وزارات ثقافت

ثقافت کی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے زیراہتمام سرکردہ تنظیموں کے ساتھ ایک کانفرنس کا اہتمام کیا


نوجوانوں کی آبادی کو بھارت کو وشو گرو بنانے کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے: جناب جی کشن ریڈی

آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے تحت 28 ریاستوں، 9 مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 150 سے زیادہ ممالک میں 1 لاکھ سے زیادہ پروگرام منعقد کیے گئے ہیں: جناب جی کشن ریڈی

روحانی پیشواؤں نے بھی جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور بھارت کی بنیادی قدر روحانیت ہے: جناب ارجن رام میگھوال

Posted On: 30 NOV 2022 7:01PM by PIB Delhi

 

جھلکیاں

  • کانفرنس میں 26 روحانی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
  • جن بھاگیداری کے ساتھ آزادی کا امرت مہوتسو کو کامیاب بنانے پر بات چیت ہوئی۔

ثقافت کی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت روحانی پیشواؤں کی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں 26 روحانی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ روحانی رہنماؤں کو رہنمائی اور پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے آزادی کا امرت مہوتسو میں  شرکت کرنے کی ترغیب دی گئی۔

اس میٹنگ کی صدارت ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال کی موجودگی میں کی۔ اس موقع پر روحانی تنظیموں کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب گووند موہن بھی موجود تھے۔

اس موقع پر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ ‘‘اے اے اے ایم کے تحت 28 ریاستوں، 9 مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 150 سے زیادہ ممالک میں 1 لاکھ سے زیادہ پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔ آزادی کے بعد بھارت کی یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو صرف ایک سرکاری پروگرام نہیں ہے بلکہ یہ 130 کروڑ ہندوستانیوں کا پروگرام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ہندوستان میں نوجوانوں کی بڑی آبادی ہے اور مذہب، علاقہ، زبان سے اوپر اٹھ کر ان سب کو ہندوستان کو وشو گرو بنانے کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XOTS.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VRX6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003J7VC.jpg

اس موقع پر جناب ارجن رام میگھوال نے کہا کہ ‘‘وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی ترقی انسانیت پر مرکوز ہونی چاہیے اور یہ صرف روحانی رہنماؤں کی رہنمائی میں ہی ممکن ہے۔’’ سوامی وویکانند اور سوامی دیانند کی مثالیں دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘‘روحانی رہنماؤں نے بھی جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ہندوستان کی بنیادی قدر روحانیت ہے’’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ متحد رہنے کی ضرورت ہے تب ہی ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔’’

کانفرنس میں روحانی پیشوا بشمول پرم نکیتن آشرم، اتراکھنڈ کے صدر، پوجیا سوامی چدانند سرسوتی؛ گایتری تیرتھ شانتی کنج ہریدوار کے سربراہ، ڈاکٹر پرناو پانڈیا؛ کریا یوگا ٹیچنگ اینڈ میڈیٹیشن سنٹر، پوری کے سوامی یوگیشورانند نے اجتماع سے خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048RTG.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005C3OH.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006UX4U.jpg

‘آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم)’ ترقی پذیر آزاد ہندوستان کے 75 شاندار سالوں کی یاد میں ایک جاری جشن ہے۔ یہ ہندوستان کے لوگوں کے لیے پوری طرح وقف ہے جنہوں نے ملک کی ترقی اور اس کے ارتقائی سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے حوالے سے وزارت ثقافت ثقافتی فخر کے موضوع پر مہم چلا رہی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 13145)



(Release ID: 1880138) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu