نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

قومی کھیل ایوارڈ جیتنے والوں نے  دہلی کے نیشنل وار میموریل میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 29 NOV 2022 6:42PM by PIB Delhi

 

ہائی لاٹس:

  • مکے باز نکہت زرین، بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین، ایچ ایس پرنائے، اسٹیپل چیزر اویناش سبلے، اور شطرنج کھلاڑی آر پرگیانند اور دیگر نے وار میموریل کا دورہ کیا
  • سال 2022 کے لیے 40 سے زیادہ اسپورٹس ایوارڈز دیے جا رہے ہیں جن میں ایک میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ، 25 ارجن ایوارڈز، اور سات دروناچاریہ ایوارڈز شامل ہیں۔

 

سال 2022 کے نیشنل اسپورٹس ایوارڈز کی تقریب سے ایک دن پہلے، بہت سے ایوارڈ یافتہ کھلاڑیوں اور کوچوں نے دہلی میں واقع نیشنل وار میموریل  کا دورہ کیا اور شہید ہونے والے ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SKZT.jpg

وار میموریل  کا دورہ کرنے والے کچھ نمایاں کھلاڑیوں میں، مکے باز نکہت زرین، بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین، ایچ ایس پرنائے، اسٹیپل چیزر اویناش سبلے، اور شطرنج کھلاڑی آر پرگیانند شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EFJM.jpg

اپنے دورہ کے دوران، ایوارڈ یافتگان نے ویرتا چکر (بہادری کا دائرہ) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 6 برونز میورلز دیکھے جن میں مختلف تاریخی جنگوں کی عکاسی کی گئی تھی جن کا ملک کو آزادی کے بعد سامنا کرنا پڑا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JI13.jpg

سال 2022 کے لیے 40 سے زیادہ اسپورٹس ایوارڈز دیے جا رہے ہیں جن میں ایک میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ، 25 ارجن ایوارڈ، اور سات دروناچاریہ ایوارڈ شامل ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 13101

 



(Release ID: 1879858) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi