بجلی کی وزارت

جناب آر کے سنگھ نے بہار میں آر ای سی کے سی ایس آر پروجیکٹ کےتحت دس موبائل صحت کلینیک ’ڈاکٹر آپ کےدوار‘ کا افتتاح کیا

Posted On: 28 NOV 2022 7:26PM by PIB Delhi
  1. 12.68 کروڑ روپے مالیت کے سی ایس آر پروجیکٹ کی بلارکاوٹ کارکردگی کےمقصد سے تین سال کے لیے اخراجات میں آسانی ہوئی ہے
  2. جناب آر کےسنگھ نے کہا اس طرح کے پروجیکٹوں کا فائدہ غریب سے غریب اور سماج میں محروم طبقوں تک پہنچنا چاہیے تاکہ سبھی کو حفظان صحت کی بہتر سہولیات فراہم ہوں ۔
  3. 10 ایم ایچ سی میں سےتین خاص طور پر خواتین کے لیے ہےجو بہار میں بھوجپور ضلعے کے سبھی 14 بلاکوں میں پسماند ہ آبادی کو ان کے گھر پر ابتدائی حفظان صحت کے ذریعے خدمات فراہم کی جائے گی

جناب آر کے سنگھ نے بہار کے بھوجپور ضلعے میں آرا صدر اسپتال میں 10 موبائل صحت کلینیک کی خریداری ، کام کاج اور دیکھ بھال کےلیے آر ای سی کی سی ایس آر پہل کا افتتاح کیا

بجلی  اور نئی وقابل تجدید  توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کےسنگھ نے بہار کے بھوجپور ضلعے میں آرا کے صدر اسپتال میں 10 موبائل صحت کلینیک ایم ایچ سی کی خریداری ، کام کاج اور دیکھ بھال کے لیے آر ای سی کی سی ایس آر پہل کا افتتاح کیا۔ اس پروجیکٹ کی کل لاگت 12.68 کروڑ روپے ہے، جس سے اس پروجیکٹ کی بلارکاوٹ کارکردگی کےلیے تین سال کے اخراجات پورے ہوں گے۔

اس موقعے پر ، جناب آر کےسنگھ نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کے پروجیکٹوں کا فائدہ سماج کے غریب سے غریب اور پسماندہ طبقوں تک پہنچنا چاہیے تاکہ سبھی کو حفظان صحت کی بہتر خدمات فراہم ہو سکیں۔ اپنےخطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کی سرگرم شراکت اور اِس کے عمل درآمد میں سرگرم سبھی ایجنسیوں کے ذریعے لگاتار مونیٹرنگ سے پروجیکٹ پر تیز رفتار اور بروقت پیش رفت ہوگی۔

10 ایم ایچ سی  ہیں جن میں سے تین خواتین کے لیے مخصوص ہیں۔ ہر ایک ایم ایچ سی اضافی بنیادی سامان سے لیس ہوگا۔ اور اس میں 4 افراد تعینات ہوں گے جن میں ایک ڈاکٹر ، ایک نرس ، ایک فارماسسٹ اور ایک ڈرائیور کم مددگار شخص ہوگا۔ مفت جینیرک دوائیں مریضوں کو دی جائیں گی۔ ہر ایک ایم ایچ سی پر ہر  مہینے 20 سے زیادہ کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا اور اس میں  روزانہ 50 سے 70 مریض دیکھے جائیں گے۔

اس تقریب میں جناب اجوئے چودھری، ڈائریکٹر فائنانس، آر ای سی، جناب وکرم ویرکر، ڈی ڈی سی، بھوجپور، جناب رجت جین، صدر، ڈاکٹرز فار یو، جناب بھوپیش چندولیا، ایچ او ڈی سی ایس آر اور جناب جوگیناتھ پردھان، سینئر سی پی ایم، پٹنہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں آر ای سی، ضلعی انتظامیہ اور ڈی ایف وائی کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

آر ای سی لمیٹڈ کے بارے میں: آر ای سی لمیٹڈ ایک این بی ایف سی ہے جو پورے بھارت میں بجلی  کے شعبت کی فنانسنگ اور ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ 1969 میں قائم شدہ، آر ای سی لمیٹڈ نے اپنے آپریشنز کے شعبے میں پچاس سال مکمل کر لیے ہیں۔ یہ ریاستی بجلی بورڈز، ریاستی حکومتوں، مرکزی/ریاستی بجلی کی افادیتوں، آزاد بجلی پیدا کرنے والوں، دیہی الیکٹرک کوآپریٹیو اور نجی شعبے کی افادیت کو مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کی کاروباری سرگرمیوں میں پاور سیکٹر کی مکمل ویلیو چین میں فنانسنگ پروجیکٹس شامل ہیں۔ جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور قابل تجدید توانائی سمیت مختلف قسم کے منصوبوں کے لیے۔ آر ای سی کی فنڈنگ بھارت میں ہر چوتھے بلب کو روشن کرتی ہے۔

*****

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U 13069



(Release ID: 1879709) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Punjabi