بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جے این پی اے نے اہم بندرگاہوں کے افسران کے لئے ’اورینٹیشن پروگرام ‘ کی میزبانی کی، اس شعبے کے ماہرین اور سرکردہ فیکلٹی اس پروگرام کا انعقاد کررہے ہیں
Posted On:
29 NOV 2022 3:35PM by PIB Delhi
جواہر لعل نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے) ہندوستان کی سب سے اچھی کارکردگی پیش کرنے والی بندرگاہ ہے ، جو جے این پی اے ٹریننگ سینٹر میں ’اہم بندرگاہ کے اہلکاروں کے لیے اورینٹیشن پروگرام ‘ کا انعقاد کر رہی ہے۔ دو ہفتے کا یہ پروگرام 28 نومبر 2022 کو شروع ہوا اور 9 دسمبر 2022 کو ختم ہو گا۔ سابق ڈائریکٹر جنرل آف شپنگ اور انڈین میری ٹائم یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر مالنی شنکر نے اس اورینٹیشن پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جے این پی اے کے چیئرمین جناب سنجے سیٹھی، آئی اے ایس، جے این پی اے کے ڈپٹی چیئرمین جناب انمیش شرد واگھ، آئی آر ایس، ایم پی ایس ای زیڈ کے سابق ڈائریکٹراور جے این پی اے کے مشیر جناب راجیو سنہا، ماہر فیکلٹی ممبران اور ہندوستان کے اہم بندرگاہوں سے تمام شرکاء موجود تھے۔
جے این پی اے کے زیر اہتمام اہم بندرگاہوں کے افسروں کے لیے یہ اورینٹیشن پروگرام اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جسےبندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے ذریعہ عوامی اور نجی دونوں شعبوں کی فیکلٹیز کو ہندوستان کی سبھی اہم بندرگاوں کے افسران کو اپنی مہارت کو مشترک کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر لایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ، اس کا مقصد ہمارے ملک کے پورٹ سیکٹر کے آپریشن اور کام کرنے کے طریقے میں ایک نیا پیٹرن لانا بھی ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےشپنگ کی سابق ڈائریکٹر جنرل اور انڈین میری ٹائم یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر مالنی شنکر نے کہا کہ جے این پی اے نے ایک قابل ستائش پہل کی ہے کیونکہ اس سے تربیتی سیشنز میں ماہر فیکلٹیز سے ایک مختلف نقطہ نظر حاصل ہوگا، جو سبھی اہم بندرگاہوں کے افسران کی مہارت کو بڑھانے اور زیادہ موثر بنانے میں مدد کرے گا۔ ریونیو ماڈل، اونر شپ ماڈل، پورٹ سیکٹر میں پی پی پی، لاجسٹکس اور سپلائی چین وغیرہ جیسے مختلف موضوعات انہیں صنعت کی مانگ اور توقعات کو پورا کرنے کا اہل بنائیں گے۔
اپنے خطاب میں جے این پی اے کے چیئرمین جناب سنجے سیٹھی ، آئی اے ایس، نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کو خاص طور پر موجودہ تیز رفتار والے کام کاج کے ماحول میں 360 ڈگری سیکھنے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئےتیار کیا گیا ہے۔ دو ہفتوں میں ، اہم شعبے کی ماہر فیکلٹی متعلقہ موضوعات اور متنوع موضوعات کو شامل کرتے ہوئے مؤثر طریقے سے بندرگاہ کا ایک جامع جائزہ پیش کریں گے۔اس اورینٹیشن پروگرام میں بندرگاہ کے سیکٹر کی مجموعی ترقی کے لئے سیکھنے اور شیئر کرنے کی خواہش کوابھارتاہے۔
تربیتی پروگرام کے پہلے ہفتے کا موضوع ہے - پورٹ آپریشنز اور ایکو سسٹم ۔ عوامی، نجی شعبے اور پورٹ آف اینٹورپ انٹرنیشنل کی تین دہائیوں سے زیادہ تجربہ کار اور ماہر فیکلٹی ٹریننگ سیشنز کی قیادت کریں گے۔ دوسرے ہفتے کا موضوع ہے- ’ مینیجریئل افیکٹیونیس‘ ہے، جس میں آئی آئی ایم اندور کے تجربہ کار پروفیسرز شرکاء کی رہنمائی کریں گے۔ تربیتی سیشنز کے دوران ایس ای زیڈ، ایم ایم ایل پی وغیرہ جیسے موضوعات پر پینل مباحثہ منعقد کیا جائے گا اور شرکاء کے لیے فیلڈ وزٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
دو ہفتوں میں ، شرکاء کو فائنانس، آپریشنز، ڈیجیٹائزیشن، ڈریجنگ، بندرگاہ میں نجی شعبے کی حصہ داری، حکمت عملی اور اس کے کاروباری یونٹ سے متعلق وسیع شعبوں سے لے کر بندرگاہ تک کا مجموعی عمومی جائزہ کرایا جائے گا۔ پی پی پی پروجیکٹس کی شناخت، رعایتی معاہدے کا تصور، اچھے پروجیکٹ معاہدوں کی خصوصیات اور نگرانی کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف موضوعات پر بھی فیکلٹی جانکاری فراہم کریں گے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 13092)
(Release ID: 1879860)
Visitor Counter : 135