وزارت اطلاعات ونشریات
ہندوستان کے 53ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول میں انڈین پینورما (غیر فیچر فلمز) کے جیوری ممبران نے میڈیا سے بات چیت کی
کوشش سنیما، جمالیاتی اور ڈرامائی مہارت سے بھرپور غیر فیچر مواد کو صفر کرنے کی تھی: جیوری کےصدر نشین کا خیال
ہم بہترین انتخاب کے لیے 15 دن کے دانشورانہ ریمانڈ پر تھے: جیوری ممبران
انڈین پینورما (نان فیچر فلمز) کے جیوری ممبران نے آج 21 نومبر 2022 کو گوا میں ہندوستان کے 53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں’ٹیبل ٹاکس‘ میں شرکت کی۔
جیوری کے ارکان کی جانب سے انتخاب کے سخت طریقہ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے، چیئرپرسن اور مشہور فلم ساز اوینم ڈورین نے کہا15 دنوں کے عرصے میں، ہم نے 242 فلمیں دیکھی اور 20 کا انتخاب کیا۔ یہ ایک کامیاب لیکن ایک لطف اندوز عمل تھا۔
اس بات کو مشترک کرتے ہوئے کہ کس طرح وہ کچھ بہترین فلموں کے داخلے کو شامل کرنے کے لئے اپنی بنیاد پر متفقہ طور پر قائم رہے ۔اوینم ڈورن نے کہا کہ ان کی کوشش بہترین کام کا انتخاب کرنا ہے جو سنیما، جمالیاتی اور ڈرامائی مہارت اور کمالات سے مالا مال ہو۔
ایک ایوارڈ یافتہ فلم نقاد، سینئر صحافی، اے چندر شیکھر نےجو جیوری کے ممبروں میں سے ایک ہیں، کہا کہ یہ ہر چیز کا مرکب ہے جہاں کچھ اینٹریزبہت خوش کن تھیں اور کچھ کسوٹی پر نہیں اتری تھیں ۔بہترین فلم کو تلاش کرنا ایک مشکل کام تھا، پھر بھی ہم بہت سی نایاب فلم تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
اس ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر اپنی بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جس کا اچھا مواد منتخب کرنے کا ایک ہی شوق تھا، فلم ساز، اسکرپٹ رائٹر، قومی ایوارڈ یافتہ راوی ہریش بھیمانی نے کہا کہ ساتوں اراکین نے متفقہ طور پر 242 فلمیں ایک ساتھ دیکھنے کا فیصلہ کیا۔یہ جیوری کی جانب سے دانشورانہ دیانت داری کی نمائندگی کرتا ہے۔
منتخب کیے جانے والے مواد میں تنوع کو برقرار رکھنے کی کوشش پر زور دیتے ہوئے، جیوری کے ایک اور رکن راکیش متل نے کہا کہ جیوری نے تنوع کو انصاف دینے کی کوشش کی اورانہوں نے مزید کہاکہ آپ 20 فلموں کا گلدستہ دیکھ سکتے ہیں جہاں اس بار 10 زبانوں میں فلمیں ہیں۔
انڈین پینوراما، 2022 کی ابتدائی نان فیچر فلم کے لیے جیوری کا انتخاب دیویا کواسجی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’دی شو مسٹ گو آن‘ ہے، یہ فلم پارسی برادری پر مبنی ہے جس کی آبادی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ جیوری کے ارکان کے مطابق یہ فلم دیکھنے کی اہلیت رکھتی ہے اور دستاویزی فلم کے امتزاج کا جواب ہے جس میں تفریحی اور بامعنی سنیما دونوں شامل ہیں جو مجموعی طور پر ہندوستانی سنیما کی عکاسی بھی کرے گی۔
غیر فیچر فلموں کے زمرے میں فلموں کی نمائش کے لیے پلیٹ فارمز کی کمی پر اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، جیوری نے فیچرفلموں کے برابر غیر فیچر فلموں کے ساتھ فیچر فلموں کے مساوی سلوک کرنے کے لیے سبھی سے ٹھوس کوششیں کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
غیر فیچر فلم جیوری، چھ ارکان پر مشتمل ہے، جس کی سربراہی معروف فلمساز، پروڈیوسر، مصنف اور قومی فلم ایوارڈ یافتہ، چیئرپرسن جناب اوینم ڈورین کر رہے ہیں۔جیوری مندرجہ ذیل اراکین پرجیوری کوتشکیل دیا گیا ہےجو انفرادی طور پر مختلف مشہور فلموں، اور فلم سے متعلق پیشوں، کی نمائندگی کرتے ہیں اور اجتماعی طور پر متنوع ہندوستانی برادری کی نمائندگی کررہے ہیں:
- جناب چندر شیکھر اے؛ فلم نقاد، صحافی اور میڈیا اکیڈمیشین
- جناب ہریش بھیمانی، فلمساز، اسکرپٹ رائٹر، اینکر اور اداکار
- جناب منیش سینی؛ فلمساز، مصنف اور ایڈیٹر
- جناب پی امیش نائک؛ فلمساز اور صحافی
- جناب راکیش متل؛ فلم نقاد، صحافی اور مصنف
- جناب سنسکر دیسائی؛ فلم ساز، اسکرپٹ رائٹر، ماہر تعلیم
کوالیفائی کرنے والی242 ہم عصر ہندوستانی غیر فیچر فلموں میں سے ایسی 20 غیر فیچر فلموں کے ایک پیکج کو منتخب کیا گیا ہے جنہیں ہندوستان کے 53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول میں انڈین پینورما زمرے کے تحت دکھایا جائے گا۔دستاویزی ، تحقیقی ،تفریح کے تعلق سے غیر فیچر فلموں کا پیکیج ابھرتے ہوئے اور باصلاحیت فلم سازوں کی صلاحیت کی مثال پیش کرتا ہے اور ہم عصر ہندوستانی اقدار کی عکاسی بھی کرتا ہے۔
***********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.13044
(Release ID: 1879492)
Visitor Counter : 232