وزارت دفاع
وزارت دفاع نے بینکوں کے ان پنشنرز کے لیے پنشن کی ادائیگی میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دی جو اسپرش پر منتقل ہوگئے تھے اور جن کی شناخت نومبر 2022 میں ہونا تھی
Posted On:
30 NOV 2022 3:34PM by PIB Delhi
وزارت دفاع نے بینکوں کے ان پنشنرز کے لیے پنشن کی ادائیگی میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے جو اسپرش(سسٹم فار پنشن ایڈمنسٹریشن [رکشا]) پر منتقل ہوگئے تھے اور جن کی شناخت نومبر 2022 میں ہونا تھی۔ اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ ماہانہ پنشن کے مسلسل اور بروقت کریڈٹ کے لیے سالانہ شناخت / لائف سرٹیفیکیشن کا عمل ایک قانونی ضرورت ہے۔ اس طرح تمام دفاعی پنشنرز جنھوں نے ابھی تک اپنی سالانہ شناخت مکمل نہیں کی ہے ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ فروری 2023 تک اپنی سالانہ شناخت / لائف سرٹیفیکیشن کو یقینی طور پر مکمل کریں تاکہ ان کے پنشن کے حق کی ہموار پروسیسنگ اور کریڈٹ کو یقینی بنایا جاسکے۔
سالانہ شناخت / لائف سرٹیفیکیشن مندرجہ ذیل ذرائع کے ذریعے کیا جا سکتا ہے:
- اینڈرائڈ صارفین کے لیے ڈیجیٹل جیون پرمان آن لائن / جیون پرمان فیس ایپ کے ذریعہ
- پنشنرز اپنی سالانہ شناخت / لائف سرٹیفیکیشن مکمل کرنے کے لیے بھی جا سکتے ہیں
مندرجہ ذیل ایجنسیوں میں قائم قریب ترین سروس سینٹر میں سرٹیفیکیشن:
- کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) -اپنے قریب ترین سی ایس سی کو تلاش کرنے کے لیے یہاں کلک کریں:https://findmycsc.nic.in
- قریب ترین ڈی پی ڈی او یا ڈیفنس اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ سروس مرکز۔
- ایس بی آئی، پی این بی، بینک آف بڑودہ، ایچ ڈی ایف سی بینک اور کوٹک مہندرا بینک کے ذریعہ قائم کردہ سروس مراکز۔
- ڈیفنس اکاؤنٹ ڈپارٹمنٹ یا بینکوں میں دستیاب اسپرش سروس سینٹرز کا پتہ لگانے کے لیے یہاں کلک کریں https://sparsh.defencepension.gov.in/?page=serviceCentreLocator
4. لیگیسی پنشنر (پری 2016 ریٹائر) جو ابھی تک سپرش پر منتقل نہیں ہوئےہیں، وہ اپنی لائف سرٹیفیکیشن اسی طرح انجام دے سکتے ہیں جیسے پچھلے برسوں میں کرتے تھے۔ جیون پرمان کے ذریعہ لائف سرٹیفیکیشن انجام دینے کے لیے، انھیں متعلقہ منظوری اتھارٹی کو "ڈیفنس -جے ٹی سی ڈی اے (اے ایف) سبروتو پارک" یا ڈیفنس - پی سی ڈی اے (پی) الہ آباد" یا "ڈیفنس -پی سی ڈی اے (نیوی) ممبئی اینڈ ڈسبرسنگ اتھارٹی کو اپنے متعلقہ پنشن تقسیم کاربینک / ڈی پی ڈی او وغیرہ کے طور پر منتخب کرنا ہوگا۔
***
(ش ح-ع ا-ع ر)
U. No. 13130
(Release ID: 1880019)
Visitor Counter : 165