وزارت دفاع

رکشا منتری نے نئی دہلی میں سی ایس آر کانکلیو کے دوران  مسلح افواج کے یوم تاسیس فنڈ میں اپنی مرضی سے تعاون کرنے کی اپیل کی


فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح کے لیے کام کرنا ہر ایک شہری کی اخلاقی اور  مجموعی ذمہ داری ہے

قومی سلامتی کو یقینی بنانے والے فوجیوں کی فلاح کرنا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں ہونی چاہیے، بلکہ یہ سبھی کی ذمہ داری ہونی چاہیے

پرائیویٹ سیکٹر سابق فوجیوں کو روزگار کے مواقع مہیا کرائیں، وہ ملک کا بیش قیمتی اثاثہ ہیں: جناب راجناتھ سنگھ

Posted On: 29 NOV 2022 1:27PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح کو یقینی بنانے کے لیے اسے ہر ایک شہری کی اخلاقی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے مسلح افواج کے یوم تاسیس فنڈ میں اپنی مرضی سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ وہ وزارت دفاع کے ایکس سروس مین ویلفیئر محکمہ کے ذریعے آج نئی دہلی میں منعقد  آرمڈ فورسز فلیگ ڈے سی ایس آر کانکلیو سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے  ریٹائرڈ اور برسر کار مسلح افواج کے ملازمین کا شکریہ ادا کیا، جن کی  شجاعت اور قربانی نے ملک  کی خود مختاری اور سلامتی کی حفاظت کی ہے۔

رکشا منتری نے ناگالینڈ میں کوہما وار میموریل پر درج ایک فوجی کے پیغام کا خاص طور سے ذکر کیا، جس میں لکھا تھا، ’جب آپ گھر جائیں تو انہیں ہمارے بارے میں بتائیں اور کہیں، آپ کے کل کے لیے، ہم نے اپنا آج دیا ہے‘۔ انہوں نے کہا، فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی مدد کرنا قوم کی مجموعی ذمہ داری ہے۔

جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ  آزادی کے بعد سے چاہے جنگ جیتنے کی بات ہو یا پھر سرحد پار سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کا معاملہ ہو، ہمارے فوجیوں نے  بہادری اور پوری مستعدی سے تمام چنوتیوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ اس کام میں بہت سے فوجیوں نے اپنی  عظیم قربانی دی اور کئی جسمانی طور سے معذور ہو گئے۔ رکشا منتری نے کہا کہ فوجیوں کے اوپر ان کی فیملی کی پوری ذمہ داری ہوتی ہے۔ اس لیے، یہ ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے کہ ہم آگے آئیں اور ملک کے فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کریں۔ جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بہادر فوجی، جو ہمیشہ سرحدوں پر محتاط رہتے ہیں ان کی قربانی کی وجہ سے ہی ملک میں لوگ چین کی نیند سو پاتے ہیں اور بغیر کسی خوف کے اپنی زندگی بسر کرتے ہیں۔

رکشا منتری نے اس حقیقت پر بھی روشنی ڈالی کہ بڑی تعداد میں فوجی اہلکار 35 سے 40 سال کی عمر میں ریٹائر ہوتے ہیں تاکہ مسلح افواج  کی نوجوان حالت برقرار رہے۔ انہوں نے اس حقیقت کو لوگوں کے ذریعے سابق فوجیوں اور ان کے ماتحتوں کی ہر ممکن مدد  کرنے کی ایک اور وجہ بتائی۔

جناب راجناتھ سنگھ نے ملک کے  بہادر فوجیوں کی فلاح کے تئیں حکومت  کے عہد کے دہراتے ہوئے کہا کہ اس سمت میں کئی پہل کی گئی ہے۔ ان کاموں میں ’بھارت کے ویر‘ پورٹل بھی شامل ہے، جسے مرکزی مسلح پولیس دستوں کے عہدیداروں اور فوجیوں کی فلاح کے لیے  جناب راجناتھ سنگھ کے وزیر داخلہ رہتے ہوئے شروع کیا گیا تھا۔ حال ہی میں، رکشا منتری نے  آرمڈ فورسز بیٹل کیزوئلٹیز ویلفیئر فنڈ میں تعاون کے لیے ’ماں بھارتی کے سپوت‘ ویب سائٹ (www.maabharatikesapoot.mod.gov.in)لانچ کیا تھا۔

رکشا منتری نے زور دے کر کہا کہ جو فوجی ہماری قومی سلامتی کو یقینی بناتے ہیں، ان کی بھلائی کے لیے کام کرنا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں ہونی چاہیے، بلکہ یہ ہم سبھی کی سب سے بڑی ذمہ داری ہونی چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جس ملک میں قومی سلامتی مضبوط نہیں ہے، وہاں صنعت اور کاروبار کبھی بھی پھل پھول نہیں سکتے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے گزشتہ کچھ برسوں میں بڑے کارپوریٹ  عطیہ دہندوں کے تعاون کی تعریف کی، ان کی مدد سے فنڈ میں کافی اضافہ ہوا ہے، انہوں نے فوجیوں اور قوم کی بھلائی کے لیے مزید تعاون کرنے کے لیے لوگوں سے اپیل کی۔

