وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ماہی پروری کےمحکمہ نے ’’منجمد مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کے فروغ‘‘ کے موضوع پر قومی ویبینار کا انعقاد کیا

Posted On: 01 DEC 2022 1:02PM by PIB Delhi

1۔ ماہی پروری کےمحکمہ کےسکریٹری جناب جتندرا ناتھ سوین نے ’’منجمد مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کو فروغ دینے‘‘ کے موضوع پر ویبینار کی صدارت کی۔

2۔ سکریٹری نے صارفین کی بنیاد کو وسیعت دینے کے لیے، منجمد مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کو قابل رسائی بنانے پر روشنی ڈالی۔

3۔ اندرون ملک ماہی گیری کے جوائنٹ سکریٹری جناب ساگر مہرا نے مختصر طور پر ہندوستانی ماہی گیری کے شعبے کی موجودہ صورتحال، ڈی او ایف کی فلیگ شپ اسکیم،پردھان منتری متسیاسمپد یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) اور دیسی مچھلی کی کھپت کو بڑھانے کی اہمیت پر مختصراً تبادلہ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UAQ5.jpg

ویبینار سے ایک جھلک

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00387TM.jpg

منجمد فش پروسیسنگ پلانٹ، ایکسلریٹڈ فریز ڈرائینگ کمپنی لمیٹڈ (املگم فوڈز)

حکومت ہند کی ماہی پروری،مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کےماہی پروری کے محکمےنے آزادی کے امرت مہوتسو کی جاری تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، 29 نومبر 2022 کو ’’منجمد مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کو فروغ دینے‘‘کے موضوع پر ایک قومی ویبینار کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کی صدارت حکومت ہند (جی او آئی) کےمحکمہ ماہی پروری (ڈی او ایف) کےسکریٹری جناب جتیندر ناتھ سوین نے کی اور اس میں صنعت کاروں، ماہی پروری کی انجمنوں، محکمہ ماہی پروری کے عہدیداروں کے علاوہ مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے عہدے داروں، ریاستی زراعت کی فیکلٹی، ویٹرنری اور ماہی پروری کی یونیورسٹیوں، ماہی پروری کے تحقیقی اداروں، ماہی پروری کوآپریٹو افسران، سائنسدان، طلباء اور ملک بھر میں ماہی پروری سے تعلق رکھنے والے شراکت داروں نے بھرپور شرکت کی۔

ویبینار کا آغاز جوائنٹ سکریٹری (اندرون ملک ماہی گیری) جناب ساگر مہراکے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ جناب ساگر مہرا نے ہندوستانی ماہی گیری کے شعبےکی موجودہ صورتحال، ، ڈی او ایف (جی او آئی) کی فلیگ شپ اسکیم پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) اور پسماندہ طبقوں کے لیے غذائی امداد کو یقینی بنانے کے لیے گھریلو مچھلی کی کھپت کو بڑھانے اورمقامی طور پر مچھلی کے کاروبار کےپھیلاؤ کی اہمیت پر مختصراً تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے خاص طور پر اس بات پر روشنی ڈالی کہ گھریلو مچھلی کی کھپت کو بڑھانا ، عالمی مچھلی کی منڈیوں میں غیر یقینی کی صورتحال کی صورت میں یقینی شعبہ جاتی ترقی کے لیے، ہندوستان کے لئے خطرہ کم کرنے کا منصوبہ ہونا چاہیے۔

کلیدی خطاب میں،ڈی او ایف (جی او آئی)کےسکریٹری جناب جتیندر ناتھ سوین نے منجمد مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کو قابل رسائی بنانے پر روشنی ڈالی تاکہ صارفین کی بنیاد کو وسعت دی جاسکے اور اہم بات یہ ہے کہ منجمد مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی فروخت کے لیے صارفین کے درمیان اعتماد پیدا کرنے پر کام کیا جائے۔ صارفین کے اعتماد کو استوار کرنے کے لیے، انہوں نے مشورہ دیا کہ، چونکہ موجودہ برآمد کنندگان، معیار کے سخت تقاضوں پر عمل کرتے ہیں، اس لیے اسی معیار کی منجمد مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کو ضروری لیبلنگ اور سرٹیفیکیشن کے ساتھ مقامی مارکیٹ تک توسیع دیا جانا چاہیے۔ مزید برآں، انہوں نے شہری، نیم شہری اور اندرونی علاقوں میں صارفین تک رسائی بڑھانے کے لیے، دیگر مصنوعات کی موجودہ سپلائی چین کے استعمال کی جستجو کرنے پر زور دیا۔

تکنیکی سیشن کے لیے، صنعت کے ماہرین جناب جی ایس رتھ (سینئر جنرل منیجر، سیلز اینڈ مارکیٹنگ، فالکن میرین ایکسپورٹ لمیٹڈ)، جناب اے جے تھراکن (چیئرمین، املگم گروپ آف کمپنیز) اور جناب میتھیو جوزف (سی او او اور شریک بانی، فریش ٹو ہوم) کو مارکیٹ کے رجحانات، صارفین کی بصیرت، اور منجمد مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی پروسیسنگ کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیوں پراظہار خیال کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ مارکیٹ کے موجودہ منظر نامے اور اس میں شامل ٹیکنالوجیوںپر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، پینل میں شامل حضرات نے تازہ مچھلی کے مقابلے میں منجمد مچھلی کے لیے صارفین کی کم ترجیح، نا مکمل سپلائی چین، منجمد مچھلی کی کم پوزیشننگ اور صارفین منڈی میں مچھلی کی مصنوعات سے متعلق زمینی چیلنجوں اور کم مصنوعات کی دستیابی وغیرہ پر بھی روشنی ڈالی۔

مزید برآں، مقررین نے مواقع کے شعبوں پر زور دیا اور پیشرفت کرنے کے لیے حکمت عملی کی سفارش کی۔ اس میں صارفین کی بیداری پیدا کرنے اور رویے میں تبدیلی کی مواصلاتی مہمات کے ذریعے منجمد مچھلیوں اور مچھلی کی مصنوعات کے لیے مارکیٹ کی مہمات تیار کرنا، لین دین کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے ڈبہ بند خوراک کے پلانٹس کا قیام، کھانے کے لیے تیار (آر ٹی ای) اور ریڈی ٹو کک (آر ٹی سی) صارفین بنیاد کا استعمال، مچھلی کی منڈیوں کو منظم کرنے کے ارد گرد پالیسیاں تیار کرنا جو قیمتوں میں شفافیت لا سکتی ہیں، معیار کے لیے ہموار عمل اور کاروبار کرنے میں آسانی وغیرہ شامل ہے۔

صنعتی طریقوں اور اوپن فورم کے دوران اٹھائے گئے سوالات کے ماہرین کی طرف سے دکھائی جانے والی ویڈیوز نے، اجلاس کو تعاملی اور نتیجہ خیز بنا دیا۔ شعبہ جاتی حکمت عملیوں اور ایکشن پلان کو مزید تیار کرنے کے لیے بصیرت انگیز بات چیت سے، فالو اپ ایکشن پوائنٹس بھی سامنے آئے۔ ویبنار کا اختتام ، اسسٹنٹ کمشنر (فائی) ڈی او ایف کےڈاکٹر ایس کے دویدی کی طرف سے چئیر، مندوبین، مہمان مقررین اور شرکاء کے شکریہ کے ووٹ کے ساتھ ہوا۔

*****

(ش ح - اع - ر ا)

U.No.13176



(Release ID: 1880261) Visitor Counter : 97