یو پی ایس سی

سابق اے آئی ایس افسرمحترمہ پریتی سودن نے یوپی ایس سی کے رکن کی حیثیت سے عہدے اوررازداری کاحلف لیا

Posted On: 29 NOV 2022 1:41PM by PIB Delhi

سابق اے آئی ایس افسرمحترمہ پریتی سودن نے یوپی ایس سی کی خاص عمارت کے سینٹرل ہال میں آج سہ پہر یوپی ایس سی کے رکن کی حیثیت سے عہدے اوررازداری کاحلف لیا۔ انھیں یوپی ایس سی کے چیئرمین داکٹرمنوج سونی نے حلف دلایا۔

اے پی کیڈر کی 1983بیچ کی اے آئی ایس افسر، محترمہ پریتی سودن ، جولائی 2020 میں مرکزی صحت سکریٹری کے عہدے سے ریٹائرہوئی تھیں وہ   خوراک اورسرکاری نظام تقسیم کے محکمے اورخواتین اوربچوں کی بہبود کی وزارت اور وزارت دفاع میں سکریٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں ۔ محترمہ پریتی سودن  نے ، ایل ایس ای سے اقتصادیات میں ایم فل کیا ہے اورسوشل پالیسی اینڈ پلاننگ میں ایم ایس سی کیاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018WMD.jpg

ان کے قابل ذکر اورگراں قدر تعاون میں ، ملک کے دواہم پروگرامو ں یعنی بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤاورآیوشمان بھارت کا آغاز رہاہے ۔ اس کے علاوہ  انھوں نے نیشنل میڈیکل کمیشن ، ملحقہ صحت کے پیشہ ورافراد کے کمیشن اورای سگریٹوں پر پابندی کے بارے میں قانون سازی میں بھی گراں قدر تعاون کیاہے ۔

محترمہ پریتی سودن ، ورلڈبینک کے صلاح کارکے طورپر فرائض انجام دے چکی ہیں ۔انھوں نے تمباکو کے استعمال کی روک تھام کے بارے میں فریم ورک کنوینشن کے سی اوپی -8کی چیئر، زچہ ،  نومولوداوربچوں کی صحت  سے متعلق ساجھیداری کی وائس چیئر ، گلوبل ڈجیٹل صحت ساجھیداری کی چیئر اورعالمی وباء سے نمٹنے اوراس کی روک تھام سے متعلق تیاریوں کے لئے ڈبلیو ایچ اوکے آزاد پینل کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

***********

 

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -13089

 



(Release ID: 1879744) Visitor Counter : 95