اس پروگرام میں سرکردہ کارپوریٹ  سربراہوں کی موجودگی میں جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت نے سال 2014 میں اقتدار میں آتے ہی پرائیویٹ سیکٹر کی طاقت اور ملک کی ترقی میں اس کے رول کو منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبہ کو پرائیویٹ کمپنیوں کے لیے ہمیشہ اچھوتا مانا جاتا تھا۔ دفاعی شعبہ اب ان کا استقبال کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے پرائیویٹ سیکٹر سے ہر سال کم عمر میں ریٹائر ہونے والے تقریباً 60 ہزار فوجیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہذیب یافتہ سابق فوجی سب سے پیچیدہ تکنیک کو سمجھنے اور  ان کا پوری مہارت سے استعمال کرنے کے قابل ہیں۔ جناب سنگھ نے کہا کہ  سابقہ فوجیوں کی فلاح کا محکمہ  سابقہ فوجیوں کے لیے روزگار کو یقینی بنانے کا کام کرتا ہے اور پرائیویٹ سیکٹر اس سمت میں  خصوصی تعاون دے سکتا ہے۔

جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت سابق فوجیوں کو صرف ایک ذمہ داری کے طور پر نہیں مانتی ہے، بلکہ ہم انہیں بیش قیمتی اثاثہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  سابق فوجی تہذیب یافتہ اور سماج کے لیے حوصلے کا باعث ہیں اور وہ ایک افرادی قوت کے طور پر یکساں اہمیت کے حامل ہیں۔ پرائیویٹ کمپنیاں سابق فوجیوں کو شامل کرکے اپنی پیداواریت میں اضافہ کر سکتی ہیں اور ان سابق فوجیوں کو ایک  باعزت زندگی بسر کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

اس موقع پر رکشا منتری نے  مسلح افواج کے یوم تاسیس فنڈ کے لیے ایک نئی ویب سائٹ (www.affdf.gov.in) کا افتتاح کیا۔ نیا پورٹل فنڈ کے لیے آن لائن تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے تیار  کیا گیا ایک انٹریکٹو  اور استعمال کرنے والے کے موافق ویب سائٹ ہے۔ انہوں نے مسلح افواج  کے یوم تاسیس فنڈ کے لیے اس سال کی تشہیری مہم کے لیے گانا بھی جاری کیا۔ جناب سنگھ نے انڈین آئل کمپنی لمیٹڈ، مدر ڈیری، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، آئی سی آئی سی آئی فاؤنڈیشن، ایل آئی سی گولڈن جوبلی فاؤنڈیشن اور ایل آئی سی ہاؤسنگ فائنانس لمیٹڈ سمیت بڑے سی ایس آر معاونین کو بھی اعزاز سے نوازا۔

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، سکریٹری (سابق فوجی ویلفئیر) جناب وجے کمار سنگھ، وزارت دفاع کے دیگر سینئر عہدیدار، سی ایس آر گروپ کے ارکان اور مسلح افواج کے  برسر کار اور ریٹائرڈ ملازمین نے اس کانکلیو میں شرکت کی۔

پس منظر

سابق فوجیوں کی فلاح کا محکمہ شہید فوجیوں کی بیواؤں، قربانی دینے والے فوجیوں کے اہل خانہ  کے تحفظ اور جسمانی طور سے معذور ہوئے فوجیوں سمیت سابق جوانوں کی فلاح اور باز آبادکاری کے لیے کام کر رہا ہے۔ محکمہ فوجیوں کی ذاتی ضروریات جیسے  کمی کی گرانٹ،  بچوں کی تعلیم کی گرانٹ، آخری رسومات سے متعلق گرانٹ، طبی گرانٹ اور یتیم/جسمانی طور سے معذور بچوں کے لیے گراٹ کے توسط سے مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔ یہ مدد مسلح افواج کے یوم تاسیس فنڈ سے فراہم کی جاتی ہے جس کے لیے اے ایف ایف ڈی پر عام لوگوں سے  تعاون حاصل کی جاتی ہے جو ہر سال 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ فنڈ میں دیا گیا مالی تعاون انکم ٹیکس ضابطہ، 1961 کی دفعہ80 جی (5) (vi) کے تحت ٹیکس سے آزاد ہے۔

مالی سال 22-2021 میں فنڈ میں عطیہ کے طور پر 34 کروڑ روپے کی رقم موصول ہوئی۔ مالی مدد کی بڑھتی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے فنڈ میں تعاون بڑھانے کے لیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔ فنڈ میں عطیہ کی رقم درج ذیل بینک اکاؤنٹس میں چیک/ ڈی ڈی/ این ای ایف ٹی/ آر ٹی جی ایس کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے:

S No

Bank Name & Address

Account Number

IFSC Code

1

Punjab National Bank,

Sewa Bhawan Branch,

RK Puram, New Delhi-110066

3083000100179875

F'UNB0308300

2

State Bank of India (Saving A/c)
RK Puram, New Delhi-110066

34420400623

SBIN0001076

3

State Bank of India (Current A/c)
RK Puram, New Delhi-110066

40601079720

SBIN0001076

4

ICICI Bank,

IDA House, Sector-4

RK Puram, New Delhi-110022

182401001380

ICIC0001824

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 13091

 



(Release ID: 1879789) Visitor Counter : 114