صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

عزت مآب صدر جمہوریہ 29 سے 30 نومبر کے دوران ہریانہ کا دورہ کریں گی

Posted On: 28 NOV 2022 7:42PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 29 سے 30 نومبر 2022 کے دوران ہریانہ کا دورہ کریں گی۔

29 نومبر، 2022 کو صدر جمہوریہ کروکشیتر میں بین الاقوامی گیتا سیمینار میں شرکت فرمائیں گی۔ اس موقع پر وہ وزیر اعلیٰ سوستیہ سرویکشن یوجنا کا ورچوئل وسیلے سے افتتاح بھی کریں گی۔ اور ہریانہ کے تمام پبلک روڈ ٹرانسپورٹ سہولیات کے لیے ای ٹکٹنگ پروجیکٹوں کے علاوہ صدر جمہوریہ سرسا میں میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔ اسی دن صدر جمہوریہ این آئی ٹی کروکشیتر کے 18 ویں کانووکیشن سے بھی خطاب فرمائیں گی۔ شام کو ہریانہ راج بھون، چنڈی گڑھ میں وہ ہریانہ حکومت کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقد ہونے والے شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔

30 نومبر، 2022 کو صدر جمہوریہ دہلی لوٹنے سے پہلے آشا کارکنوں، خاتون رسیلرز، اولمپک کھلاڑیوں، دیگر کھلاڑیوں کے علاوہ طالبات سے گفت و شنید کریں گی۔

***

(ش ح-ع ا-ع ر)

U. No. 13073


(Release ID: 1879641) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi