، ہموار پروسیسنگ کو حاصل کرنے کے لیے ڈیجی یاترا

Posted On: 01 DEC 2022 4:32PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ سندھیا نے آج اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے، نئی دہلی سے ملک کے تین ہوائی اڈوں، یعنی نئی دہلی، وارانسی اور بنگلور کے لیے ڈیجی یاترا کا آغاز کیا۔ ڈیجی یاترا کا تصور چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی (ایف آر ٹی) کی بنیاد پر ہوائی اڈوں پر مسافروں کی رابطہ کے بغیر، ہموار پروسیسنگ کو حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Image

شہری ہوا بازی کی وزارت کے تحت ڈیجی یاترا فاؤنڈیشن کی طرف سے تصور کیے گئے ڈیجی یاترا پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت آج ایک مسافر کے لئے ہوائی اڈوں کے مختلف چیک پوائنٹس سے بغیر کاغذ کے اور رابطے کے بغیر پروسیسنگ کے ذریعے چہرے کی خصوصیات کو استعمال کرتے ہوئے اپنی شناخت قائم کرنے کا تصور کیا گیا ہے جو بورڈنگ پاس سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔ اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے، آدھار پر مبنی توثیق اور خود تصویر کیپچر کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجی یاترا ایپ پر ایک بار رجسٹریشن کرنے کی ضرورت ہے۔ اس منصوبے سے مسافروں کو سہولت اور سفر میں آسانی کو بہتر بنانے کے زبردست فوائد ہیں۔

پروجیکٹ کی رازداری کی خصوصیات کے بارے میں، وزیر موصوف نے کہا کہ رازداری کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات (پی آئی آئی) کا کوئی مرکزی ذخیرہ نہیں ہے۔ مسافر کی شناخت اور سفری اسناد مسافر کے اسمارٹ فون میں ہی ایک محفوظ بٹوے/ والیٹ میں محفوظ ہیں۔ اپ لوڈ کردہ ڈیٹا بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا اور استعمال کے 24 گھنٹے کے اندر تمام ڈیٹا کو سرورز سے صاف کر دیا جائے گا۔

ڈیجی یاترا کے ساتھ، ہندوستان اب لندن کے ہیتھرو اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے اٹلانٹا جیسے عالمی معیار کے ہوائی اڈوں کی صف میں کھڑا ہو جائے گا۔ ڈیجی یاترا کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر موصوف نے دبئی ایئرپورٹ کی مثال دی جہاں اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے مسافروں کا 40 فیصد تک کا وقت بچایا گیا۔ اسی طرح کی ٹیکنالوجی نے اٹلانٹا ہوائی اڈے پر نو منٹ فی ہوائی جہاز کا وقت بچایا۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے دیگر ہوائی اڈوں کے مقابلے میں، ہندوستانی نظام کو داخلے سے باہر نکلنے تک کہیں زیادہ ہموار بنایا گیا ہے اور اس وجہ سے یہ دنیا بھر کے سب سے موثر نظاموں میں سے ایک ہوگا۔

Image

پہلے مرحلے میں ڈیجی یاترا 7 ہوائی اڈوں پر شروع کی جائے گی۔ تاہم، اسے ابتدائی طور پر 3 ہوائی اڈوں یعنی دہلی، بنگلورو اور وارانسی پر آج شروع کیا گیا ہے، جس کے بعد 4 ہوائی اڈوں یعنی حیدرآباد، کولکتہ، پونے، اور وجئے واڑہ مارچ 2023 تک شروع کیا جائے گا۔ بعد میں اسے ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر لاگو کیا جائے گا۔ یہ سروس فی الحال صرف گھریلو پروازوں کے مسافروں کے لیے شروع کی جا رہی ہے۔ ڈیجی یاترا ایپ آئی او ایس  اور اینڈرائیڈ دونوں پر دستیاب ہے۔ یہ فطرت میں رضاکارانہ ہے۔

ڈیجی یاترا کے ساتھ، ہندوستان ہوائی اڈوں پر بغیر کسی رکاوٹ کے، پریشانی سے پاک اور صحت کے خطرے سے پاک عمل کے لیے ایک نیا عالمی معیار قائم کر رہا ہے۔

ڈیجی یاترا کی وضاحت کرنے والی ویڈیو کے بارے میں ٹویٹ:

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-13183

 


(Release ID: 1880392) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil