وزارت اطلاعات ونشریات

ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا شخص کی جدوجہد پر مبنی ایرانی فلم 'نرگسی' نے افی 53 میں آئی سی ایف ٹی-یونیسکو گاندھی تمغہ حاصل کیا


'ڈاؤن سنڈروم' میں مبتلا افراد خدا کے فرشتے ہوتے ہیں، ان کی زندگی کے بارے میں بہت سی خوبصورت کہانیاں ہیں جنہیں سنا جانا چاہیے: ڈائریکٹر پیام اسکندری

Posted On: 28 NOV 2022 7:52PM by PIB Delhi

#IFFIWood، 28 نومبر 2022

 

ہدایت کار پیام اسکندری  کی ایرانی فلم نرگسی نے بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول، افی 53 میں آئی سی ایف ٹی-یونیسکو گاندھی تمغہ جیت لیا ہے۔ یہ فلم مہاتما گاندھی کے امن، رواداری اور عدم تشدد کے نظریات کی بہترین عکاسی کرتی ہے۔

یہ فلم ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا ایک شخص کے بارے میں ہے جس کی زندگی میں یہ مرض بوجھ اور مصائب کا باعث بنتا ہے۔ درد مندی اور نرم دلی اس ایوارڈ یافتہ فلم میں پیش کی جانے والی دو اہم خصوصیات ہیں۔

اپنے ورچوئل وسیلے سے دیے گئے پیغام میں ڈائریکٹر پیام اسکندری نے اِفّی جیوری کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔ "میرے لیے یہ ایوارڈ حاصل کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے، میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے مجھ پر یقین کیا، اس فلم کو بنانے کے لیے، خاص طور پر میرے خاندان - میری پیاری بیوی اور نرگسی کی تمام کاسٹ اور عملے کا۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/I-1G9LZ.jpg

انھوں نے مزید کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ 'ڈاؤن سنڈروم' میں مبتلا افراد خدا کے فرشتے ہوتے ہیں اور ان کی زندگی کے بارے میں بہت سی خوبصورت کہانیاں ہیں جنہیں سنا جانا چاہیے۔

اس سال دنیا بھر کی نو فلموں کو آئی سی ایف ٹی-یونیسکو گاندھی میڈل کے لیے مقابلے میں منتخب کیا گیا تھا۔ اس زمرے میں دیگر مقابلے میں شامل فلمیں یہ ہیں:

اے ٹیل آف ٹو سسٹرز  (بنگلہ دیش | 2022)

فارچیون (تاجکستان | 2022)

مدر (بلغاریہ | 2022)

نانو کسما (بھارت | 2022)

نرگسی (ایران | 2021ء)

پالوما (برازیل، پرتگال | 2022)

سودی ویلکا (بھارت | 2022)

کشمیر فائلز (بھارت | 2021)

وائٹ ڈاگ (کینیڈا | 2022)

ہر سال اِفّی، آئی سی ایف ٹی پیرس اور یونیسکو مشترکہ طور پر ایک فلم کو گاندھی میڈل پیش کرتے ہیں۔ آئی سی ایف ٹی یونیسکو گاندھی ایوارڈ کے لیے مقابلہ کرنے والی فلموں کو پہلے اِفّی میں دکھایا جاتا ہے اور پھر، آئی سی ایف ٹی جیوری یونیسکو کے آئیڈلز کے مطابق فلموں کا جائزہ لیتی ہے۔

یونیسکو نے مہاتما گاندھی کی پیدائش کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر 1994 میں یادگاری تمغہ جاری کیا تھا۔ اس کے بعد سے آئی سی ایف ٹی یونیسکو گاندھی ایوارڈ ایک ایسی فلم کو دیا جا رہا ہے جو مہاتما گاندھی کے امن، رواداری اور عدم تشدد کے نظریات کی بہترین عکاسی کرتی ہے۔

فلم کے بارے میں:نرگسی

ایران | 2021 | فارسی | 84 منٹ | رنگین

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/I-2ILVG.jpg

کاسٹ اور عملہ

ہدایت کار اور اسکرین رائٹر: پیام اسکندری

پروڈیوسر: شہاب حسینی

ڈی او پی: محمد نامدار

کاسٹ: حسین اسکندری، شہاب حسینی، غزل نذر

 

خلاصہ

اس فلم میں ڈاؤن سنڈروم میں مبتکا ایک شخص کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے جس کی سب سے بڑی خواہش محبت تلاش کرنا اور شادی کرنا ہے اور اس جستجو میں، وہ کسی بھی حد تک جانے کے لیے آمادہ ہے۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ موجودہ دنیا اس کے لیے اور اس کی محبت کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے الا یہ کہ ایک تحفہ اس کی زندگی کو مکمل طور پر تبدیل کردیتا ہے۔

 

ڈائریکٹر کے بارے میں

پیام اسکندری ایک نوجوان ایرانی ہدایتکار ہیں جو اپنی فلموں 'نرگسی'، 'دی گڈ، دی بیڈ، دی کورنی' (2017) اور 'موہی' (2016) کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انھوں نے ایک اداکار اور مصنف کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

***

(ش ح-ع ا-ع ر)

U. No. 13075



(Release ID: 1879698) Visitor Counter : 187