بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

ہندوستان نے آئی ایم او کے اسٹریٹجک منصوبے میں ڈیجیٹائزیشن کو شامل  کرنے کے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی تجویز کی حمایت کی


سبھی  آئی ایم او کنونشنز کے تحت  ضروری تمام  شپ  سرٹیفیکیشن اور  کمرشیئل دستاویزات کا ڈیجیٹائزکرنا

ہندوستان میری ٹائم سنگل ونڈو سسٹم کو اپنانے کی حمایت کرتا ہے:  ایم او پی ایس ڈبلیو وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر سنجیو رنجن

Posted On: 30 NOV 2022 3:53PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے سکریٹری،ڈاکٹر سنجیو رنجن  نے لندن میں منعقدہ انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کی کونسل کے 128ویں اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ ہندوستان آئندہ حکمت عملی  منصوبہ میں   ڈیجیٹائزیشن کے حصے کو  شامل کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹائزیشن پہل کے ایک حصے کے تحت ایک میری ٹائم سنگل ونڈو سسٹم کو اپنانے  سے متعلق یو اے ای ( متحدہ عرب امارات ) کی تجویز کی حمایت کرتا ہے، کیونکہ یہ سمندری صنعت میں آنے والی ریگولیٹری رکاوٹوں کو حل کرنے میں مدد کرے گا۔ڈیجی ٹائزیشن کے لیے  مقررہ  وقت پر کارروائی منصوبہ ، آئی ایم او  کے اس اسٹریٹجک ہدایات  کا حصہ ہونا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q2U9.jpg

 

ڈاکٹر سنجیو رنجن نے سی او پی-27 میں ہندوستان کے دیئے گئے اس بیان پر زور دیا کہ انسانیت کے لیے  محفوظ  کرہ ارض کی طرف سفر، ہمارے رہنما اصولوں کے طور پر ماحولیاتی انصاف کے ساتھ حصہ داری کے ساتھ کیے جانے والا اجتماعی سفر ہے۔ انہوں نے  آگے ہندوستان کے اس موقف کو بھی سامنے رکھا کہ کاربن اخراج کو کم کرنے اور اس کے لئے   فنڈنگ  کو ایک الگ اسٹریٹجک سمت کے طور پر شامل کیا جاسکتا ہے، جس میں  عام لیکن الگ الگ ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں (سی بی ڈی آر-آر سی) کے اصولوں کو آگے بڑھنے کی بنیاد کے طور پر شامل کیا جاسکتا ہے۔

’کوئی بھی پیچھے نہیں چھوٹنا چاہئے‘ کے تصور سمیت  ’  صلاحیت سازی   دہائی 2030-2021 ‘ حکمت عملی پر ہندوستان،  متحدہ عرب امارات کی تجویز کی تعریف کرتا ہے۔ہندوستان نے اس کا ذکر کیا ہے کہ موجودہ اسٹریٹجک پلان کے تحت 8 اسٹریٹجک ہدایات  کے مقاصد کے تحت  یہ حصہ  جامع  طور سے شامل نہیں ہوتا ہے۔  اسے دیکھتے ہوئے  ہندوستان ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے تکنیکی تعاون کمیٹی کے کام کے ذریعے آئی ایم او کے پاس دستیاب مالی اور تکنیکی وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے اس پہلو کو اہم سمجھتا ہے۔

آئی ایم او  سکیورٹی ، ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے اور سائبر سیکورٹی کے خطرات کے بندوبست  کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، جس سے شپنگ ڈیجیٹل انقلاب کو اپنا سکے۔  اس سے متعلقہ فریقوں  یعنی شپنگ،  بندرگاہ اور لاجسٹکس کے درمیان تعاون شپنگ کی ڈیجی ٹائزیشن کو آپریٹ کرنے کے لئے اہم ہوگا۔ یہ اس کی کارکردگی اور پائیداری میں اضافہ کرے گا، جس سے کاروبار میں آسانی اور معاشی خوشحالی کو فروغ ملے گا۔

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 13137)



(Release ID: 1880081) Visitor Counter : 79