جل شکتی وزارت
پینے کے پانی اور صفائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) نے جل جیون سرویکشن (جے جے ایس) 2023 اور سووچھ سرویکشن گرامین ( ایس ایس جی) 2023 پر ضلع کلکٹروں کا قومی اجلاس منعقد کیا
جل جیون مشن اور سووچھ بھارت مشن - گرامین کے تحت ہوئی پیش رفت کے لئے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا
Posted On:
23 NOV 2022 3:50PM by PIB Delhi
پینے کے پانی وصفائی کا محکمہ ( ڈی ڈی ڈبلیو ایس) ملک کی پانی اور صاف صفائی سے متعلق ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے دو اہم پروگرام یعنی سووچھ بھارت مشن - گرامین ( ایس بی ایم – جی) اور جل جیون مشن (جے جے ایم) چلاتا ہے، جہاں ایک طرف ایس بی ایم (جی) کا مقصد دیہی ہندوستان کو مکمل صفائی مہیا کر کے او ڈی ایف پلس بنا نا ہے، وہیں دوسری طرف جے جے ایم کا مقصد ہر گھر کو نل سے معیاری پانی کی سپلائی فراہم کرانا ہے۔ ایس بی ایم (جی) اور جے جے ایم دونوں کے لئے نگرانی اور تجزیاتی سسٹم کے لئے اس کا ایک اہم عمل تجزیاتی سروے ہے، جو ایس بی ایم (جی) اور جے جے ایم پروگرام کے اکائیوں پر کارکردگی کی بنیاد پر ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام خطوں و ان کے اضلاع کو درجہ بندی فراہم کرتے ہیں۔
جے جے ایم پروگرام کو 15 اگست 2019 کو عزت مآب وزیراعظم کے ذریعہ لال قلعہ کی فصیل سے ملک کے ہر دیہی کھر میں صاف پینے کا پانی مہیا کرنے کے لئے شروع کیا گیا تھا۔ اس مشن کی ابتدا کے وقت صرف 3.23 کروڑ یعنی 17 فیصد لوگوں کے پاس ہی نل سے پانی کا کنکشن دستیاب تھا۔ رکاوٹوں کے باوجود مسلسل کوشش سے ایک قابل استقبال تبدیلی آئی ہے اور آج 10.56 کروڑ سے زیادہ دیہی خاندانوں (54.58 فیصد) کو نل سے پانی مل رہا ہے۔
سووچھ بھارت مشن - گرامین (ایس بی ایم –جی) اب اپنے دوسرے مرحلے میں ہے۔ پہلے مرحلے میں ایس بی ایم (جی) نے سال 2019 میں کامیابی کے ساتھ دیہی ہندوستان کو کھلے میں بیت الخلاء سے پاک (او ڈی ایف) اعلان کیا تھا، جس کے مطابق بیت الخلاء کوریج 2014 میں 39 فیصد سے بڑھ کر 2019 میں 100 فیصد ہوگیا۔ 2020 میں شروع کئے گئے دوسرے مرحلے میں ایس بی ایم (جی) کا ہدف ٹھوس و مادہ کچرے کے نظم سمیت مکمل صفائی کے لئے بیت الخلاء تک رسائی سے دیہی ہندوستان کو او ڈی ایف پلس بنانا ہے۔ آج کی تاریخ 1.27 لاکھ گاؤوں او ڈی ایف پلس ہو چکے ہیں۔
جل جیون سرویکشن 2023 کو ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے ذریعہ جل جیون مشن کے حصے کی شکل میں شروع کیا گیا تھا تاکہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے مابین صحت مند مقابلہ آرائی کو بڑھا وا دیا جاسکے۔ عزت مآب نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ کے ذریعہ 21 اکتوبر 2022 کو جل جیون سرویکشن ٹول کٹ جاری کیا گیا تھا۔ جل جیون سرویکشن 2023 کا مقصد ریاستوں / اضلاع کے افسران کو دیہی علاقوں میں بہتر کارکردگی وبہتر آبی خدمات تقسیم کے مقصد سے کام کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ جے جے ایم - آئی ایم آئی ایس پر یکم اکتوبر 2022 کو جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق برسرکار نل سے پانی کے کنکشن والے گھروں کے تناسب کی بنیاد پر اضلاع کو پانچ طرح سے زمرہ بند کیا گیا ہے۔ گھریلو کوریج کے زمرے میں خواہش مند امیدوار - صفر سے 25 فیصد سے کم، کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے – 25 سے 50 فیصد سے کم ، کامیابی حاصل کرنے والے – 50 سے 75 فیصد سے کم، اعلی کارکردگی حاصل کرنے والے – 75 سے 100 فیصد سے کم اور سرفہرست آنے والے - 100 فیصد میں شامل ہیں۔
ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ طور پر اعزاز سے نوازا جائے گا۔ پہلی بار ماہانہ ایوارڈوں کا اعلان 21 نومبر 2022 کو ڈی ڈی ڈبلیو ایس کی سکریٹری محترمہ ونی مہاجن نے کی۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست اس طرح ہے:
زمرہ
|
درجہ
|
ضلع
|
بہتری کارکردگی والے اضلاع
|
سرفہرست (100 فیصد کوریج)
|
پہلا درجہ
|
امبالہ، ہریانہ
|
دوسرا درجہ
|
روہتک ، ہریانہ
|
تیسرا درجہ
|
فرید آباد، ہریانہ
|
اعلی کارکردگی (75 سے 100 فیصد کوریج)
|
پہلا درجہ
|
کولاسب، میزورم
|
دوسرا درجہ
|
سرچھپ، میزورم
|
تیسرا درجہ
|
رانی پیٹ، تمل ناڈو
|
کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے (50 سے 75 فیصد کوریج)
|
پہلا درجہ
|
چمپھائی، میزورم
|
دوسرا درجہ
|
مامیت، میزورم
|
تیسرا درجہ
|
مئیلادو تھرئی، تمل ناڈو
|
کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے (25 سے 50 فیصد کوریج)
|
پہلا درجہ
|
کلاکرچی، تمل ناڈو
|
دوسرا درجہ
|
مشرقی جینتیا ہلس، میگھالیہ
|
تیسرا درجہ
|
مون، ناگالینڈ
|
خواہش مند اضلاع ( صفر سے 25 فیصد کوریج)
|
پہلا درجہ
|
شاہجہاں پور، اتر پردیش
|
دوسرا درجہ
|
بلند شہر، اتر پردیش
|
تیسرا درجہ
|
بریلی ، اتر پردیش
|
تیزی سے آگے بڑھنے والے اضلاع
|
حاصل کرنے والے اضلاع
|
پہلا درجہ
|
لیہ، لداخ
|
دوسرا درجہ
|
کارگل، لداخ
|
تیسرا درجہ
|
گنگٹوک، سکم
|
کارکردگی
|
پہلا درجہ
|
مون، ناگالینڈ
|
دوسرا درجہ
|
مشرقی جینتیا ہلس، میگھالیہ
|
تیسرا درجہ
|
مہوبا، اترپردیش
|
خواہش مند
|
پہلا درجہ
|
شاہجہاں پور، اتر پردیش
|
دوسرا درجہ
|
مرزا پور، اتر پردیش
|
تیسرا درجہ
|
بلند شہر، اتر پردیش
|
اعزاز پانے والے اضلاع
|
اعلیٰ کارکردگی کا اعزاز
|
نامکل ،تمل ناڈو
|
کوڈاگو، کرناٹک
|
چمارن جنجارہ، کرناٹک
|
مغربی گوداوری، آندھرا پردیش
|
اننت پورم، آندھرا پردیش
|
ردر پریاگ، اترا کھنڈ
|
کارکردگی کا اعزاز پانے والے
|
رائے پور، چھتیس گڑھ
|
ہری دوار، اترا کھنڈ
|
اومیریا، مدھیہ پردیش
|
چتر درگ، کرناٹک
|
کارکردگی کا اعزاز حاصل کرنے والے
|
بلند شہر، اتر پردیش
|
مرزا پور، اتر پردیش
|
اودل گوری، آسام
|
للت پور، اتر پردیش
|
سریکاکولم، آندھرا پردیش
|
سہارنپور، اتر پردیش
|
ٹونک، راجستھان
|
ڈی ڈی ڈبلیو ایس، سووچھ بھارت مشن – گرامین (ایس بی ایم – جی) کے تحت سال 2018 سے سووچھ سرویکشن گرامین (ایس ایس جی) بھی منعقد کر رہا ہے۔ یہ سروے ریاستوں و اضلاع کو اہم مقداری و معیاری ایس بی ایم (جی) پیمانوں کی بنیاد پر کی گئی کارکردگی کے جائزے کے ساتھ ساتھ ایک جامع و مجموعی آئی ای سی مہم کے توسط سے دیہی برادری کو ان کی صفائی کی صورت حال میں بہتری کے لئے زمرہ بند کرتا ہے۔ ڈی ڈی ڈبلیو ایس ، ایس ایس جی 2023 شروع کرنے کا نظم کر رہا ہے، جس میں ایس ایس جی مہم کو اور تیز کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔ یہ ڈیزائن میں اسے اور زیادہ معاون اور مسابقتی بناتا ہے۔ ایس ایس جی 2023 کے اہم مقاصد میں گاؤں ، گرام پنچایت، ضلع اور ریاستی سطحوں پر وسیع شراکت داری پیدا کرنا، ایس بی ایم (جی) مرحلہ-2 اور او ڈی ایف پلس پہل کے لئے حوصلہ پیدا کرنا ہے، او ڈی ایف پلس ماڈل گاؤں کی اکائیوں کے بارے میں کمیونٹی کے درمیان بیداری پیدا کرنے کے لئے کام کے طریقہ کار اور عمل کو لاگو کرنا، معاون تصدیق کے توسط سے معاون تجزیہ اور سیکھنا ، بہتر کارکردگی کے لئے پنچایتوں ، اضلاع ، ریاستوں کے درمیان صحت مند مسابقت کو بڑھاوا دینا اور ایوارڈ ،اعزاز اور قومی، ریاستی و ضلعی سطح پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی شناخت کرنا شامل ہے۔ ایس ایس جی 2023 ٹول کٹ اور ایس ایس جی 2023 ڈیش بورڈ کو جل شکتی کے عزت مآب وزیر کے ذریعہ 2 نومبر کو انڈیا واٹر ویک میں رورل واش پارٹنر فورم سیشن کے دوران شروع کیا گیا تھا۔
یکم اکتوبر 2022 کو ایس بی ایم (جی) - آئی ایم آئی ایس میں اضلاع کے ذریعہ بتائے گئے گاؤں کی او ڈی ایف پلس پیش رفت کی بنیاد پر اضلاع کے بیس لائن او ڈی ایف پلس اسکور تیار کئے گئے اور اس کے مطابق اضلاع کو ان کے اسکور کے مطابق 1 اسٹار سے 5 اسٹار تک زمرہ بند کیا گیا ہے، جیسا کہ نیچے کے جدول میں دکھا یا گیا ہے۔
اسکور
|
ستارہ
|
0 (صفر)
|
کوئی ستارہ نہیں
|
0< اسکور <25
|
1
|
25 ≤ اسکور <50
|
2
|
50 ≤ اسکور <75
|
3
|
75 ≤ اسکور <100
|
4
|
اسکور = 100
|
5
|
یکم اکتوبر سے یکم نومبر 2022 تک اضلاع کی پیش رفت کے مطابق شمار کئے گئے ڈیلٹا حصولیابی اسکور کی بنیاد پر ایس ایس جی 2023 کے لئے پہلی ماہانہ درجہ بندی جاری کی گئی اور اسے ریاستوں / اضلاع کے ساتھ ساجھا کیا گیا۔ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنےو الے اضلاع کا اعلان اجلاس میں کیا گیا اور انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔
اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی فہرست (یکم اکتوبر – یکم نومبر) اس طرح ہے:
ریاست کا نام
|
ضلع کا نام
|
زمرہ
|
درجہ
|
انڈمان ونکوبار جزائر
|
جنوبی انڈمان
|
5 ستارہ
|
-
|
نکوبار
|
5 ستارہ
|
-
|
شمال اور وسطی انڈمان
|
5 ستارہ
|
-
|
دادر اور نگر حویلی اور دمن ودیو
|
دیو
|
5 ستارہ
|
-
|
دادر اور نگر حویلی اور دمن ودیو
|
دمن
|
4 ستارہ
|
1
|
ناگالینڈ
|
لانگ لنگ
|
3ستارہ
|
1
|
مدھیہ پردیش
|
برہان پور
|
3ستارہ
|
2
|
ہماچل پردیش
|
ہمیر پور
|
3ستارہ
|
3
|
کیرل
|
کولم
|
2ستارہ
|
1
|
مدھیہ پردیش
|
جھابوا
|
2ستارہ
|
2
|
مدھیہ پردیش
|
انوپ پور
|
2ستارہ
|
3
|
آسام
|
ماجولی
|
ایک ستارہ
|
1
|
کرناٹک
|
رام نگارا
|
ایک ستارہ
|
2
|
کرناٹک
|
چکمنگلور
|
ایک ستارہ
|
3
|
جن اضلاع نے اپنی کارکردگی بہتر کی اور اگلے اسٹار کیٹگری کے لئے اہلیت ثابت کی (ایکم اکتوبر - یکم نومبر) وہ حسب ذیل ہیں:
ریاست کا نام
|
ضلع کا نام
|
زمرے میں اعزاز
|
آسام
|
ماجولی
|
2 ستارہ
|
کرناٹک
|
رام نگر
|
2 ستارہ
|
کرناٹک
|
چک منگلورو
|
2 ستارہ
|
مدھیہ پردیش
|
شاجا پور
|
2 ستارہ
|
داموہ
|
2 ستارہ
|
اجین
|
2 ستارہ
|
بالا گھاٹ
|
2 ستارہ
|
رتلام
|
2 ستارہ
|
سنگ رولی
|
2 ستارہ
|
ڈنڈوری
|
2 ستارہ
|
منڈلا
|
2 ستارہ
|
آسام
|
وشناتھ
|
1 ستارہ
|
ورچوئل اجلاس میں پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر)، کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا، دیگر چیف سکریٹریوں اور مشن ڈائریکٹروں و ضلع کلکٹروں / ضلع مجسٹریٹوں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر ڈی ڈی ڈبلیو ایس کی سکریٹری محترمہ ونی مہاجن نے کہا کہ ہمیں آبی ذرائع کے استحکام پر توجہ دینے اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام برادریوں کو آبی سپلائی ، بنیادی ڈھانچوں کی ملکیت کو یقینی بنانا ہوگا، تاکہ پینے کے پانی کی مسلسل سپلائی بحال کی جاسکے۔ محترمہ مہاجن نے ایس ایس جی 2023 سے متعلق اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی ستائش کی اور دوسروں کو ایس ایس جی 2023 کی تیاری شروع کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی صرف ایک درجہ بندی مشق نہیں ہے، بلکہ ایس بی ایم (جی) 2.0 پروگرام اکائیوں کی حصولیابی کے لئے فوری کارروائی کو یقینی بنانے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ ڈی ڈی ڈبلیو ایس کی سکریٹری نے کہا کہ ایس ایس جی 2023 کے حصے کی شکل میں پنچایتوں کے ذریعہ اپنے تمام گاؤں کی او ڈی ایف پلس پیش رفت پر نئی و اہم خصوصیت یعنی از خود تجزیئے سے نہ صرف کمیونٹی / پنچایتوں کی شراکت داری بڑھے گی بلکہ ساتھ ہی یہ او ڈی ایف پلس ورٹیکل پر پنچایتوں کی اہلیت سازی کے لئے ایک آلے کی شکل میں بھی کام کرے گا۔
دیہی ترقیات کی وزات میں سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں (ایس ایس جی) کے ذریعہ ادا کئے گئے کردار کا ذکر کیا۔ کیونکہ وہ اس پیش رفت میں شراکت دار ہیں۔ ایس ایس جی پروگرام کے نفاذ میں مدد کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مدد مہیا کرتے ہیں۔
پنچایتی راج وزارت میں سکریٹری جناب سنیل کمار نے اضلاع کے درمیان صحت مند مسابقت پیدا کرنے کے لئے جل شکتی کی وزارت کی کوششوں کی ستائش کی، جس سے کارکردگی میں بہتری آئے گی اور سب کے لئے محفوظ پینے کا پانی اور صفائی خدمات کے لئے آگے کی کارروائی کرنے میں حوصلہ ملے گا۔
ایسی امید کی جارہی ہے کہ جل جیون سرویکشن اور ایس ایس جی 2023 دونوں ہی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو ہر گزرتے ہوئے مہینے کے ساتھ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور تیزی سے کوریج و بہتر خدمات تقسیم میں مدد کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ق ج- ق ر)
U-13084
(Release ID: 1879739)
Visitor Counter : 157