بجلی کی وزارت

آر ای سی نے مالی سال 23 کے لئے پی ایف سی کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کئے

Posted On: 01 DEC 2022 1:00PM by PIB Delhi

 

آر ای سی کے سی ایم ڈی جناب وویک  کمار دیونگن نے پی ایف سی کے سی ایم ڈی جناب رویندر سنگھ ڈھلوں کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے

 

سی پی ایس ایز کے لئے مالی سال 2022-23 کے واسطے ڈی پی ای کارکردگی ارتقائی نظام کے مطابق 29 نومبر 2022 کو پی ایف سی کے ساتھ آر ای سی لمیٹڈ نے ایک مفاہمت نامے پر دستخط  کئے۔ آر ای سی کے سی ایم ڈی جناب وویک کمار دیوانگن نے پی ایف سی کے سی ایم ڈی جناب رویندرسنگھ ڈھلوں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر آر ای سی کے مالیات سے متعلق ڈائریکٹر اجوئے چودھر ی ، آر ای سی ڈی کے ٹکنیکل ڈائریکٹر جناب وی کے سنگھ، پی ایف سی کے کمرشیل ڈائریکٹر جناب انوج شرما، پی ایف سی کے  پروجیکٹس آر آر جھا ،آر ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب ٹی ایس سی گوش اور آر ای سی اور پی ایف سی کے دیگر سینئر اہلکار موجود تھے ۔

آر ای سی لمیٹڈ کے بارے میں: آر ای سی  لمیٹڈ ایک این بی ایف سی ہے جو پورے ہندوستان میں پاور سیکٹر کی فنانسنگ اور ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ 1969 میں قائم ہونے والی، آر ای سی لمیٹڈ نے اپنی سرگرمیوں کے شعبے میں پچاس سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس نے ریاستی بجلی بورڈز، ریاستی حکومتوں، مرکزی/ریاستی پاورکمپنیوں، آزاد بجلی پیدا کرنے والوں، دیہی الیکٹرک کوآپریٹیو اور نجی شعبے کی کمپنیوں کو مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کی کاروباری سرگرمیوں بجلی تیار کرنا، ترسیل، تقسیم اور قابل تجدید توانائی سمیت مختلف قسم کے منصوبوں کے لیے مکمل بجلی کے سیکٹر کی ویلیو چین میں مالی پروجیکٹ شامل ہیں ۔ حال ہی میں آر ای سی نے ہوائی اڈوں، میٹرو، ریلوے، بندرگاہوں، پلوں وغیرہ جیسے علاقوں کا احاطہ کرنے کے لیے غیر بجلی کے بنیادی ڈھانچے اور لوجسٹک  سیکٹر میں بھی تنوع پیدا کیا ہے۔

**********

ش ح۔ ح ا۔ ف ر

U. No.13172



(Release ID: 1880216) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil